The Latest

وحدت نیوز(کراچی) تکریم شہدائے راہ ولایت بالخصوص سرداران شہدائے مدافعین حرم اہل بیت (ع) و اصحاب کرام شہید حاج قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی تیسری مرکزی مجلس برسی مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن اور مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض مبشر حسن نے انجام دیئے، سلام عقیدت سہیل شاہ، ڈاکٹر ندیم نقوی، ڈاکٹر زین اعظمی اور جازب رضوی نے پیش کیا اور ترانہ شہادت عون علی جعفری نے پیش کیا۔ مجلس برسی سے خطاب علامہ سید کاظم عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر جواد حیدرزیدی جب کہ خصوصی خطاب چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج ہم یہاں وطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں، آل اطہار علیہم السلام کے حرم کے دفاع کے لئے، امت کے دفاع کے لئے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کر سکتے، امریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا ہے، اگر قاسم سلیمانی اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جاتے، حاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔ شہید حاج(ق س) نہ ہوتے تو نہ ایران باقی رہتا نہ پاکستان نہ عراق نہ شام نہ لبنان نہ فلسطین نہ افغانستان امریکا نے سب کو توڑنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق صاف شفاف الیکشنز کراوئے جائیں، پاک فوج اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے، عوام پر مسلط نااہل امپورٹڈ حکمران ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے خطرناک ہیں، ہم وطن کے باوفا بیٹے ہیں ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وطن عزیز کی خود مختاری اور استحکام کے لئے جانیں نچھاور کردیں گے۔

مولانا کاظم نقوی نے کہا کہ شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رشک ہے، جسے خدا کی آشنائی حاصل ہو جائے وہ خدا کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں، جو شخص اہلبیت علیہم السلام سے جتنی زیادہ محبت کرتا ہے اسے موت بھی اتنی زیادہ سخت اور امتحان والی ہوگی، وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اتحاد و وحدت کے پیغام کو پھیلانا ہو۔ علامہ ڈاکٹر جواد حیدر زیدی نے کہا کہ اس وطن کے دشمنوں کے سروں کو توڑیں گے، انکی آنکھوں کو ہم پھوڑیں گے، معصوم بچوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں سے مذاکرات قطعی طور پر قبول نہیں، شہداء کو سرحدوں کی قید میں بند کرنا ناانصافی ہوگی۔ بعد ختم مجلس نوحہ خواں عرفان حیدر، صبیب عابدی، جوہر رضوی اور سالک رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دفاع مقدس اور یادگار شہداء کی منظر کشی بھی کی گئی۔ مجلس عزا میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، مذہبی و سماجی شخصیات اور مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(نصیر آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی مائوں کے لئے اسوہ حسنہ ہیں، اسی لئے 20 جمادی الثانی کو عالمی یوم مادر منایا جاتا ہے، آپ کے دامن عصمت میں جن پاکیزہ ہستیوں نے تربیت پائی، وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام محب وطن ہیں، انہیں پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور انہیں برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔ اب وقت آچکا ہے کہ جی بی کے عوام کو اب مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) کوشش اخبار ڈسٹرکٹ شکارپور کے رپورٹر جاوید راھوجو اور ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے سابقہ میڈیا کواڈینیٹر نوید علی میمن 12 دوستوں کے ہمراہ کچے کے علاقے سے مدیجی واپس آرہے تھے تو ڈاکوؤں نے ہتھیاروں کے زور پر رستا روک کر ان کو یرغمال بنا کر دو گھنٹے تک اپنے پاس رکھا اور ان سے لوٹ مار کی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ضلع شکارپور کے اندر ڈاکوؤں کا راج نظر آرہا ہے عوام کی جان مال محفوظ نہیں ہے انہوں کہا کہ اغواء چوریاں، روز کا معمول بن چکی ہیں پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد بھی عوام سے تعاون کرنے کے لیے تیار نہیں مزید انہوں نے کہا کہ میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ایس ایس پی شکارپور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فی الفور واقعہ کا نوٹس لے کر صحافیوں سے انصاف کیا جائے اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

وحدت نیوز(مشہد)مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد کو شھید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی دعوت دی گئی اس موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ھے کہ حرم مطھر امام ھشتم میں شھداء اسلام کی برسی منا ہے ہیں ، ان مبارک شھادتوں کے صدقے میں خداوند سبحان نے عرب و عجم کے خون کو یکجا فرمایا اور سرزمین ایران و عراق کے اختلافات کو ختم کر دیا ۔

علاوہ ازیں حرم شناسی کے موضوع پر خواھران کو پورے حرم کے مختلف حصوں سے آشنائئ کروائ گئی ۔ رواق الغدیر میں حجۃ الاسلام آقای مھدویان کو خصوصی دعوت دی گئی ، آقای مھدویان نے امام رضا علیہ السلام کے مختلف معجزات کے ذکر کے ساتھ بہترین درس اخلاق دیا اس موقع پر جناب مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے خواہران کو معرفت شناسی کا درس دیا ، آخر میں راہیان ولایت عشق گروپ کی تمام خواہران  نے حجۃ الاسلام آقای مھدویان سے آٹو گراف لیے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی رہنما عقیل احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ گلگت بلتستان کی پوری پیپلز پارٹی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کا ایک وزیر درد سر بنا ہوا ہے۔ انکی کارکردگی کے سبب صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ سے لیکر ضمانت ضبط ہونے والا رہنما تک بوکھلا گیا ہے۔

عقیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلتستان سے گندم کوٹہ ہیڈکوارٹر کے نام پر گلگت کے لیے کاٹنا یقینا ناانصافی اور اس ناانصافی پر سب سے پہلے آواز بھی ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی نے اٹھایا ہے۔ آج اسے ظلم کہنے والے یہ کیوں نہیں کہتے کہ بلتستان سے گندم کی پانچ فی صد کٹوتی مہدی شاہ دور سے جاری ہے۔ دوسرے الفاظ میں آج پیپلز پارٹی بلتستان پر کیے گئے مظالم کو ختم کرنے کا مطالبہ ہم سے کر رہے ہیں۔ خالصہ سرکار پر چیخ چیخ کر پکارنے والی پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ہزاروں کنال عوامی اراضی سرکار کو الاٹ کی تھی۔ انہیں عوام کی فکر ہوتی تو اپنے دور میں خالصہ قانون کو ختم کرکے عوامی ملکیت قرار دے دیتی۔

 عقیل ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اندر اتنی دھڑا بندیاں ہیں کہ انہیں اپنی پالیسی اور صدر کے پالیسی بیان کا علم تک نہیں۔ اسمبلی میں امجد ایڈوکیٹ نے جذبات میں آکر حق حاکمیت و ملکیت کی قرارداد پیش تھی بعد میں انہیں سمجھ آگئی تو حق حاکمیت سے فرار اختیار کیا ہے چندہ مہینے بعد اپنی قرار داد سے راہ فرار اختیار کی تھی اب صرف حق ملکیت کی بات کر رہا ہے۔ جب لینڈ ریفارمز پہ کام شروع ہوا ہے اور اے پی سی بلانے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو پیپلز پارٹی انگلی کٹا کے نام شہیدوں میں لکھوانا چاہتی ہے۔

 عقیل ایڈووکیٹ نے مزید کہا ہے کہ سکردو میں پیپلز پارٹی ٹیکس کے خلاف پریس کانفرنس کرتا ہے جبکہ امجد ایڈوکیٹ اسمبلی میں اسکے حق میں تقریر کرتا ہے امجد ایڈووکیٹ لوکل اور نان لوکل دونوں سے وصولیوں کا قائل ہے۔ اسکی تصدیق انجمن تاجران کرے گی کہ امجد ریونیو کے حق میں ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو چاہیے کہ اپنے صدر کی پالیسی پر عمل کرے۔ عملی طور پر پیپلز پارٹی دو حصوں تقسیم ہے۔ امجد ایڈووکیٹ کہہ رہا ہے کہ وفاق نے گندم کٹوتی نہیں کی جبکہ گورنر کٹوتی کو بحال کرنے کی باتیں کر رہا ہے ان دونوں میں سے عوام کس کی بات کو مانیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے تکریم شہداء کانفرنس کا انقعاد کیا گیا۔جس سے خصوصی خطاب مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان خطیب ولایت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کیاکانفرنس میں صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ سلطان شاہ اور ڈویژنل صدر نے بھی خطاب کیا۔برادر کاشف زیدی اور برادر کمیل نے نوحہ خوانی اور منقبت پڑھی۔

کانفرنس میں مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم سلیم عباس صدیقی، مرکزی سنئیر نائب صدر برادر شہریار، ضلعی صدر علامہ وسیم معصومی، مولانا مظہر صادقی، مولانا ہادی حسین سمیت صوبائی و ضلعی رہنماوں اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر میں ماتم داری بھی کی گئی اور دعائے امام زمانہ سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree