The Latest


وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بلتستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا انعقاد ۔گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ایام فاطمیہ پورے بلتستان میں انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔امام بارگاہوں سمیت مخصوص مقامات اور گھروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

 اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان نے مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تنظیم سے منسلک خواہران  نے مختلف مقامات پر خطابات کیے بلتستان کے تمام اضلاع میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے مجالس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مجالس میں بھر پور طریقے سے شرکت کو یقینی بنایا گیا۔

 ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان کی صدر خواہر کبری بتول کی ہدایت پر روندو ،شگر،کھرمنگ،گنگچھے اور سکردو کے مختلف مقامات میں پنچ روزہ اور سہ روزہ مجالس کا، انعقاد کیا گیا معلمات  نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی نجی زندگی اور اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی زندگی کو دور جدید میں خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی بی دو عالم ؑ کی حیات طیبہ تمام شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر حقیقی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) علامہ گلزار حسین فیاضی سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شیخوپورہ کی علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات ۔ موجودہ سیاسی اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ۔ اسٹڈی سرکل کی افادیت اور اہداف پر بھی غور غوض کیا گیا ۔

 علامہ گلزار حسین فیاضی نے ضلع شیخوپورہ میں تنظیمی فعالیت اور پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ ضلعی سیٹ اپ ایک بہترین افراد پر مشتمل ہے  اور ماشاءاللہ ان میں کام کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔ ملاقات کے آغاز پر علامہ سید احمد،اقبال رضوی نے علامہ گلزارحسین فیاضی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے بھائی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقعہ پر مولانا ظہیر کربلائی بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع هزاره ٹاون کوئٹہ کی جانب سے "زن ،زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ  کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج اور یونیورسٹی کے طالبات  کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔

 ورکشاپ میں خصوصی لیکچر اور پریزینٹیشن مرکزی رکن شوریٰ عالی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترم نثار فیضی صاحب،متخصص شعبہ تعلیم ایجوکیشنسٹ آف بیکن ھاوس نے دیا۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مرثیہ خوانی سے کیا گیا جس کے بعد لیکچر اور ویژول طالبات کیلئے پیش کیے گئے پروگرام کے دوران وقفہ نماز اور ریفریشمنٹ کے بعد اس ورکشاپ میں شمولیت اختیار کرنے والی طالبات کیلئے باقائدہ سے ایکٹیویٹی سیشن ہوا بشمول پوزیشن ہولڈرز اور اچھی کارکردگی پر طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ کی تقریب کا بھی انعقاد ہوا۔ آخر میں تمام شرکاء نے مثبت فیڈبیک   بھی دئیے اور ورکشاپ کا اختتام دعائے امام زمانہ ع سے ہوا۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام گلگت کے مختلف مقامات میں 20 روزہ مجالس بسلسلہ ایام فاطمیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ مجالس کا سلسلہ 13 جمادی الاول سے شروع ہوکر 3 جمادی الثانی تک جاری رہا۔جن مقامات میں مجالس کا اہتمام ہوا ان میں امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین،امام بارگاہ شاہ نجف برمس بالا، امام بارگاہ سعید آباد دنیور اور محمدیہ محلہ دنیور گلگت شامل ہیں۔جہاں کثیر تعداد میں مومنات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس سے سے محترمہ انعم زہراء نے شہزادی کونین جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی حیات طیبہ اور شہادت کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جناب زہراء سلام اللہ علیہا عالم بشریت کی مقدس برگزیدہ خواتین میں سرفہرست ہیں اور عالم نسواں کی ہدایت و نجات کا اعلیٰ ترین نمونہ ہیں، پیغمبر اعظم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی میں بار بار جناب زہراء کی مقام و منزلت بیان کیے اور اپنے قول و عمل سے مسلمانوں کو حضرت فاطمہ کے عزت و احترام اور حرمت و تقدس کا درس دیا لیکن بعد از وصال نبی ص جناب سیدہ کو جس مظلومیت اور محرومیت کا سامنا کرنا پڑا وہ ہر سمت سے قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ س کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلسوز و دردناک ہیں چونکہ تاریخ میں جناب سیدہ س کے یومِ شہادت کے بارے میں کئی روایات موجود ہیں، دنیائے تشیع میں ان تمام روایات کا احاطہ کرتے ہوۓ 20 روزہ ایام فاطمیہ کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آخر میں محترمہ انعم زہراء نے ایام فاطمیہ کی خصوصی مجالس کی اہمیت بیان کرتے ہوۓ ان مجالس میں خدمات سر انجام دینے والے ذاکرین،علماۓ دین اور تنظیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کی۔

وحدت نیوز (کوٹ ادو) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کے ہمراہ کوٹ ادو کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کوٹ ادو میں مقامی افراد کی آراء سے ایڈووکیٹ عمر فاروق کو مجلس وحدت مسلمین کا ضلعی صدر نامزد کر دیا۔ صوبائی صدر نے نامزد ضلعی صدر اور اُن کی نامزد کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر سابق صوبائی رہنما طاہر خورشید، شفقت ملانہ، جعفر خان سرائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ایڈووکیٹ عمر فاروق اس سے پہلے دیگر شیعہ تنظیمات میں کام کر چکے ہیں اور مقامی سطح پر فعال ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں شہدائے اسلام، شہدائے پاکستان، شہدائے ملت جعفریہ اور بالخصوص شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی مہندس اور اُن کے رفقاء کی برسی کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں بھی شہداء کی یاد میں تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں تنظیمی اور دیگر شخصیات کو شرکت کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مہدیہ کمپلکس کے سربراہ علامہ سلطان نقوی سے ملاقات کی اور اُنہیں تکریم شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر صوبائی رہنما عاطف حسین اور جواد مصطفی سرگانہ بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر علامہ قاضی نادر حسین علوی سے ملاقات کی اور اُنہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، بعدازاں صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل عاطف حسین اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری جواد مصطفی نے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات کی اور اُنہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 6،7 جنوری کو صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ننگانہ چوک ملتان میں منعقد ہوگا، اجلاس میں گزشتہ ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ مجوزہ صوبائی کابینہ اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائے گی، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے صدور اور اراکین شوریٰ شرکت کریں گے، سالانہ پروگرام کی منظوری سمیت صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد میں ایام فاطمیہ کے عنوان سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی بے لوث قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا کردار رہتی دنیا تک تمام مرد و زن کیلئے قابل تقلید ہے، مسلمانان عالم کو آپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے آج بھی اسلام کے زریں اصولوں اور نظام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا تاکہ کاروان حیات کو آگے بڑھانے کیلئے جناب سیدہ (س) جو نقوش قدم چھوڑے ہیں ان کی تاسی ہو اور اسلام ایک بار پھر صرف بھلایا ہوا سبق نہ ہو بلکہ معاشروں کی رہبری کرنے والا متحرک دین کی شکل اختیار کرے، جناب سیدہ (س) کے کردار سے یہ درس بھی ملتا ہے کہ چاہے حالات کتنے ہی ناسازگار کیوں نہ ہوں فریضے کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہیئے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ بی بی فاطمہ زہرا (س) نے اپنے معرکتہ الآرا خطبے میں اسلام کے عقائد اور اعمال کا فلسفہ جس طرح بیان کیا اس ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اسلام کے پیروکاروں کو چاہیئے کہ اسلام کو اس کے اصلی اہداف کے تشخیص کے ذریعہ سے پہچانا جائے تاکہ اس پر عمل کرتے وقت زمانے کے کسے بھی قسم کے حالات اس کے پیروکاروں کے پائے عمل کو متزلزل نہ کر سکیں، یہ اس وقت ممکن ہے جب انسان واقعی طور پر اسلام کے اسرار و رموز سے کماحقہ واقف ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں جو اسلامی تحریکیں چل رہی ہیں ان کو ایک بار پھر مادر حسنین (س) کی سیرت کی پیروی کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ آگاہی، گہرے شعور اور الہی منصوبہ بندیوں کے سائے تلے اسلام کے دفاع کیلئے میدان عمل میں اترنا ہوگا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے، امدادی کیمپ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا اور امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں لگائے گئے، اس موقع پر ضلعی نائب صدر علامہ ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی و رہنما ایم ڈبلیو ایم انجینئر سخاوت علی سیال، ڈاکٹر شاہد حسین، عون رضا انجم، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا صابر حسین، مولانا ممتاز حسین ساجدی اور دیگر موجود تھے۔ جنہوں نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان اور رقم اکٹھی کی۔

اس موقع پر علامہ ہادی حسین کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت اضافے سے میدانی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسائل بڑھ گئے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات اور اضافی سردی کے کپڑے سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کریں۔ پاکستانی قوم نے اس سے پہلے اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اب بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس علمائے شیعہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید ممتاز علی شیرازی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ہم بطور ایک ایرانی جنرل نہیں دیکھتے بلکہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہم مدافع امامت و مدافع اہلبیت رسول اللہ ص دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے قاسم سلیمانی اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ بن چکے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم عقیدے کیلئے جغرافیائی سرحدات کے قائل نہیں۔ لہذا پاراچنار اور کوہاٹ کچہ پکہ میں قاسم سلیمانی کیخلاف پولیس گردی کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree