The Latest

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب بیراج کالونی فاطمیہ یونٹ کی خواہران کی طرف سے میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ سکھر کے زیراہتمام امام بارگاہ زین العابدینؑ میں منعقد ہونیوالے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔

تقریب میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں منقبت کی صورت میں ہدیہ عقیدت ہیش کیا گیا۔ جشن کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی محفل میں شریک خواتین سے محترمہ عنبرین رضوی نے خطاب کیا اور جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی جشن میلاد کوثر کی تقریب کے آخر میں کیک کٹا گیا اور پروگرام میں شریک خواتین کے درمیان تبرک تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(باغ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین آزاد کشمیر باغ کے زیراہتمام ولادت با سعادت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن اور یوم مادر کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین باغ کی جانب سے منعقد ہونیوالی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے جشن اور روز مادر کی تقریب میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے حضور منقبت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

 محفل میں شریک خواتین سے محترمہ نادیہ بتول اور محترمہ رخشندہ کاظمی نے خطاب کیا اور خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین آزاد کشمیر باغ کی طرف سے مقامی طور پر جاری قرآن سینٹر میں زیرتعلیم خواہران کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جشن میلاد کوثر کی مناسبت سے امام بارگاہ کو سجایا گیا تھا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکردو کی جانب سے حسن کالونی، گنگوپی اور حسین آباد کے مقامات پر میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اسکردو میں مختلف مقامات پر منعقد ہونیوالی جشن سعید میلاد حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی محافل میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ جشن کی محفل میں شریک خواتین سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسکردو کی سربراہ خواہر کبری بتول نے خطاب کیا اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی کو ایم ڈبلیو ایم انگلینڈ (یوکے) کا نمائندہ نامزد کیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے پیغام میں انگلینڈ میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق نمائندے حجۃ الاسلام مشرف حسینی کی تنظیمی و دینی خدمات کو سراہا اور نئے نمائندے حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی کے لیے نیک خواہشات اور توفیقات خیر کی دعا کی۔

 حجۃ الاسلام مولانا ابرار حسینی شہید قائدؒ کے دور سے قومی ملی امور میں فعال کردار ادا کررہےہیں اور ایم ڈبلیو ایم کی تاسیس سے اب تک جماعت کے بہترین معاون اور ساتھی رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر قائد کو با اختیار میئرکی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور آخری وقت تک الیکشن ملتوی ہونے بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑا۔مجموعی طور پر انتخابات پر امن رہے۔ بلدیاتی انتخابات نے مختلف جماعتوں کی خام خیالی کو دور کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا غیر یقینی صورتحال کے باوجود انتخابات میں واضح اکثریت دونوں جماعتوں کی کامیاب الیکشن حکمت عملی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں بھی بڑی سیاسی شخصیات کا اپنے حلقوں سے ناکامی ان کے بلند بانگ دعویٰ کی نفی ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی جماعت کے پاس پوسٹ پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے۔کراچی اور حیدر آباد میں نتائج میں غیر معمولی تاخیر الیکشن کمیشن پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کا الزام بھی اپنی جگہ درست ہے الیکشن کمیشن کو اس کا تدارک کرنا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ شہر کی تباہ حالی مذید انتظار کی متحمل نہیں ہوسکتی با اختیار بلدیاتی نظام اور کرپشن سے پاک نمائندگان ہی اس شہر کی تباہ حالی اور محرومیوں کو دور کر سکتے ہیں۔انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو بلدیاتی انتخابات واضح کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور کنوینئرنصاب تعلیم کمیٹی  علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسلام آباد میں جی بی کے صوبائی وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم سے ملاقات کی اس موقع پر جی بی کونسل کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ شیخ احمد نوری مجلس علمائے شیعہ کے شیخ محمد عیسیٰ امینی اور برادر شمس الدین ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم سے متعلق پاکستان کے کروڑوں شہریوں کو شدید تحفظات ہیں۔ متنازعہ نصاب تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ جی بی کے عوام کے نمائندے کے حیثیت سے آپ ان تحفظات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی محبان اہلِ بیت کو نصاب تعلیم میں دشمنان اہل بیت کو بطور ہیرو شامل کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔ نصاب تعلیم کی اصلاح کرکے اسے اتحاد بین المسلمین حب الوطنی اور امن و اخوت کا مظہر بنانا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 1975 کا نصاب تعلیم آئیڈیل ہے جس پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد اعظم نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے درمیان یکجہتی اور اخوت کا فروغ ضروری ہے اور نصاب تعلیم سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل وابستہ ہے نصاب تعلیم سے متعلق آپ کے خدشات دور ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔

وحدت نیوز(کواردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا علی رضوی کے ہمراہ دورہ کواردو کے موقع پر کواردو کھر میں عمائدین و نوجوانان کھر سے ملاقات کی۔اس موقع پر کھر اور کواردو کے جملہِ مسائل اور مختلف ایشوز پر گفتگو ہوئی۔کواردو روڈ کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور حلقے میں جاری دیگر ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے عمائدین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کواردو روڈ ٹینڈر کے بعد ایک ٹھیکدار گروہ کورٹ میں جانے کی وجہ سے وقتی تعطل کا شکار ہوا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے غلط پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاء کواردو روڈ بنا کر دم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت کی وجہ سے کواردو پل جو کہ پی ایس ڈی پی کی سکیم میں شامل ہونا تھا اور پیجو روڈ وہ بھی پی ایس ڈی پی سے اپرو نہیں ہو سکا جس کا پورے علاقے کو نقصان اٹھانا پڑا۔انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں نئی حکومت ہماری اتحادی پاکستان تحریک انصاف کی آئے گی تو کواردو آر سی سی پل اور پیجو روڈ سکیم کو بھی منظور کرنے کی کوشش کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے قومی مرکز شادمان لاہور میں ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر و عالمی یوم خواتین کا انعقاد مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ فصاحت کی زیر نگرانی ہوا ۔

جشن کی اس روحانی محفل سے خصوصی خطاب آقائے مبارک علی موسوی صاحب نے کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے ۔

جشن میں نظامت کے فرائض محترمہ عصمت بتول نے انجام دیے آغاز میں تلاوت قرآن کے بعد مختلف یونٹس کی بچیوں نے منقبت خوانی  جشن سعید میں شہر کی معروف شخصیات محترمہ ڈاکٹر رباب ، سی ای او سوزوکی مسسز مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا مسسز نقوی نے شرکت کی اور اس پر رونق محفل میلاد کو سراہا۔

وحدت نیوز(ڈھاڈر) مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا  ذوالفقارعلی سعیدی نے بلوچستان کے علائقہ حاجی شہر اور گردو نواح کا تبلیغی دورہ کیا۔حاجی شہر میں مومنین اور مکتب ولایت دینیات سینٹر کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے یہاں تک کہ رسول خدا نے مسلم مردو خواتین کےلئے حصول علم کو فریضہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم مومن کی میراث ہے اور مومن کو شب و روز حصول علم کےلئے کوشاں رہنا چاہئے۔اس موقعہ پر انجمن عباس علمدار حاجی شہر کے صدر برادر سمیع اللہ کھوکھر نے کہا کہ حاجی شہر بلوچستان کا بہت پسماندہ علائقہ ہے اور حالیہ سیلاب سے مومنین بہت متاثر ہوئے ہیں ۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے پولیٹیکل سیکریٹری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علی رضا اور برادر ابراہیم آزاد کے ہمراہ بے نظیر شھید ہسپتال گمبہ سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کاشف،ڈاکٹر اشرف اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔ملاقات میں بے نظیر شھید ہسپتال کو درپیش مسائل سمیت مجموعی کارکردگی کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال سٹاف کے مجموعی کارکردگی کو سراہا اور اسے مزید بہتر بنانے نیز ہسپتال کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر دس بیڈ ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے تیس بیڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تمام بنیادی طبی سہولیات ہسپتال میں ہوں گے ساتھ ہی ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر ایشوز کو بھی حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree