The Latest
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب سیدحسین زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیںجس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا منشور بعض پالیسیوں سے ملتا جلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی قائد اعظمؒ و علامہ اقبالؒ کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیںمرکزکی پالیسی کے عین مطابق انتخابات میںاپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تنظیمی اسٹرکچر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ تاکہ ممکنہ اہداف حاصل کیےجا سکیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہر ضلعی صدرسے گزارش کی کہ جتنا جلدی ممکن ہو !درج ذیل اقدامات انجام دیں ۔
1۔اپنا ضلعی سیکرٹری سیاسیات نامزد کریں تاکہ وہ اپنے ضلع کی پولیٹیکل کونسل تشکیل دے سکے ۔
3۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع کی ہر تحصیل میںسے ایک سیاسی نمائندہ نامزدکرے گا ۔
4۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات دستور کے عین مطابق اپنے امور کو انجام دیں ۔
5۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات مرکزی سیاسی کونسل کے فیصلہ جات کے مطابق وضع کردہ سیاسی حکمت عملی کے اجراء اور عمل درآمد کے لئے ذمہ دار ہوگا ۔
6۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلعی انتظامیہ ،اداروں اور علاقائی سیاسیاور بااثر شخصیات ،علاقائی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں سے ضروری روابط استوار کرے گا ۔
7۔ ضلعی سیکرٹری سیاسیات علاقے کی سیاسی صورتحال سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو بروقت آگاہ رکھے گا ۔
8۔ضلعی سیکرٹری سیاسیات کو چاہیے کہ ہر تین ماہ بعد اپنے ضلع کی سیاسی کونسل کا اجلاس بلائے اور اس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات کو اس اجلاس میں ضرور دعوت دے ۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ،20 جمادی الثانی کے پرمسرت اور بابرکت موقع پہ ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کی اور مکتب ولایت سے ایفاِئے کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 12 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کر دیا جبکہ باقی ماندہ شعبہ جات کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی
صوبائی صدر
سید حسن رضا کاظمی
جنرل سیکرٹری
علامہ سید حسن رضا ہمدانی
صوبائی نائب صدر
علامہ سید ملازم حسین نقوی
صوبائی نائب صدر
چوہدری مشتاق حسین
صوبائی نائب صدر
سید حسین زیدی
صوبائی سیکرٹری سیاسیات
سید منتظر مہدی
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری
سید نجیب الحسن نقوی
سیکرٹری تعلیم
مظہر عباس جعفری
سیکرٹری تنظیم سازی
سید انوار زیدی
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری
رائے ناصر علی
سیکرٹری روابط
شیخ عمران علی
سیکریٹری فلاح و بہبود
ظہیر الحسن کربلائی
صوبائی آفس سیکرٹری
وحدت نیوز(لاہور) روز ولادت با سعادت سیدۃ النساء العالمین، اسوہ کاملہ، دختر رسول خداؐ سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے پرمسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ کونین جناب فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا نہ فقط خواتین بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کاملہ ہیں، آپ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی وجہ تخلیق کائنات ہے، آپؑ کی عظمت و عصمت، مقام و منزلت کو درک کرنا عام انسان کے اختیار میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) عالم اسلام کی ایسی باعظمت خاتون ہیں، جن کی فضیلت زندگی کے ہر شعبے میں آشکار ہے، خواتین کے لیے زندگی کے تمام پہلوؤں میں آپؑ کی سیرت کاملہ مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا حجاب اسلامی کے خلاف بیہودہ پراپگینڈہ کا سامنا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نےمشہد مقدس میں آستان مقدس امام رضا علیہ سلام کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی کورس مکمل کر لیا جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد جوش و خروش سے کیا گیا جس میں میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خواہران سے خطاب کیا تقریب میں ایرانی اساتذہ نے پاکستانی طالبات کے نظم وضبط کی بہت تعریف کی اس موقع پر تمام خواہران کو حرم امام رضا علیہ سلام کی جانب سے کورس کے اختتام پر خصوصی سند اور تحائف سے نوازا گیا
اختتام پر کورس اور مقدس سفر کا حصہ بننے والی تمام مومنات نے مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں کے سبب اس پہلے علمی و تربیتی کاروان نے امام رضا ع کے جوار میں زیارت کے ساتھ ساتھ علمی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا کاروان ولایت عشق ان شاء اللہ دو دن قم اور دو دن تہران کی زیارات کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔سیاسی یتیم نوشتہ دیوار شکست کے خوف سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے فراری چند سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کاخوف ہے، بلدیاتی انتخابات سے فرار راہ حل نہیں۔کراچی اور حیدرآباد کے عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات اور اقتدار اور اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی ہی ہے ۔
وحدت نیوز (لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔صوبہ پنجاب لاہور میں ،برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوری عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان ۔ برادر سید اسد عباس نقوی معاون خصوصی وزیر اعلی برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔صوبائی مسئول آفس مولانا ظہیر کربلائی رکن مجلس وحدت مسلمین برادر سجاد نقوی ،ڈویژنل صدر یوتھ برادر ایڈووکیٹ سید اسد نقوی ،رکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر اسداللہ کی موجودگی میں ولادت باسعادت حضرت زہراء (س) کی مناسبت میلاد مخدومہ کائنات کی مناسبت کا کیک کاٹا گیا ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار خانہ فرہنگ میں منعقدہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے اپنے خطاب میں کیا ۔
انہوں نے کہا اسوہ حضرت زہرا (س)کی روشنی میں موجودہ دورکی خواتین کو اپنی اولاد کی تربیت کرنی چاہئیں اس وقت معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لے رہی ہیں اس کی اصل وجہ مائوں کی طرف سے اپنی اولاد کی تربیت میں غفلت کی وجہ سے ہے مائیں اپنی اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت فاطمہ زہرا (س)کے اسوہ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جنہوں نے معاشرے کو حضرت اما حسین(ع) اورحضرت زینب (س) جیسی اولاد دی ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین اگر ٹھان لیں تو کوئی بھی کام ان کیلئے مشکل نہیں ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القران کی سکالر ناہیدہ راجپوت نے کہا کہ سوشل میڈیا اورمغربی یلغار کی وجہ سے معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس کے لئے خواتین کو بحثییت بیٹی،ماں ،زوجہ اورمعاشرے کی فرد کے اسوہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شتر بے مہار کی طرح بلکہ ایک عفریت اورآفت کی طرح معاشرے پرحملہ آورہورہا ہے جب تک سیرت فاطمہ پر خواتین عمل نہیں کریںگی اس وقت تک معاشرے میں بہتری نہیں ہوگی ۔
کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سکالر،سپیریئر سسٹر ،پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز سکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دورکی خواتین کو حضرت مریم اورحضرت زہر سلام اللہ علیہما کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے دونوں خواتین ہمارے لئے رول ماڈل ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں سے زیادہ ہے اوراپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خواتین کی ذمہ داریاں زیادہ ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر و مرکزی مسئول تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا نے کہا کہ یوم ولادت حضرت فاطمہ اوریوم خواتین کے دن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ معاشرے کو پر امن بنانے کے لئے ہمیں کیا کرداراداکرنا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتے ہیں۔
فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ کے بیان میں کہا کہ حضرت زہرا (س)ہر دورکی خواتین کے ل ئے نمونہ عمل ہیں حضرت زہرا(س)جیسی موزوں اور اعلیٰ رول ماڈل کا ہونا خواتین کیلئے سعادت کا باعث ہے۔ مغربی سرمایہ دارانہ نظام کا نظریہ اسلام کے نقطہ نظر سے بالکل مختلف ہے مغرب میں اخلاقی انحرافات قانونی شکل اختیار کرچکے ہیں ، جو خواتین کو آلہ کار تصورکرنے کی مغربی سوچ کی عکاسی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی نے خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی میں ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خواتین اور خاندان کے اہم کردار کواوراہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے دشمن نے اسلامی حجاب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ معصومہ نقوی نے کہا جب تک ہم آئمہ معصومین کے دامن سے متوسل ہیں اورپاک آرمی ہمارے ساتھ ہیں ہمار ا ملک اورہم محفوظ ہیں اورکوئی مائی کا لال ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حضرت فاطمہ زہرا(س)معاشرے کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معروف جنرل شہید سردار قاسم سلیمانی کو جب بھی مشکل پیش آتی اوراس کاحل ڈھوندنے میں دشواری ہوتی تو وہ حضرت زہراسلام اللہ علیہا سے توسل کرتے اوران کی مشکل حل ہوتی تھی۔تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموںسمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین ،مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
وحدت نیوز(سکردو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورے سکردو کے موقع پر خصوصی ایمبولینسز کی بلتستان کے محکمہ صحت کے حکام کو حوالگی کی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی خصوصی شرکت۔
وزیراعلی کے خصوصی اصلاحاتی اقدام کے تحت خریدی گئی خصوصی ایمبولینسز بلتستان ڈویژن کے اضلاع کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کردی گئیں۔ خصوصی ایمبولینسز کی فراہمی سے بلتستان ڈویژن کے اضلاع کے دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کی علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی بہتر ہوگی۔
وحدت نیوز (سکردو) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا! اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، صوبائی وزیر تعمیرات وزیر سلیم و دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل سے سکردو شہر میں بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلی نے محکمہ برقیات کو سرمک 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام تیز کرکے رواں موسم سرما سے بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔
وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کاظم میثم نے گمبہ سکردو میں جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس نشست میں ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی، شیخ علی محمد کریمی، سید نوری اور دیگر احباب موجود تھے۔ اس نشست میں پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر زراعت نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں بلخصوص حلقہ دو میں جاری پروجیکٹس اور ویژن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر حلقے میں جاری ترقیات کا مقائسہ گذشتہ دس سالوں سے کرے تو واضح ہوجائے گا کہ کس طرح جامع منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ عوام کی حقیقی توقعات ہم سے وابستہ ہے اور ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں جبکہ وسائل انتہائی محدود ہیں اور عمران خان کے دور میں گلگت بلتستان کو سپورٹ کیا گیا اگر جاری رہتا تو جی بی کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا۔ تمام اداروں میں ریفامز کی کوشش چل رہی ہے۔ بجلی کرائسز اور دیگر ایشوز کا مستقل حل بھی وقت طلب ہے جس کے لیے جدوجہد جاری ہے۔
وزیر زراعت گلگت بلتستان نے گمبہ کے جوانوں کے مطالبہ پر بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو کو دس بیڈ سے اپ گریڈ کرکے تیس بیڈ کرانے کے اقدامات کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا گمبہ سکردو میں ہیلتھ کی سہولت ناکافی ہونے کے سبب آر ایچ کیو پر بھی بوجھ میں اضافہ ہے لہذا وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے بھی گزارش کی ہے کہ سب ڈویژن گمبہ سکردو کے اس اہم ہیلتھ سنٹر کو اپ گریڈ کر دیا جائے۔ جوانوں کے مطالبے سے قبل ہی اس پہ کام چل رہا ہے۔ امید ہے اس کی اپ گریڈیشن کا عمل جلد ہوگا۔