The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت مفادات کے تحفظ کے لیے دست و گریباں ہے جبکہ دہشت گرد اسلام آباد تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان دشمن طاقتیں سیاست دانوں کی نااہلی اور ترجیحات کا فائدہ اٹھاکر وفاقی دارالحکومت کے محاصرے کررہی ہیں مگر بارہ سیانوں کا ٹولہ اقتدار بچانے اور اس کو طوالت دینے کے لیے خوفناک غلطیاں کررہا ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جتنی مذمت دہشت گردوں کی کرنی چاہیے اتنی ہی مذمت ہمیں اپنے سیاست دانوں کی بھی کرنی چاہیے جو اقتدار کے لیے ملک و قوم کے مسائل اور مفادات کو یکسر ایک طرف رکھ کرمفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت، میڈیا سیل سے جاری بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، اس افسوس ناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ زخمی ہونے والوں کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں ۔اور شہید عدیل حسین کی بیوہ اور چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے بندوبست کیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی فابل تعریف ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا اور بروقت اور منظم کاروائیوں سے دہشت گردی کےعفریت کو سختی سے کچلا جائے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا ہے کہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنے والے شیعہ و سنی عمائدین پر دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا ریاستی اداروں کا مجرمانہ فعل ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، ریاستی اداروں نے من گھڑت جعلی مقدمات ختم نہ کئے، تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ بنا کسی نقصان لڑائی جھگڑے و فساد کے مزار پر پُرامن عزاداری کرنے والے زائرین کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت کا مقدمہ قائم کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشتگرد و قاتل ملک کے کونے کونے میں آزاد گھوم رہے ہیں اور پُرامن شہریوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نوے دن گزر جانے کے باوجود گرفتار عزاداران کا عدالتی چالان ہی اب تک مکمل نہیں ہو سکا، نہ ہی ان کے خلاف اس مقدمے میں ریاستی اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں، اس کے باوجود بھی ان افراد کو ریاستی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت و ریاستی ادارے اگر یہ سمجھتے ہیں کے ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں کامیاب ہو جائیں گے، تو یہ ان کی بھول ہے، عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، اسے ہم سے دنیا کی کوئی طاقت چھین نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، قومی خزانہ لوٹنے اور بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے آزاد ہیں اور ذکر نواسہ رسولؐ کرنے والے جیلوں میں قید کئے جا رہے ہیں، کوئٹہ کی جامع مسجد کے امام جمعہ و اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ حسنین وجدانی کو بھی ایک پرانے جعلی مقدمے میں ملوث کرکے گرفتار کیا گیا ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنماؤں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کے جرم میں بے گناہ قید عمائدین اور کوئٹہ میں امام جمعہ علامہ حسنین وجدانی کو فی الفور رہا کرے اور اپنی صفوں میں سے ان کالی بھیڑوں کو باہر نکالے، جن کی ایماء پر بے قصور عزادار تین ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود حراست میں ہیں، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنماء مولانا تصور علی مہدی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، مولانا عبدالحمید حسینی، مولانا بشیر انصاری، مولانا زاہد حسین ہاشمی، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(احادیث) من احب فاطمة ابنتی فهو فی الجنة معی ومن ابغضها فهو فی النار
پیغمبر اکرم ﷺ نے فرمایا: جو میری بیٹی فاطمہؑ سے محبت کرے گا وہ بہشت میں میرے ساتھ ہوگا اور جو ان سے دشمنی کرے گا وہ دوزخ میں ہوگا۔(بحارالانوار ، ج ۲۷، ص ۱۱۶ )
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے درگاہ سید عنایت شاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوئی اور آپ صورت و سیرت میں شبیہ رسول اللہ تھیں۔ آپ کی ذات گرامی سرور کونین کے لئے عطائے پروردگار تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ مغربی تہذیب وثقافت کی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرتِ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنائیں۔ سیرت فاطمی نجات بشریت کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی مجالس عزا سے خطاب کو جرم قرار دینا شرمناک حرکت ہے مجالس عزا اور عزاداری کو جرم قرار دے کر دھشت گردی کے مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلا جواز گرفتاری سی ٹی ڈی کی مجرمانہ کارروائی ہے۔ ملک بھر میں امن و اتحاد کے علمبردار علماء کرام کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ علامہ سید کاظم عباس نقوی علامہ موسیٰ حسینی علامہ غلام حسنین وجدانی علامہ سخاوت حسین قمی و دیگر علماء کے خلاف بے بنیاد مقدمات فی الفور واپس لئے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گرفتار عزاداروں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیزازی نے کوئٹہ کے امام جمعہ حجتہ الاسلام المسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی سمیت دیگر افراد پر بے بنیاد مقدمات اور بلا جواز گرفتاریوں کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے ریاض پیر زادہ سے مطالبہ کیا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی،عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں سمیت دیگر افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے اس موقع پر جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی سیاسی کونسل کے رکن انجینئر سید ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارے افراد پر بیلنس پالیسی کے تحت مقدمات درج کرنا انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ ہے جس سے ہمارے بنیادی مذہبی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہو رہی ہے، جبکہ دوسری طرف معصوم بچوں،پولیس اہلکاروں اور پاک فوج پر حملہ آور دہشت گردوں سے تو ریاست مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتی ہے۔ عزاداری ہماری بنیادی عبادت ہے جس کا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے، آئین کی پامالی کسی صورت قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے ہمارے بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے اگر ان پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کر کے الزامات کو ثابت کیا جائے اور غیر قانونی عقوبت خانوں کو بند کیا جائے آئین سے ماورا اقدامات کا گھناؤنا کھیل بند ہونا چاہیے جس کی عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی کئی مرتبہ نفی کی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے اسیرعزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو بلاجواز قید و بند میں مبتلا رکھا جانا متعصبانہ طرز عمل ہے، ایک پرانے ویڈیو کلپ کو بہانہ بنا کر اتحاد امت کیلئے کوشاں جید عالم دین کوپابند سلاسل رکھا جانا سراسر ظلم وذیادتی ہے ، اولیاءاللہ کے مزارات تمام انسانیت کیلئے مرکز فیض و برکات ہیں، ہر شخص کو اپنے انداز میں حاضری دینے ، عبادت کرنے اور زیارت کرنے کی آزادی آئین پاکستان نے فراہم کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزار عبداللہ شاہ غازی پر ان کے جد امجد امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت پر نوحہ خوانی اور ماتم کرنے کو دہشت گردی قرار دیکر عزاداروں کو گرفتار کیا گیا اور تین ماہ سے ان کی ضمانت بھی منظور نہیں کی جارہی ، کیا قائد اعظم محمد علی جناح نے یہی پاکستان چھوڑا تھا کہ یہاں ذکر نواسہ رسول ؐ کو دہشت گردی قرار دیکر شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائے؟؟
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے عزاداروں اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولانا حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے آج بروز جمعہ 23 دسمبر فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی کردارسازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے الحمدللہ کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سےآیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒ کی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش‘‘کا اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورےملک میں یہ نشست منعقدہورہی ۔
مرکزی وائس چیئر مین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ تمام مسئولین کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ۔اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو )تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمارکیے جائیں گے۔ نئے سال کا پہلا اسٹڈی سرکل یکم جنوری 2023ء بروز اتوار منعقد ہو گا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کردارسازی کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کااسٹڈی سرکل یکم جنوری 2023ء کو ہوگا۔
مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، واخلاقی تربیت کا سلسلہ الحمدللہ ماہ دسمبر 2022ءسےجاری وساری ہے ۔ اسٹڈی سرکل کی یہ نشست آئندہ بھی ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں ہوا کرے گی۔اب اگلا اسٹڈی سرکل ملک بھرمیں صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی اور یونٹس کی سطح پر آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کااسٹڈی سرکل 8 جنوری 2023ء کو ہوگا۔
آپ تمام تنظیمی برادران وخواہران کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ماہ دسمبر کے اسٹڈی سرکل پورے پاکستان میں 4 اور 18 دسمبر 2022ء تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس میں منعقد کرائے گئے ۔
تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسوں میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیئے جائیں گے۔،اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو۔ابھی تک جن صوبوں اور اضلاع میں اسٹڈی سرکلز ہو ئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
4دسمبر 2022ء کو ملک بھر میں جہاں جہاں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا :
صوبہ سندھ :
(کراچی ڈویژن، ضلع ملیر،جوگی موڑ یونٹ)
صوبہ پنجاب :
(مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد،علی پور، اسلام آباد ، لاہورصوبائی آفس ،ضلع جھنگ،ضلع خوشاب )
جنوبی پنجاب :
(ملتان ،علی پور،ڈیرہ غازی خان)
صوبہ ریاست آزاد جموں کشمیر:
صوبائی سیکرٹریٹ ریاست آزاد کشمیر (مظفر آباد)
صوبہ بلوچستان:
(ضلع جھل مگسی )
صوبہ گلگت بلتستان :
(صوبائی آفس اسکردو ،روندو ، شگر میں دو جگہوں پر ،کھرمنگ میں دو جگہوں پر ،نگر میں میں مقامات پر،گلگت صوبائی آفس )
صوبہ پختونخواہ:
(پاراچنار،ہری پور)
خواتین ونگ کی جانب سے :(اسلام آباد علی پور یونٹ کے تحت جس میں ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات کی سرپرستی میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔گلگت سٹی میں صدر گلگت وومن ونگ محترمہ سلیمہ بی بی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا ۔)
18 دسمبر 2022ء بروز اتوار کو ملک بھر میں جہاں جہاں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا :
صوبہ پنجاب :
سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔اسلام آباد
ضلع راولپنڈی ضلعی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
لاہور صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
صوبہ سندھ :
ضلعی آفس ضلع ملیر
صوبہ بلوچستان:کوئٹہ ،ضلع نصیر آباد
ضلع جھل مگسی
صوبہ گلگت بلتستان :
ضلع کھرمنگ
صوبائی سیکرٹریٹ صوبائی وضلعی کابینہ ضلع اسکردو
صوبہ کے پی کے :
ضلعی آفس پاراچنار
صوبائی آفس کوہاٹ
تحصیل یونٹ فتح پور ڈیرہ اسماعیل خان
صوبہ ریاست آزاد کشمیر :
صوبائی آفس مظفرآباد
صوبہ جنوبی پنجاب :
صوبائی آفس ملتان
ضلعی آفس علی پور مظفر گڑھ
خواتین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان
نومل، گلگت میں خواہر بی بی سلیمہ کی زیر نگرانی
وحدت نیوز(احادیث)عن الامام الصادق علیه السلام مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَعْلَمَ أَ قُبِلَتْ صَلاَتُهُ أَمْ لَمْ تُقْبَلْ، فَلْيَنْظُرْ هَلْ مَنَعَتْهُ صَلاَتُهُ عَنِ اَلْفَحْشَاءِ وَ اَلْمُنْكَرِ؟ فَبِقَدْرِ مَا مَنَعَتْهُ قُبِلَتْ مِنْهُ»
امام جعفر صادق عليه السلام سے منقول ہے
جو شخص یہ دیکھنا چاہتا ہو کہ اسکی نماز قبول ہوئی ہے یا نہ تو اسے چاہیے کہ دیکھے اسکی نماز اسے بے حیائی و برے جاموں سے روکتی ہے یا نہ؟
پس جتنا اسکی نماز اسے بے حیائی اور گناہ سے روکے اسی مقدار میں اس کی نمازیں بھی قبول ہوئی ہے۔
? تفسیر البرهان ، ج4 ، ص322
? بحار الأنوار ، ج16 ، ص202
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین