The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کے تحت مسجد وامام بارگاہ ابوطالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس اتوار ’’کشمیر ،ماضی ،حال اور مستقبل‘‘ کے عنوان پرفکری نشست منعقد کی گئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نقی ہاشمی نے کہا کہ آج پاکستان کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی بات کس طرح سے کریں ۔یہاں گلگت بلتستان کے عوام کو ابھی تک ان کا حق نہیں دیا گیا ۔سوچنا پڑتا ہے کہ کیاکشمیر یوں کو ان کا حق مل سکے گا؟پاکستان آج ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔اگر یہاں سے سرمایہ داروں نے اپنا سرمایہ نکال لیا تو آنے والی نسلوں کا کیا بنے گا ؟پاکستان پر 5 فیصد طبقہ کی حکمرانی ہے ۔یہ وہ افراد ہیں جن پر مہنگائی اور کسی بھی قسم کے مسائل کا کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ملک بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ایسی صورتحال میں ناموس صحابہ بل پاس ہونا ایک تعجب کی بات ہے ۔قومی معاملات کا کوئی سرا ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہے ۔
مولانا نقی ہاشمی نے کہا کہ ان حالات میں دو طرح کے رویے ہوسکتے ہیں ۔ایک یہ ہے کہ خاموش رہے یا پھر کچھ نہ کچھ امور اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کریں ۔جب ایسے حالات ہو تو پھر قیام ضروری ہوجاتا ہے ۔ایسے موقع پر لبیک کہنے کےلئے آمادگی ہونی چاہیے۔اگر شیعیان پاکستان متحد ہوجائے تو پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں ۔تشیع پاکستان کی ایک مضبوط طاقت اور طبقہ ہے۔ کسی اور کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے ۔مولانا نقی ہاشمی نے کہا کہ امام نقی ؑ کی تعلیم کردہ زیارت کبیرہ اردو میں ضرور پڑھنی چاہیے اور اس کے مطالب پر غور کرنا چاہیے۔امام ؑ نے زیارت غدیر تعلیم فرمائی ،جو اہم مطالب کی حامل ہے۔امام نقی ؑ کا ایک اہم کارنامہ وکالت کا نظام قائم کرنا تھا ۔نشست کے اختتام پر شہید مظفر کرمانی، شہید نظیر عباس اور شہید صادق ہمشیری کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا سےمکتب اہلبیتؑ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ۔ اس وفد علامہ سید حسن ہمدانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، علامہ نادر عباس علوی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب و صوبائی ممبر قرآن بورڈحکومت پنجاب ، جناب امیر عباس مرزا صوبائی ممبر محکمہ بیت المال حکومت پنجاب ، برادر خرم نقوی معروف عزادار و شیعہ رہنما پاکستان ، برادر افسر رضا خان رہنما مکتب اہلبیت ؑ پاکستان کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں مکتب تشیع کو درپیش مسائل و مشکلات پر گفتگو کی گئی ۔آنے والے ایام (رجب المرجب اور شعبان المعظم اور رمضان المبارک ) میں مجالس اور جشن کی محافل اور انتظامیہ کے کردار پر گفتگو ہوئی ۔شہادت مولا امیرالمومنین علیہ السلام کے جلوس اور مجالس عزاء اور اس سلسلے میں بانیان مجالس ، عزادران امام عالی مقام اور خطباء کی پابندیوں اور اس مخالفین کی جانب سے رکاوٹوں، دھمکیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مکتب اہلبیت کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا اور لاہور انتظامیہ کی امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی گئی ۔ وفد نے یقین دلایا کہ ہمیشہ مکتب اہلبیتؑ نے محمدﷺ وآل محمد ﷺ علیہم السلام کی سیرت کو اپنایا ہے اور ہمیشہ امن کا دامن نہیں چھوڑا اور ہم نے ہمیشہ کسی کی دل آزاری نہیں ۔ جس پرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی نشستیں جاری رہنی چاہیں ۔
ان شاءاللہ انتظامیہ ہمہ وقت امن وامان برقرار رکھنے کے لئے آمادہ وتیار ہے ۔ مجالس عزاء اور محافل جشن اورجلوس ایام شہادت مولاامیرالمومنین ؑ کے لئے تو انتظامیہ ہر سال کی طرح سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتی ہے اور امسال بھی اس حوالے سے پہلے سے احتیاطی تدابیر اور فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ان شاءاللہ ۔ وفد نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کے آفس میں ہوئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی کابینہ کی آن لائن میٹنگ یکم فروری بروز بدھ رات ساڑھے نو بجے شروع ہوئی ۔ اور ساڑھے دس بجے تک جاری رہی ۔ پنجاب کابینہ کی تشکیل کے بعد یہ دوسری میٹنگ تھی پچھلی میٹنگ کی روشنی میں کیے گئے فیصلہ جات کی کارکردگی کا بغورجائزہ لیا گیا جبکہ تنظیم سازی اور اضلاع کی کابینہ کی تشکیل پر فوکس کیا گیا ۔تمام شعبوں نےخصوصا شعبہ سیاسیات ،تعلیم ، فلاح وبہبود،اور تنظیم سازی نے شرکاء کو بریف کیا اور آئندہ کی حکمت عملی اور اپنے شعبوں کے پلان سے آگاہ کیا ۔
کابینہ نے فیصلہ کیا سب سے پہلے صوبے کے ڈویژن ،اضلاع اور تحصیلوں کا وزٹ کیا جائے تاکہ تنظیم سازی اور کابینہ کی تشکیل میں موانع اور رکاوٹوں کو دورکیا جا سکے ۔ اور پنجاب کے اضلاع کی تنظیمی صورتحال کو مد نظر رکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ صوبائی کابینہ کی اگلی حضوری میٹنگ 11 - 12 فروری بروز ہفتہ اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ لاہور میں منعقد ہو گی ۔ ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(کوہاٹ)ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ میں ڈوب کر شہید ہونے والے دینی مدرسہ "اسلامیہ عربیہ "کے طلباء کی تعزیت کے لئے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی صوبائی وفد کے ہمراہ مدرسہ مذکورہ آمد۔ناصرشیرازی نے کہا کہ المناک واقعہ پر والدین اور اساتذہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے دکھی انسانیت کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد کہنے اور ماننے کی ریت ڈالی ہے اور تفرقہ انگیزی و فرقہ واریت کو شکست دی ہے ۔اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم اور دیگر اساتذہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مجلس وحدت کے چیئرمین جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے حکومتی بے حسی پر کڑی تنقید کی۔ابھی تک نہ تو کوئی اعلی سطحی حکومتی عہدیدار تعزیت کے لئے آیا اور نہ ہی لواحقین کو کسی قسم کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ان کی آواز کو اٹھائے گی اور ان کا ساتھ دے گی ۔اس موقع پر صوبائی صدرایم ڈبلیوایم خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی،مجلس علما شیعہ کے صوبائی راہنما علامہ عبدالحسین ،امام جمعہ کوہاٹ، برادر علی داد خان سمیت علاقائی تنظیمی ذمہ داران ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(پشاور) پولیس لائن پشاورکی مسجد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے المناک واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ المناک سانحے پر دلی صدمہ پہنچا ہے بیگناہ شہید ہونے والے محب وطن پاکستانیوں کے لواحقین سے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر اعلان جنگ کرنا چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف جتنا دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانیاں دیں گے، اس نے مزید کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے اور پاکستان کی پاک سرزمین سے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے یہ انسانیت کے قاتل ہیں قاتلوں کے خلاف حکومت کو اعلان جنگ کرنا چاہیے اس نے مزید کہا کہ میں شہداء پشاور کے مغفرت کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ رب العزت شہداء کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،مسجد اور امامبارگاہوں کو نشانہ بنانے والوں کا تعلق نہ اسلام سے ہے اور نہ انسانیت سے ہے۔یہ حملہ پاکستان کو عدم استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش ہے،پاکستان اس وقت نازک ترین اور مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لے کر ملک کو استحکام کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،سکیورٹی صورتحال کو خراب کرنے والے دراصل پاکستان کو مزید معاشی اور آئینی بحرانوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔پوری قوم کو حالیہ بحران پر ملک کی فکر کرنی چاہیے۔
وحدت نیوز(خانپور) ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان تحصیل خان پور سید فضل حسین شاہ صاحب کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق بھی شریک ہوئے اور اس کے علاوہ صوبائی نائب صدر برادر اصغر تقی صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں تحصیل خانپور کے مومنین کی مشاورت سے چار رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو برادر توقیر حسین ،نذر حسین ،اسد عباس اور زوار حسین پر مشتمل ہے ۔یہ کمیٹی ایک ماہ میں یونٹ سازی کرے گی اور اس کے بعد مشترکہ مشاورت سے تحصیل صدر کا انتخاب ہو گا ۔اس کے علاوہ برادر اصغر مہدی صاحب کا نام ضلعی کابینہ کے لیے باہمی مشاورت سے تجویز کیا گیا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات کی ہے اور انہیں متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021ء کے حوالے سے ملت تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا ،ملاقات میں دیگر سینیٹرز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل سراسر قرآن و سنت کے منافی ہے اور اس سے شہریوں کو آئین پاکستان میں دی گئی مزہبی آزادی کی صریحاً نفی ہوتی ہے۔کسی بھی مسلک کے فقہاء کے نزدیک صحابہ کرام کی تعریف متفقہ نہیں ہے،یہ بل معاشرے میں انتشار اور نفرت پھیلانے کا سبب بنے گا اسے سینیٹ میں پیش ہی نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح مسلکی نوعیت کے بل کو ایوانِ بالا و زیریں میں پیش کرنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کے فورمز پر زیر بحث لایا جاتا اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی متفقہ آراء کی روشنی میں منظور یا رد کیا جاتا،اس شکل میں یہ بل قطعی طور پر قابل قبول نہیں جسے متشدد سوچ اور عزائم رکھنے والے تکفیری عناصر اپنے مفادات اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر استعمال کریں گے جس سے مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کی پرامن فضا متاثر ہو اور لامحالہ طور پر آئے روز معصوم شہری اس کی زد میں آئیں گے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا، وفد میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کابینہ میں اہم تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے پہلی مرتبہ مشیر داخلہ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کا قلمدان واپس لے کرمجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر محمدکاظم میثم کو سونپ دیا گیا ہے۔ اب کاظم میثم کے پاس وزارت زراعت کے ساتھ خوراک کا قلمدان بھی ہوگا۔
دوسری جانب مشیر خوراک شمس لون کو مشیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں مشیر داخلہ کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے داخلہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا تھا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خالد خورشید کی جانب وزیر زراعت کاظم میثم کو وزارت خوراک کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین و دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و ولادت باسعادت حضرت امام علی نقی علیہ السّلام و شہزادہ علی اصغرؑ کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر محفل منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا ملک غلام عباس نے حاصل کی جبکہ محمد رضا نے شہزادہ علی اصغر کی شان میں کلام پیش کیا۔ مولانا غلام عباس نے امام علی نقیؑ و شہزادہ علی اصغرؑ کے زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ناصر الحسینی نے پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں دلخراش واقعہ حکومت و ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تکفیری دہشت گرد اہم و احساس ادارے میں گھس کر نمازیوں اور مساجد میں کارروائی کرسکتے ہیں تو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کرنے والے وہی عناصر ہیں جو اسلام کا چہرہ مسخ کرکے اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں، یہ وہی دہشتگرد ہیں جو پاکستان میں معصوم بے گناہ بچوں اور عوام کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں، خیبرپختونخوا میں آئے دن ملت جعفریہ سے تعلق والے عمائدین اور اداروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن واقعات میں ملوث کسی دہشتگرد کو آج تک گرفتار یا قرار واقعی سزا نہیں دی گئی۔