The Latest
وحدت نیوز(کوٹ عبدالمالک) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،نے اپنے وفد کے ہمراہ 13 رجب المرجب کی مناسبت سے کوٹ عبدالمالک میں جشن مولود کعبہ کے عنوان سے ایک بابرکت جشن میں شرکت کی اور جشن پڑھا جیسے سامعین نے بہت سراہا ۔ اس جشن سعید میں وزیر اعلی پنجاب کےسابق معاون خصوصی پولیٹیکل افیئرز ومرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس بھی شریک تھے ۔ مولاامیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےاس جشن کا اہتمام کوٹ عبدالمالک امام بارگاہ کے بانیان اور انتظامیہ کی طرف سےکیا گیا ۔ جس میں علاقے کے مومنین ومومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہاکہ حضرت علی علیہ السلام کے فضائل اور کمالات کے بارے میں کچھ لکھنا جتنا آسان ہے اتنا مشکل بھی ہے اس لیے کہ حضرت علی علیہ السلام فضائل و کمالات کا ایسا بیکراں سمندر ہیں جس میں انسان جتنا غوطہ لگاتا جائے گا اتنا زیادہ فضائل کے موتی حاصل کرتا جائے گا یہ ایسا سمندر ہے جس کی تہہ تک پہنچنا ناممکن ہے۔ کیا خوب کہا خلیل ابن احمد نے جب ان سے امیر المومنین علی علیہ السلام کے فضائل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: کیف اصف رجلاً کتم اعادیه محاسنه و حسداً و احبّائه خوفاً و ما بین الکلمتین ملأالخائفین؛(۱) میں کیسے اس شخص کی توصیف و تعریف کروں جس کے دشمنوں نے حسادت اور دوستوں نے دشمنوں کے خوف سے اس کے فضائل پر پردہ پوشی کی ہو ان دو کرداروں کے درمیان مشرق سے مغرب تک فضائل کی دنیا آباد ہے۔
وحدت نیوز(مریدکے)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل مرید آمد ، مرحوم حجۃ الاسلام مولانا غلام عباس جعفری کے گھر گئے جہاں انہوں فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ مرحوم کی مجلس ترحیم میں تشریف لے گئے ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب کےسابق معاون خصوصی پولیٹیکل افیئرز ومرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی اور برادر سید حسن رضا کاظمی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی بھی خصوصی شرکت۔
مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی مجلس عزا میں شریک ہوئے ۔ جہاں پر علامہ سید رضا ہمدانی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور مجلس عزاء کے آخر میں مرحوم مولانا غلام عباس کی مغفرت کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید حسن رضا ہمدانی سنیئرنائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب و معروف خطیب نے علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے اعزاز میں اپنے گھر واقع رانا ٹائون لاہور میں ایک ضیافت(ناشتے) کا اہتمام کیا ۔سابق معاون خصوصی پولیٹیکل افیئرز وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد عباس اور برادر سید حسن رضا کاظمی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ،برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے بھی اس ضیافت میں شرکت ۔
تنظیمی موضوع پر گفتگو کی گئی ۔ ضیافت کے آخر میں علامہ سید علی اکبر کاظمی نےجناب حسن رضا ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں 13 رجب المرجب کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ۔ ضیافت کے آخر میں ایک یاد گار گروپ فوٹو سیشن ہوا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے 13 رجب المرجب ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے لیئے سب سے بڑی عید ہے اور اس کا نفع دنیا و آخرت کے لیے ہے، تاقیامت آپ کی پاکیزہ ہستی کے فیوض وبرکات جاری رہیں گے۔ ہماری اس سے بڑھ کر اور کیا خوش قسمتی و خوش بختی ہو گی کہ بعد از نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے اپنی رہنمائی کے لیے آپ جیسی عظیم المرتبت ہستی کا دامن پکڑا۔ یہ دن تمام عدالت خواہوں اور حریت پسندوں کے لیے مبارک کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فضیلت کا معیار علم قرار پائے گا تو آپ علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہر علم کا دروازہ ہیں اور ایسے خطیب ہیں کہ جو کہہ رہے ہیں مجھ سے جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھ لو میں زمین سے زیادہ آسمانوں کے بارے میں زیادہ جانتا ہوں۔اگر بندگی خدا ذرالجلال معیار فضیلت ہے تو آپ جیسا عابد خدا کوئی نہیں، تمام عاشق و عارف خدا اپنے سلسلوں کو آپ کی ذاتِ عظیم المرتبت سے جوڑنے میں فخر محسوس کرتے ہیں،اگر شجاعت و جواں مردی معیار فضیلت ہے تو آپ جیسا شجاع کوئی نہیں یعنی شیر خدا لقب پایا۔ ایثار و قربانی میں بھی سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا۔ فضیلت کے جتنے بھی معیارات ہیں ان سب میں آپ کی ذاتِ اقدس کامل و اکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی پاکیزہ سیرت و کردار پر عمل پیرا ہو کر پوری انسانیت کامیاب و کامران ہو سکتی ہے، عادل ترین ہستی جنہیں مغربی اسکالر کے مطابق کہ علی ابن ابی طالب اس قدر عادل تھے کہ جنہیں شدت عدالت کی وجہ سے قتل کر دیا گیا، تمام صاحبان عدالت کے لیے عدل علی ع مشعلِ راہ ہے،آپ کے نزدیک حصول اقتدار کا مقصد صرف اور صرف حق کا قیام اور باطل کے غرور کو خاک میں ملانا تھا، آپ الہیٰ حاکم کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے جو اپنی رعایا کے بے کس افراد کے لیے رات کی تاریکی میں پیٹھ پر اناج اٹھا کر انکی دہلیز پر پہنچاتے ہیں۔ آج بھی انسانیت کی تمام تر مشکلات کا حل آپ کی سیرت و کردار میں پنہان ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنی حمایت دل وجان سے جاری و ساری رکھیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے جسے ہر صورت بھارتی شکنجے سے حاصل کر کے دم لیں گے اور اپنی اصولی حمایت سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، کشمیری عوام نسل درنسل بھارتی جبرواستبداد برداشت کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پون صدی گزرنے کے باوجود بھی اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے میں ناکام ہے، دوغلے معیار کی وجہ سے یو این اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اسے مکمل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے، موجودہ حکومت کشمیر کے ایشو کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو صلب کیے جانے سے بھارت کو روکے اور ان سنگین جرائم کو عالمی برادری اور فورمز پر اْجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کہ جس سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بےنقاب ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر و فلسطین سمیت دنیا کے ہر خطے میں رہنے والے مظلومین کی حمایت جاری رکھیں گے اور ظالم و جابر قوتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارتی فورسز چاہے جس قدر کشمیر کے بہادر اور پرعزم عوام پر اپنے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر لے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔پوری پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں لہذا یہ جدوجہد آزادی کا سفر کامیابی کے حصول تک جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل، سیکرٹری ٹو تحصیل چیئرمین مجاہد طوری بمعہ ٹیم اور دیگر علاقائی مشرانوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم عبدالصمد خان کے ساتھ آفس میں پشاور پولیس لائن مسجد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور سویلین کے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔حالیہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی اور خیبرپختونخواہ پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے صدر تحصیل میئر آغائے مزمل حسین فصیح نے پشاور میں ہونے والی دلخراش واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر آفسوس کا اظہار کرتے ہے۔
پشاور پولیس لائن کی مسجد دھماکہ اس بات کا دلیل ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پوری قوم اس درد ناک واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے کہا اس وقت ملک میں مختلف بحرانوں سے دوچار ہیں ایسے حالات میں دہشتگردوں کا پھر سے سر اٹھانا خطرے کی گھنٹی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے کمین گاہوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشنز شروع کریں۔
وحدت نیوز( گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے اپنے جاری کیئے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے اس نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کرنے والے ابھی خاموش کیوں ہوگئے ہیں مہنگائی کے باعث عوام کا جینا محال ہوچکا ہے مہنگائی کے سبب خودکشیاں جنم لیں گی جس خودکشوں کے ذمہ دار یہ امپورٹڈ ٹولہ ہوگا جو دھاری دار طبقہ دن میں 600 کماتا ہے وہ اپنے گھر کا چرخہ کیسے چلائے گا ایک طرف بیروزگاری اور اوپر سے مہنگائی کا بھوج غریب عوام کے اوپر گرایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ حکومت چلا نہیں سکتا، کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری کی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ایک دوسرے کو چور چور کہنے کی سیاست کرنیوالے چوروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادکے زیر اہتمام آثار انقلاب اسلامی ایران کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد پنڈی اسلام کے آئمہ جمعہ جماعت،بزرگ علماء کرام اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیلان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینارمیں اوپن ڈسکیشن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کے رکن شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاکستان کے علماء میں فلسفہ خودی اور استقلال کی محوریت میں لوکل شخصیات سے استفادہ کریں اور فارغ التحصیلان کی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں سیمینار کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خودی اور استقلال انقلاب اسلامی ایران سے حاصل ہونے والے عظیم دروس میں سے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)علی پور اسلام آباد میں جوانوں کےلئے ونٹر کیمپ اختتام پزیر ونٹر کمیپ میں دینی معارف اور ورزش کے حوالے سے خصوصی رہنمائی کی گئی۔اور جوانوں میں مطالعہ کی سنت کے فروغ کےلئے مختلف اہم کتابوں کا تعارف کروایا گیا۔یہ کیمپ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علی پور یونٹ اور مدرسہ فاطمیہ کے زیر اہتمام منعقد کیاگیا۔مختلف کالج یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اس کیمپ کو سراہا اور سالانہ اس کے انعقاد کی درخواست کی۔کیمپ کے آخری میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمدجان حیدری نے شرکاء کا شکریہ ادا اور کتابوں کا ھدیہ پیش کیا۔