The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) بے حس حکمرانوں نے عوام پر ایک مرتبہ پھر سے پیٹرول بم گرا کر بے حسی کی انتہا کردی جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی سخت مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے، آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا، ایک زرعی ملک میں غریب عوام 170 روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، خواتین اور مرد آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں خوار ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،بے حسی کی انتہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ نااہل حکمرانوں سے ملک کا نظم ونسق کنٹرول نہیں ہو رہا لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار کی ہڈی کو منہ سے نکالنے پر تیار نظر نہیں آتے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں لیکن امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس سوائے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے،ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے اونچی اڑان بھر رہا ہے جس کا نتیجہ مہنگائی کی شکل میں عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نو ماہ کے دوران چھ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے لیکن حالات ہیں کہ سنبھل ہی نہیں رہے جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں میں سے کوئی بھی ملک کی خستہ حالی کا ذمہ قبول نہیں کر رہا بلکہ جونک کی طرح ملک کا خون چوس رہے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع غربی کراچی کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر سید کلیم رضا کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاون میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈویژنل صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے موجود ملکی اور عالم اسلام کی حالات پر گفتگو کی اور ہنگامی صورت حال میں تمام کارکنان کو تیار رہنے پر زور دیا ۔
اس موقعے پر ڈویژنل رہنماسید سبط اصغر زیدی، ضلعی صدر سید کلیم رضا نے بھی تنظیمی ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کی اضلاع کے یونٹ اور ضلعی کابینہ نے اس بات کا عہد کیا ،مرکزی صوبائی ڈویژنل قیادت ہماری ریڈ لائن ہے اور اپنی قیادت تحفظ کیلئے کسی حد تک جائینگے۔
وحدت نیوز(میرپورخاص)میرپور خاص کے علاقے میرواہ کھنبڑی میں سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صالحین کی عالمی حکومت کا جو وعدہ اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں میں کیا وہ نزدیک آچکا ہے تورات و زبور کے بعد قرآن کریم نے مستضعفین و محرومین کی عادلانہ الہی حکومت کی تشکیل کی خوشخبری دی ہے دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات مستکبرین کی ذلت و رسوائی اور شیطان بزرگ کے زوال کو ظاہر کر رہے ہیں۔ داعش اور 39 ملکی یزیدی لشکر کی ذلت آمیز شکست کے بعد شیاطین عالم نت نئی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بابصیرت مومنین ہی حق اور اہل حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیفہ اللہ امام مہدی علیہ السلام کی عادلانہ عالمی حکومت کی خوش خبری قرآن کریم کتب تفسیر اور شیعہ سنی کتب احادیث میں تواتر کے ساتھ موجود ہے۔ شیعہ سنی مسلمانوں خصوصاً اہل ایمان کو منجی بشریت کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام دشمن استکباری قوتوں کے شیطانی منصوبوں پر نظر رکھنی ہوگی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عصر حاضر کی امت مسلمہ کو امریکی اسلام کے خطرات سے آگاہ کیا تھا جو یزیدی اسلام کی موجودہ شکل ہے اس کے مقابلے میں حقیقی اسلام ہے جو محمدی اور حسینی اسلام کی صورت میں پوری دنیا میں نور اور خوشبو بکھیر رہا ہے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) متنازعہ ترمیمی بل اور توہین قرآن کے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام علامہ سید حسنین گردیزی صدر مجلسِ علماء شیعہ پاکستان نے کہا کہ ہم اسمبلی میں پاس ہونے والے بل کو نہیں مانتے یہ ایک تکفیری بل ہے جس کا ٹارگٹ صرف شیعیان حیدر کرار ہیں اور یہ متنازعہ بل پاکستان کے خلاف داخلی اور بیرونی دشمن کی سازش ہے اور دہشتگردی کو ہوا دینے کی شیطنت ہے اس لئے ہم اس متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے اپنے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔توہین قرآن کرنے والوں کی سخت مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سوئیڈن حکومت سے احتجاج کرے اور عالمی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھایا جائے ۔
پریس کانفرنس میں علامہ سید عالم شاہ موسوی رکن نظارت مجلس علماء شیعہ پاکستان، علامہ سید باقر عباس زیدی صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ ،علامہ رضا محمد سعیدی صاحب رہنما ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ، علامہ عبداللہ مطہری صدر مجلس علماء شیعہ صوبہ سندھ علامہ آغا محمد قمبرانی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد ،مولانا گل حسن مرتضوی سینیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہدائے شکار پور کی آٹھویں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے زیر اہتمام ڈکھن سٹی میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید نوید علی نقوی مستنصر مہدی دریا خان جتوئی مجلس علمائے شیعہ کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر تنظیمی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آٹھ سال گذر جانے کے باوجود شہدائے نماز جمعہ شکار پور کا مشن اور مقصد آج بھی زندہ ہے شہدائے شکار پور نے عشق اہل بیت علیہم السلام سے سرشار ہوکر اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز میں شہادت پا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ مولا علی مشکل کشا کے شیعہ اور پیروکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء کمیٹی کے ساتھ 21 نکاتی تحریری معاہدہ کیا جو صوبے میں امن کی ضمانت ہے۔ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور تکفیری دہشت گرد گروہ کی فعالیت میں اضافہ تشویشناک ہے ریاستی ادارے کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرانگیز سرگرمیوں کو روکیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشت گرد ٹولے کے ہاتھوں معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے حکومت ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین کی جانب سے کل سے شروع ہونے والا 40 کلومیٹر طویل لبیک یا زینب پیدل مارچ شہدائے راہ حق کو سلام عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے مقصد سے تجدید عہد ہے۔ یہ پیدل مارچ دھشت گردی کے خلاف مظلوموں کا صدائے احتجاج ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں امریکی سفارت کار قونصل جنرل نکول تھیریٹ نے کراچی میں فلسطین و کشمیر مخالف سرگرمیوں کے لئے احسان صدیقی نامی ایجنٹ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ ایک معروف صحافی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کو بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے رہائشی احسان صدیقی نامی شخص نے کچھ اور افراد کے ساتھ امریکی قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل نکول تھیریٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔
صحافی کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو دبانے اور کراچی میں اسرائیل کے حق میں پروگرام مرتب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
امریکی خاتون سفارت کار نے ملاقات میں زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے لابنگ کی جائے۔ امریکی خاتون سفارتکار نے اس کام کے لئے ایک خطیر رقم کو خرچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ احسان صدیقی نامی کراچی کا شہری ماضی میں امریکی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون انیلہ علی کے ساتھ اسرائیل کا دورہ کر چکا ہے اور اسرائیل کے اعلی حکام سمیت خفیہ ایجنسی موساد کے افسران سے بھی ملاقاتوں میں موجود رہا ہے۔
خبر دینے والے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ماضی میں امریکی سفارتکار پاکستان کے خلاف مختلف جاسوسی کی کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ماضی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی امریکی سفارتکاروں کی ایسی خفیہ مشقوں کے بارے میں ریکارڈ پر لا چکے ہیں۔
یہ بات انتہائی اہم ہے کہ پاکستان جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس کے شہریوں کو اسرائیل لے جانا اور پھر پاکستانی شہریوں کو امریکی سفارتخانوں میں اسرائیل کی حمایت کا ٹاسک دینا سفارتی آداب اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل سنہ ۱۹۴۸ سے فلسطین کی سرزمین مقدس پر غاصب ہے اور ہزاروں فلسطینیوں کا قاتل ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں دہشتگردی کو پروان چڑھانے کا منبع ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے تقسیم کے منصوبوں کے بارے میں قیام پاکستان سے قبل ہی فلسطین میں یہودی ریاست کے قیام کو مسترد کیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان آج بھی قائم ہے۔
وحدت نیوز(یوکے)مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب یوکے کے صدرحجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کی سربراہی میں ملک بھر سے ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا- اس اجلاس کی ابتدا ءبرادر ہاشم رضا حسینی نے تلاوت کلام اللہ مجید سے کی-
تلاوت کے بعد جناب سید عامر عباس صاحب نے مجلس وحدت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی- جس کے بعد میٹنگ کا آغاز یوکے کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام حر شبیری کے خطاب سے ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم وملت کی نمائندہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے شیعوں کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر ایک قومی تشخص عطا کیااور آج یہ جماعت قوم و ملت کی امیدوں کا مرکز ہے-
مولانا حر شبیری کی گفتگو کے بعد ایم ڈبلیو ایم یوکے کے صدرعلامہ ابرارحسینی نے یوکے میں مجلس وحدت کا شعبہ قائم کرنے کا اعلان کیا اور مجلس وحدت یوکے کی مرکزی کابینہ تشکیل دی جس میں مرکزی معاون صدر اغا جواد صاحب اور نائب صدر سید عامر عباس نقوی منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور اور ایڈیشنل سیکرٹری سید حسن کاظمی منتخب ہوئے نیز مرکزی کمیٹی میں برادر شفقت کیانی اور برادر فہیم نقوی اور ہاشم حسینی کے نام شامل کیے گئےاور لوٹن کیلئے نمایندہ کی ذمہ داری برادر آغا غلام عباس کو سونپی گئی۔
اجلاس کے اختتامی کلمات کےطور پر حجت الاسلام ابرار حسینی نے پاکستان میں متنازعہ بل کو یکسر مسترد کیا اور ملکی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا پاکستان کی امن و سالمیت کا واحد حل قومی الیکشن ہیں -ملک کے موجودہ نازک حالات میں دھونس ، دھاندلی اور گرفتاریاں ملک کیلیے شدید نقصان دہ ثابت ہونگی اور فاشسٹ نظام کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا -
وحدت نیوز(دیپالپور) مجلس وحدت مسلمین تحصیل دیپال پور کی کابینہ کے اراکین کی تقریب حلف برداری امام بارگاہ بصیر پور میں منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔
تقریب میں ضلعی صدر ناصر حسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر سید ممتاز حسین بخاری ،جنرل سیکریٹری سید ابوذر نقوی ایڈووکیٹ، ضلعی رہنما رائےنصیر حسین اور بڑی تعداد میں تنظیمی کارکنان نے شرکت کی ۔
نو منتخب عہدیداران میں میاں حسنین عباس تحصیل صدر، نائب صدر مولانا زوار حسین عابدی ،جنرل سیکریٹری میاں شفقت حسین چھچھر، صدر بصیر پور سٹی سید سجاد حسین ،صدر حویلی لکھا سٹی سید حماد حسین شاہ شامل ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے سے ہی دن بدن بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی امداد پر چلنے والی تیرہ جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت نے چند ماہ میں اتنی مہنگائی کی ہے، جتنی تئیس سال میں نہیں ہوئی تھی۔ ملک پر قابض حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو چلانے کیلئے نہیں، بلکہ اپنے ذاتی مسئلے ٹھیک کرنے کیلئے حکومت میں آئی ہے، انہیں عوام اور انکے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب پاکستانی عوام پر ڈالنے کے بجائے استعفیٰ دیں اور شفاف الیکشن کی طرف جائے تو ملک کو بچایا جا سکے۔
وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیر اہتمام کربلائی ہاؤس میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذاکر نوروز علی کربلائی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ذوالفقار علی اور سیکرٹری تحفظ عزاداری کونسل ضلع بنوں جاوید اقبال حیدری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ٹانک سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی مسئولین شفقت علی اور شہباز علی بھی موجود تھے۔ سٹڈی سرکل کے آخر میں شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔