The Latest
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کےجنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی مسلم دشمنی کی ذلیل ترین اور پست ترین مثال ہے ۔ مسلمانوں کی دل ازاری کے ساتھ کیا پیغام دیا ہے دنیا کو ۔ مقدسات کے تقدس کے تحفظ کیلیے بنایے گیے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ انسانیت کی تذلیل کردہ واقعہ پر سویڈن کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے واقعات کا راستہ نہ روکا گیا دنیا جہنم بن جائےگی ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا اور سرمایہ اگر مسلمانوں کے ترقی پر لگا دیتے تو شاید کہیں بھوک افلاس اور ظلم نہ ہوتی ۔ اگر ہمارے مسلمان ممالک کاسہ لیس و غلام نہ ہوتے تو آج قران کے بے حرمتی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتے ۔ آج مسلمان ممالک کا ایک مضبوط اتحاد ہوتا۔ ایک کرنسی ہوتی ۔ ایک فوج ہوتی۔ ایک قوم بنتے ۔ شیعہ سنی دیوبندی وہابی نہ ہوتے ۔ اچھے اور خوبصورت کردار کے لوگ حکمران ہوتے ۔ کسی سپاہ ، لشکر ، چودھری پیر ملا کی ضروت نہیں تھی ۔ خوشحالی ہوتی ، ترقی ہوتی ، سکون ہوتا ، امن ہوتا ۔ مگر افسوس ہم ایسے نہیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت گیا نہیں بسم اللہ کریں غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکیں ،یک ہوجائیں، اسلامی بلاک وقت کی پکار ہے لیکن پہلے اپنے ملک سے تعصب و ناانصافی ظلم و ستم لوٹ مار تو بند کرواو ۔ اللہ والا معاشرے کا قیام رسول اعظم کے فرمودات کے روشنی میں حکمرانی کا ابتدا کریں ۔ اہل بیت ع کوان کا جائز مقام دیں ۔ معاشرے میں متنازعہ فوجداری بل جیسے قوانین بننے کے سوچ کو کچل دیں ۔ مذہبی ہم اہنگی کےلئے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات کی حوصلہ شکنی واجب ہیں ۔تب ہم سویڈن جیسے شرمناک حادثوں پر درعمل دے سکیں گے ۔
وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے صدر برادر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ کی زیر صدارت سیکٹر کندھرا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے برادر دیدار پیرزادہ سیکٹر کندھرا کے صدر منتخب ہوئے، برادر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔
اس موقع پر ضلعی صدر کا تمام یونٹس کے صدور و کابینہ سے تفصیلی ملاقات اور یونٹس کی تنظیم نو اور دیگر یونٹس کے قیام پر گفتگو ہوئی اور مشاورت کے بعد برادر محبوب شیخ کو سیکٹر کندھرا کے جنرل سیکرٹری کے طور پر نامزدگی کی گئی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بابر حسین ابڑو، ضلعی سیکریٹری صحت محمد عمر ملک، سمیت مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(گڑھی یاسین)مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی، وفد کے ہمراہ گاؤں پیرچنڈام کا تنظیمی دورہ کیا جبکہ اس موقع پر دستہ نوحہ خواں رسول بخش ابڑو کو ٹیم کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی اور دعوت قبول کرتے ہوئے نوحہ خواں ٹیم نے شمولیت اختیار کی اور آئندہ تین سالوں کے لئے برادر رسول بخش ابڑو کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا، جبکہ اس موقع پر یونٹ صدر رسول بخش ابڑو نے پہلے مرحلے میں نائب صدر، سینگار علی ابڑو، جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ابڑو، تعلیم و تربیت سیکرٹری مولانا نثار احمد حیدری، فائنس سیکرٹری منتظر مہدی ابڑو، کا اعلان کیا، اس موقع پر پر عہدیداروں سے تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے عہدے کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(کراچی)یوسی 2 وارڈ 2 نارتھ کراچی سےپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم ڈبلیوایم کے احمد عباس کو کونسلر کامیاب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما سید زین رضا رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ احمد عباس ایک محنتی اور جفاکش کارکن ہیں ، امید ہے کہ وہ حلقے کے عوام کی بہترانداز میںخدمت انجام دیں گے ، ان کی توفیقات خیرمیں اضافے کیلئے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز(میانوالی)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا میانوالی کادورہ ۔ جہاں برادر علمدار ایڈووکیٹ آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع میانوالی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ صوبائی صدر کا استقبال کیا اور انہیں صوبائی صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی کی ضلعی آرگنائزر ضلع میانوالی اور ان کی کابینہ کے ساتھ نشست ہوئی ۔ جس میں تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا علامہ علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر بننے کے بعد میانوالی کا وزٹ کرنے اور میانوالی آمد پر خصوصی طور شکریہ اداکیا گیا۔
صوبائی ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارا،مقصد وحدت واتحاد کا پرچار اور پیغام ہے ۔ ہم اپنے پرانے اور نئے تنظیمی ساتھیوں کو ایک ساتھ لیکر چلیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ کسی کے پروپیگنڈے میں آنے کی ضرورت نہیں مجلس وحدت کا ہدف اور مقصد بالکل واضح ہے ۔ ہمارے تنظیمی رابطہ کا واحد ذریعہ اخلاص ہے ۔ برادران اپنے اندر، شرح صدر،پیدا کریں اور اپنے ہدف کی جانب بڑھیں ۔ ان شاءاللہ ہم اپنے تنظیمی ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں معاون مرکزی چیئرمین برادر اقرار حسین ملک اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے شرکاء نے اکثریت رائے سے علامہ وسیم عباس معصومی کو دوبارہ ضلعی صدر منتخب کیا۔ نومنتخب صدر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی نے حلف لیا۔ مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نئے میرکارواں کا اعلان کیا۔
اجلاس میں یونٹس نمائندگان کے علاؤہ صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل سید یوسف اکبر نقوی ایڈووکیٹ، مرکزی صدر تنظیم تحفظ عزاداری امام حسین علیہ السلام خاور شفقت حسنین بھٹہ، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شاہ شمس تبریز رحمۃ اللہ علیہ مخدوم عون شمسی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا صفدر حسین کانجو، علامہ محمد سبطین نجفی، ضلعی صدر مجلس علمائے شیعہ ملتان مولانا غلام جعفر انصاری، غلام اصغر سومرو، اظہر حسین ایڈووکیٹ، مظہر عباس کات سمیت دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)لاہور کی معروف سیاسی فیملی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی وفد کی صورت میں صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہورآمد ۔ جن میں سلمان بارا ،قاسم بارا علی رضا بارا ،خادم بارا تھے بارا سیاسی خاندان کے وفد کے ہمراہ شبیر شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹریٹ میں برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ودیگران نے بارا فیملی کی معروف سیاسی شخصیات کا استقبال کیا اور انہیں صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ۔
بارا خاندان کے افراد نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی طرف ٹکٹ کے خواہان اور امید وار ہیں ۔ لہذا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اس سلسلے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ ان شاءاللہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ ہم نے علاقے میںسیاسی ورک شروع کردیا ہے ۔ ہم سب سے پہلے آپ کے پاس آئے ہیں ۔امید ہے علاقے میں مجلس وحدت مسلمین کے مسئولین اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گےاور ہمارا ساتھ دیں گے ہم آپ سے صرف سیاسی اور اخلاقی تعاون کے خواہاں ہیں ۔
برادر سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ امید ہے کچھ دنوں تک پنجاب اور ملکی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ہم ان شاءاللہ مل بیٹھیں گے اور آنے والے متوقع الیکشن کے متعلق فیصلہ جات کریں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ جب کسی سے عہدکرتی ہے تو اسے نبھانے کی بھرپور کوشش بھی کی جاتی ہے ۔ ہم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ قائداعظم، علامہ محمداقبال ؒ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمودات اور افکار کی روشنی میں کیا جس پر ہم آج تک کاربند ہیں اور آگے بھی ان شاءاللہ اس معاہدے کا پاس کریں گے ۔ البتہ جہاں پر ہمیں تحفظات ہونگے اس کا اظہار ہم ضرور کریں گے ۔ بس ہمیں انتظار ہے ملکی سیاسی صورتحال کا ، تاکہ جب مسائل کلیئر ہوجائیں گےتو آدمی بہتر فیصلے کرسکتاہے ۔ انشاءاللہ جو بھی ہو گا ملت پاکستان ، مکتب اہلبیت ؑ کی توقعات کے عین مطابق عمل کیا جائے گا ۔ ہم ان شاءاللہ ناامید نہیں کریں جو ہم سے ہوسکا ہم اپنا عہد ضرور نبھائیں گے ۔ جس پر مہمانوں نے مرکزی سیاسی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاشکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ جامع مسجد سمن آباد لاہور آمد امام جمعہ و سربراہ تحریک تشیع پاکستان علامہ امتیاز حیدر کاظمی سے ملاقات۔
وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی ،مسول پنجاب سیکرٹریٹ علامہ ظہیر الحسن کربلائی ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی ، رہنما وحدت یوتھ سجاد نقوی شامل. متنازعہ فوجداری بل سمیت دیگر اہم قومی ایشوز پر تبادلہ خیال، مستقبل میں ملت کے مسائل پر باہمی تعلقات بہتر کرتے ہوئے مشترکہ جدوجہد پر غور کیا گیا. دشمنانِ اسلام کی جانب سے جعلی شیعہ کتب چھاپنے کے خلاف علامہ امتیاز کاظمی کی کاوشوں پر صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے داد تحسین پیش کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے وفد کے ہمراہ نجف کالونی یونٹ لاہور کا دورہ کیا ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی ، سیکرٹری اطلاعات اسد علی بلتستانی ، سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران ، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی اور ڈیویژنل صدر شعبہ جوان سید زین رضوی موجود تھے۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے نجف کالونی یونٹ لاہور کے کارکنان سے خطاب کیا۔
نجف کالونی یونٹ کے عہدیداروں سید عقیل نقوی، سید کاظم نقوی، کاظم کربلائی نے وفد کا استقبال کیا. علامہ علی اکبر کاظمی نے حدیث کساء تلاوت کی. مولانا حیدر نے دعائے خیر کی. دعائے امام زمانہ عج اللہ فرج الشریف سے نشست کا اختتام ہوا پاکستان کی سلامتی، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام مومنین کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام صوبائی صدور سے روابط مکمل کرلیئے گئے ہیں اور عنقریب صوبہ پنجاب کی صوبائی کونسل تشکیل پاجائے گی اور تمام صوبائی سیاسی کونسل کے معزز ممبران کے ناموں کا اعلان اعلان بھی جلد کردیا جائے گا ۔
صوبائی سیاسی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی صدور نے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔جس پر میں اپنے تمام ضلعی صدور کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ان شاءاللہ صوبے میں مذہبی ، سیاسی فعالیت کا آغاز کردیا گیا ۔ جب صوبائی صدر پنجاب کا باقاعدہ دورہ کریں گے تو ہماری کوشش ہوگی ضلعی صدور سے ملکر صوبے کی موثر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ترتیب دی جائیں گی تاکہ آنے متوقع الیکشن میں ان موثر شخصیات سے ملکر ہم اپنا بہترین رول پلے کریں ۔اپنی ملت اور مکتب کے حق بہترین فیصلے کرسکیں ۔ان شاءاللہ