The Latest

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں فاطمہ زہراء بنت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ سنی مکاتب فکر کے علماء کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی سکالرز نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا خواتین جہاں کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل نمونہ عمل ہیں  جناب سیدہ (س) کی حیات مقدسہ بیٹی،زوجہ اور ماں کی شکل میں کامل اسوہ ہے مخدومہ کونین جناب سیدہ فاطمتہ الزھرا (س)کی سیرت و کردار خواتین عالم کے لئے مشعلِ راہ اور ہدایت کا مرکز ہے۔ اپنی خاندانی زندگی کو باطریق احسن نبھانے کے ساتھ ساتھ اجتماعی معاملات میں بھی آپ کا کردار و گفتار مشعل راہ ہے یہ اسی پاکیزہ سوچ کا نتیجہ تھا کہ آپ کی آغوش سے جناب امام حسن اور امام حسین جیسی عظیم المرتبت ہستیوں نے تربیت پائی جنھوں نے دین خدا کی بقاء کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔آپ کی حیات مقدسہ پر عمل پیرا ہو کر مغربی ثقافتی یلغار کا بھی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا تمام خواتین جنت کی سردار ہیں اور جس پاکیزہ سیرت بیٹی کا احترام نبی ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کرتے تھے انکے احترام سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی کیسے پہلو تہی کر سکتے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا نیئر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا نے تمام انسانوں اور باالخصوص خواتین جہاں کے لیے روشن اور واضح نقوشِ اطہر چھوڑے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر زندگی کو کامران کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام آرٹس کونسل میں فاطمہ زہرا (س) بنت حضرت محمد ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ سنی سکالرز بھی شریک ہوئے۔

 کانفرنس میں چئیرمین امن کمیٹی وچئیرمین متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب مولاناپیر السید اظہار بخاری صاحب ،خطیب مرکزی جامع مسجد راولپنڈی و رہنما مرکزی امن کمیٹی روالپنڈی مولانہ الحاج حافظ اقبال رضوی صاحب ،رہنما شیعہ علما ء کونسل راولپنڈی و رکن متحدہ علماء محاز راولپنڈی مولانانیئر جعفری صاحب اور جنرل سکریٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (سکھر) زوہیب اختر کلوڑ وحدت یوتھ سکھر ڈویژن کے صدر نامزد ہوگئے ہیں۔ وحدت یوتھ سکھر کا جنرل ورکرز اجلاس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور علی مہدوی نے نامزد صدر کے نام کا اعلان کیا اور عہدے کا حلف لیا۔

پروگرام کا آغاز مین ایام فاطمیہ کے مناسبت سے مختصر مجلسِ عزا سے خطاب کیا، آخر میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی جانب سے علم عباس علیہ السلام پر سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خادم حسین سولنگی، بابر حسین ابڑو، سردار علی اسدی، محمد عمر ملک، غلام حیدر سومرو، عابد اعوان، سید کاشف شاہ نقوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی محمد ایوب شاہ کے زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل سیکٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان و رکن کونسل شیخ احمد علی نوری دیگر ممبران کونسل کے علاوہ جے ایس جی بی کونسل ڈی ایس اور کونسل آفس کے ذمہ دران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال خصوصاً گندم بحران، بجلی بحران اور گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کےحوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.اجلاس میں وفاقی حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں جاری گندم بحران کو جلد حل کرے اور ممبران کونسل کے زریعے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کیلئے مختص فنڈ کو بھی فوری اجراء کیا جائے تاکہ ممبران کونسل فوری علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کر سکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم میں جو کٹوتی کی گئی ہے اسے فوری بحال کیا جائے۔

کونسل ممبران گلگت بلتستان کی تعمير و ترقی کے لئے اور محرومی کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاینگے۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام  عارضی ملازمین کو وفاقی حکومت نے MNA مندوخیل کی قیادت میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کے زریعے گلگت بلتستان کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے اور سیلاب و زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی پر بھی زور دیا۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد نصیر آباد میں مومنین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم میں دشمنان اہل بیت کو ہیرو بنا کر پیش کرنا کسی صورت قبول نہیں ایک سازش اور منصوبے کے تحت ناصبی اور تکفیری فکر کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے وطن عزیز پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ناصبی اور تکفیری عناصر نے پاک فوج سے نعرہ حیدری کو نکالا آج وہ نصاب تعلیم سے آل محمد کے ذکر کو نکالنا چاہتے ہیں پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان محب اہل بیت ہیں انہیں مل کر دشمنان اہل بیت کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کے سانحات کا آغاز ہو چکا ہے سی ٹی ڈی اور پاک فوج کے جوانوں پر حملے دھشت گردوں کے مضبوط نیٹ ورک کی نشاندھی کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دھشتگردوں کے جس نیٹ ورک کو ختم کیا گیا وہ ایک مرتبہ پھر منظم ہو رہا ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت ٹھل سٹی میں عبد المجید کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ زھد و تقویٰ علم و عرفان عفت و عصمت صداقت و شجاعت سمیت اعلی انسانی اقدار میں شبیہ رسول تھیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے دین اسلام اور امت مسلمہ میں آنے والے انحراف کا سد باب کیا اور اپنی شہادت اور مظلومیت کے ذریعے اپنے موقف کی صداقت کو دنیا پر آشکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب زبردستی اپنی عریاں ثقافت زبردستی اقوام عالم پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ حجاب اور حیاء کے خلاف مظاہروں کو مکمل طور پر عالمی استکباری قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے جو اسلام اور انقلاب اسلامی پر حملہ آور ہیں۔ امت مسلمہ خصوصاً مسلم خواتین ثقافتی شب خون کا مقابلہ سیرت زہراء سے کریں۔

وحدت نیوز(احادیث) پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان فاطمة خلقت حوریة فی صورة انسیة
حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) حوریہ ہیں کہ جو انسان کی صورت میں خلق ہوئی ہیں
بحارالانوار، ج ۲۲، ص ۴۸۴

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز  (کراچی) حسن رضا وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر نامزد ہوگئے ہیں۔ وحدت یوتھ کراچی کا جنرل ورکرز اجلاس امام بارگاہہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور علی مہدوی نے نامزد صدر کے نام کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی،کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما موجود تھے

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سینٹرل پنجاب کا راہیان کربلا کنونشن برائے انٹراپارٹی الیکشن صوبائی صدر 8 جنوری کو منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے آرگنائزر ملک اقرار حسین کے مطابق ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس بروز اتوار 8 جنوری کا صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے تنظیمی اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ مرکزی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے، اراکین صوبائی شوریٰ خفیہ رائے شماری کے ذریعے آئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی صدر کا انتخاب عمل میں لائیںگے۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے متاثرہ گاؤں فیض محمد دریانی اور گوٹھ سوجھرو بھنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع دادو کے رہنما برادر اصغر حسینی سابقہ ضلعی سیکرٹری سیاسیات عبداللطیف کاندھڑو مولانا منظور حسین چنہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب کی صورتحال خستہ اور منہدم مکانات اور امام بارگاہ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار ماہ گذر جانے کے باوجود حکومتی امداد متاثرین سیلاب تک نہیں پہنچی متاثرین کے گھر گر چکے ہیں جبکہ سخت سردی کے موسم میں غریب لوگوں کے پاس نا چھت ہے نا خیمہ۔ آج بھی اکثر متاثرین سیلاب نے راشن کی درخواست کی لوگوں کے پاس کھانے کو آٹا نہیں ہے جبکہ چاول کی فصل تباہ ہونے کے سبب اب غریب کسان فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کے باعث چار ماہ میں متاثرین کی بحالی کا کام نہیں ہوسکا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندم اور خریف کی فصل بہتر ہو تاکہ متاثرین کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن قوم و ملت کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ سیلاب کا مسئلہ ہو یا نصاب تعلیم کا عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو یا دھشت گردی کے سانحات ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے اور یہی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree