The Latest
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور نصاب کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی ملتان میں وکلاء سے مشاورتی نشست۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور عباس زیدی اور صوبائی سیکرٹری قانون سمیع گردیزی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایل بیت اطہار علیہم السلام کی توہین کی گئی ہے پاکستان میں بسنے والے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان اس متنازعہ اور فرقہ وارانہ نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے ہیں۔ کل تک جو اختلافات دینی مدارس تک محدود تھے انہیں سرکار کی زیر سرپرستی سرکاری اسکولوں میں لا کر پاکستانی قوم کو فرقہ واریت میں گھسیٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم آئین پاکستان اور بنیادی شہری حقوق سے متصادم ہے۔ ملت جعفریہ متفقہ طور پر فرقہ وارانہ نصاب تعلیم کو رد کر چکی ہے۔ مگر حکومت اپنی ضد انا اور ھٹ دھرمی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملت جعفریہ کے مطالبات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور آئین پاکستان کی رو سے سو فیصد درست ہیں۔ متنازعہ نصاب تعلیم پر نظر ثانی کے حکومت نے جو وعدے کئے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ 80 فیصد اصلاح کا وعدہ کرکے حکومت نے ایک فیصد بھی اصلاح نہیں کی اور ملت جعفریہ کے احتجاج اور اعتراضات کو نظر انداز کر کے یک طرفہ متنازعہ نصاب تعلیم ملک بھر میں رائج کر دیا۔ اب ملت جعفریہ کے پاس ایجی ٹیشن کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری کے سسر محترم حجت الاسلام شیخ عبدالرحمن مقدسی شگری قضائے الہیٰ سے وفات پا گئےوہ قم المقدسہ میں مقیم تھے۔ مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی اور دیگر نے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم علامہ شیخ عبدالرحمن مقدسی کی دینی وعلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ کردار بلند اخلاق خوش مزاج مخلص حلیم الطبع اور عالم باعمل تھے،آپ کی پوری زندگی حصول علوم آل محمد علیہم السلام اور تبلیغ و ترویج دین اسلام میں گزری ،صبر وتحمل قناعت اور سادہ زندگی گزارنے کے ساتھ مہمان نوازی اور خدمت خلق میں آپ بے مثال تھے،آپ سب سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے ملتے تھے،انسان دوستی اور تعلقات کے حوالے سے بھی آپ کا کردار بہت بلند تھا،اللہ تعالیٰ محمد وآل محمد علیہم السلام کے صدقے میں آپ کو اعلیٰ علیین میں جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،صبر جمیل پران کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی ہماری تحریک کا بنیادی مقصد ہے۔ اپنے ملک کے قومی مفادات پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ قائد شہید عارف حسین الحسینی کے دیئے ہوئے سیاسی منشور پر عمل پپیرا ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہماری عقیدے کا حصہ ہے۔ وحدت ہاؤس گلگت میں منعقدہ عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہی ملک کی سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک استعماری قوتوں کے اثر و رسوخ اور مداخلت کی وجہ سے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیں اور امید کی جاتی ہے کہ ریاستی ادارے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو۔ اس موقع پر سید اسد عباس نقی نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اور ہمارا دین سیاست کے بغیر ادھورا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور بلاتفریق مذہب و مکتب خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے نائب صدر شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قومی سطح پر منتشر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی پوری سعی کی ہے اور خدا کے فضل سے قوم میں نفرتیں بہت حد تک کم ہو چکی ہیں۔ اس کنونشن میں عارف حسین قنبری کو اکثریت رائے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کا صدر، برادر قلب علی کو ضلع نگر، تحصیل دنیور کا یاور حسین، تحصیل گلگت اظہر حسین جبکہ ضلع استور کیلئے شیخ عبد الواحد کو چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ سہ روزہ مجالس بسلسلہ شہادت شہزادی کونین فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد علی نقوی نے کہا ہے کہ جن کی تعظیم میں پوری کائنات کھڑی ہوجائے انہیں محمد مصطفیٰ ۖ کہتے ہیں اور جس ہستی کی تعظیم میں خود محمد مصطفیٰ ۖ کھڑے ہوجائیں انہیں فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کہتے ہیں، جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو پنجتن پاک میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، وہ اللہ کے نبی کی بیٹی، ولی اور شیرخدا کی زوجہ اور سیدین شباب اہل جنت کی والدہ ہیں، مخدومہ کونین نے ہر رشتے میں اپنے نمونہ عمل کو مثالی بنایا، بندگی میں یہ اعزاز پایا کہ اللہ رب العزت نے ہر نماز کے دعائوں کی مستجابی کے لئے تسبیح زہرا سلام اللہ علیہا کو مجرب وسیلہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے روپ میں آپ سلام اللہ علیہا نے ام ابیہا کا اعزاز حاصل کیا اور اسے نبھاتے ہوئے والد گرامی کے وصول کے بعد صرف تین ماہ بقید حیات رہیں، زوجہ کے طور پر حضرت علی (ع) کے حق کے تحفظ کی اعانت میں اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردی، اولاد کی پرورش ایسے کی کہ دونوں شہزادے جنت کے جوانوں کے سردار قرار پائے اور اللہ دین کی بالادستی کے لئے اپنے تن من دھن کو قربان کردیا۔آپ سلام اللہ علیہا کی دونوں بیٹیوں نے بھی زینب کبریٰ اور زینب صغریٰ جیسے اسماء ہائے مبارکہ کی لاج رکھتے ہوئے خود کو باپ کی زینت ثابت کیا، جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کے بطن مبارکہ سے جنم لینے والے ہر بچہ نے ثابت کیا کہ اہلبیت نبوی ہی اللہ پاک کا وہ اصل چہرہ ہیں جنہیں قرآن حکیم میں وجہہ اللہ سے موسوم کیا گیا ہے، یہی وہ ہستیاں ہیں جن کے ذکر پر درود و سلام واجب ہوجاتا ہے اور درود و سلام ہی اللہ کی معرفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے کہ اللہ اور اس کے ملائکہ ہمہ درود و سلام میں مشغول رہتے ہیں لہذا جب کوئی بنی بشر درود و سلام پڑھتا ہے تو اپنی فریکوینسی اللہ پاک اور ملائکہ کرام اجمعین سے ٹیون کرلیتا ہے، اس لئے ہمیں چاہیئے کہ کثرت سے درود پاک کا ورد زبان رکھیں، یہ قرب و ارتباط الہی کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح صدقہ بھی اللہ سے قرب اور تقویٰ کا موجب ہے، صدقہ کہتا ہے کہ میں فانی تھا اور صاحب صدقہ نے مجھے باقی کردیا، میں قلیل تھا اور صدقہ دینے والے نے مجھے کثیر کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہلبیت سے متمسک رہ کر ہی ہم صراط مستقیم کے راہی بن سکتے ہیں کیونکہ دونوں نور الہی ہیں، کتابی شکل میں قرآن صامت اور اہلبیت عملی شکل میں قرآن ناطق ہیں، کربلا میں سید الشہداء ابا عبداللہ الحسین کی شہادت نے ہمیں سبق دیا کہ سبط پیمبرؑ ہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے رہتی دنیا کو حریت اور سربلندی کا سبق دیا کہ اقوام عالم میں راس المرفوع یعنی سرفراز کے طور جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے ایک سجدے میں مقام بشریت کو اشرف المخلوق کی معراج، حسین منی وانا من الحسین کا وعدہ، مخدومہ کونین جیسی ماں کی تربیت، جد ابوطالب اور پدر علی مرتضیٰ کی غیرت و حمیت، بنی ہاشم کے صبر و استقلال اور جاہ جلال کے مرقع جلوہ گر کردیئے کہ رہتی دنیا تک پوری انسانیت ہزاروں سال کی زندگی پاکر بھی ایسا نمونہ توحید و یقین پیش کرنے کی کوشش کرے تو کامیاب نہیں ہوسکتی، یہ شیر فاطمہ سلام اللہ علیہا کہ تاثیر امام حسین علیہ سلام ہی جن کی اعزاز میں اللہ رب کریم کو قرآن پاک کے سورہ الفجر میں گویاہونا پڑا کہ اے چین پالینے والی جان، اپنے رب کی طرف باہمی رضا کے اعزاز کے ساتھ لوٹ ،حق بندگی ادا کرنے والے کامیابوں میں شامل اور باغ بہشت میں ابداََ ابدا داخل ہوجا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے سیمینار بعنوان زن ،زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں جامعہ معصومہ بہارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد میں ضلعی صدر اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور ان کی کابینہ سمیت مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے بھرپور کاوش کی ۔
سیمینار سے جناب مولانا مھدی کاظمی ، محترمہ پارس فاطمہ ، محترمہ عنصر زہرا پرنسپل جامعہ معصومہ جبکہ مرکزی خطاب مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی صاحبہ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ جو صرف دھوکہ دینے کے لئے خواتین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں دراصل چاہتے ہیں معصوم مسلم عورتوں کو ہوس پرستی اور فحاشی کی زنجیروں میں قید کریں اور ان سے اس راہ میں غلامی کروائیں ، جبکہ دین اسلام ہی ہے جو ہماری مومنات کو اصل آزادگی اور حریت کی طرف دعوت دینے والا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ وطن عزیز میں ایک دن ایسا آئے کہ اسلامی جمہوریہ ہونے کے ناطے حجاب کو قانونی طور پر مسلم خواتین کے لئے لازمی قرار دیا جائے ، تمام مسلمان خواتین موظف ہوں گھروں سے نکلتے وقت سروں کو ڈھانپ کر باہر نکلیں کیونکہ اصل آزادی نام ہی اسی کا ہے کہ انسان نفس کی غلامی سے آزاد ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قوانین کا تابع ہوجائے۔
وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان میں یونٹ نون کے زیر اہتمام کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جسمیں ضلعی صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی صوبائی نائب صدر اسد عباس زیدی ضلعی جنرل سیکرٹری سیدجاوید شاہ شیرازی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سبطین ضلعی سیکرٹری روابط سید محمد علی رضا سمیت یونٹ نون کے صدر اسجد علی حیدر یونٹ جنرل سیکرٹری سید واصف علی سیکرٹری روابط ناد علی سیکرٹری فنانس محمد علی سمیت یونٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی سٹڈی سرکل کا اختتام دعا امام زمانہ ع سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی زیرِ صدارت ضلعی شوری کا اہم اجلاس ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا ۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر برادر سید اظہر عباس کاظمی ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر منتخب ہوئے نو منتخب ضلعی صدر سے علامہ سید اقتدار نقوی نے حلف لیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہر دور میں اہل حق نے باطل طاغوتی قوتوں کے مقابل قیام کیا اور حق کی راہ میں قربانیاں دیں۔ قرآن کریم فرقان ہے جو حق و باطل میں تمیز سکھاتا ہے حق اور باطل کے معرکے میں ہم بے طرف نہیں ہیں بلکہ ہم حق اور اہل حق کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیمات قرآن و عترت کی روشنی میں حق کا پرچم بلند کیا پوری دنیا کے اہل حق ان کے گرد جمع ہوگئے۔علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم الٰہی جماعت ہے جو وطن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق کے حصول کے لئے مصروف جدوجہد ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور خراغاں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہداء وطن شمع روشن کی اس موقع پرصوبائی رہنما علامہ باقرعباس زیدی،نائب صدر علامہ مختارامامی ،سیکرٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن،صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، ہندو برادری کے رہنما منھوج چوھان ،پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب مصطفی ،رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، سکھ رہنما مگن سنگھ، ڈاکٹر صابر ابو مریم، علامہ نثار قلندری، عسکری دیوجانی، علامہ عوسجہ رضوی، علامہ نقی نقوی، رضی حیدر رضوی، ناصرالحسینی ، فرحت عباس رضوی ، زین رضوی ، علامہ ملک غلام عباس، ذیشان حیدر رضوی سمیت دیگر سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اپنے خطاب میں رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھاملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جلیل القدرعالم دین ، آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و رہبر معظم سید علی خامنہ'ی، آپ کے خانوادہ، بزرگ علماء، شاگردان اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید محمد صادق روحانی ایک صالح اور باتقوی جید عالم دین تھے، آپکی دین اسلام کے لیے گراں قدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔۔آمین یا رب العالمین
وحدت نیوز(لاہور) مجاہد ملت جعفریہ ،شیعہ رہنما خواجہ میثم عباس ابن خواجہ اجمل حیدر (سفیر امن ) کی پنجاب سول سیکرٹریٹ آمد سید اسد عباس نقوی کو مشیر برائے سیاسی اموروزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد ۔پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور منصب سنبھالنے پر حوصلہ افزائی کی ملکی سیاسی ،مذہبی صوارتحال کا جائزہ لیا گیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اسد نقوی صاحب کومزید ترقی عطا فرمائے ۔آمین ۔
اس ملاقات میں سید نوید علی شاہ بخاری نائب صدر ،قومی امن کمیٹی لاہور و حاجی امیر عباس مرزا کربلائی (ممبر بیت المال پنجاب )وصوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید حسین زیدی وصوبائی رہنماجناب مجلس وحدت مسلمین پاکستان شیخ عمران (کیولری گراونڈ )و سید ظہیر شاہ موسوی کربلائی (نمائندہ پاک یورپ ،امریکہ ،گلف اتحاد )بھی موجود تھے ۔