The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ شامی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شامی سفیر جناب ڈاکٹر رمیض الراعی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے زلزلے سے ہونے والے بھاری جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال ملک پر زلزلے جیسی قدرتی آفت کی تباہکاریوں نے بہت بڑے انسانی المیے کو جنم دیا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں، دل دہلا دینے والی مشکل کی اس گھڑی میں شام بارے مغربی پالیسیوں کے دوہرے معیار اور معاشی پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ استکباری طاقتوں کے سامنے شامی قوم کی استقامت لائق تحسین ہے، اس مشکل وقت میں دنیا کی غیور اقوام کو چاہیے کہ شام پر معاشی محاصرے کو ختم کروانے کے لیے آگے بڑھے تاکہ شامی بھائیوں کے لیے امداد رسانی کا عمل بلا رکاوٹ جاری ہو سکے جس سے انکے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

اس موقع پر شامی سفیر ڈاکٹر رمیض الراعی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا اظہار یکجہتی کے لیے سفارت خانے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور شام کے اقوام کے دل ایک ساتھ ہیں جن کے درمیان مذہبی ودینی مماثلت پائی جاتی ہے، ہم دونوں اقوام کے درمیان اس باہمی رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شامی قوم اور حکومت جس طرح عالمی استعماری طاقتوں کی مسلط کردہ جنگ میں کامیاب اور سرخرو ہوئے ہیں اسی طرح اس سخت اور کربناک صورتحال پر بھی کامیابی کے ساتھ قابو پا لیں گے، لیکن کسی باطل قوت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔وفد میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی، وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، ممبر پارلیمان علامہ اکبر رجائی اور آغا عیسیٰ امینی بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن مولود کعبہ حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر محفل منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعا کی سعادت مولانا حسن رضوی نے حاصل کی جبکہ نسیم میرٹھی، قیصر جعفری، ثاقب رضا ثاقب، حسین موسی، ظہیر جارچوی، محمد علی جلالوی اور طالب حسین نے بارگاہ امامتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دئیے۔

 اس موقع پر برادر ناصر الحسینی نے آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں مولانا ناظر عباس کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ناظر عباس کو فی الفور رہا کیا جائے، دعائیہ تقریب میں مومنین و مومنات اور عاشقان ولایت نے شرکت کی، آخر میں نیاز تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی آمد اور وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظ اللہ سے ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید ناصر عباس شیرازی ، انچارج پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب محسن شہریار اور ان کے علاوہ ضلع لاہور  کے پی ٹی آئی اراکین بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(قم)موسسہ علمی فرہنگی امام زمان کی کابینہ کی پاکستان سے آئے ہوئے بزرگ علماء کرام مدیر مدرسہ المہدی کراچی حجت الاسلام و المسلمین شیخ غلام محمد سلیم اور رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری سے ایک خصوصی نشست  ھیئت سید الشہداء میں منعقد ہوئی موسسہ کے صدر حجت الاسلام شیخ صانعی نے موسسہ کی طرف سےاب تک ہونے والی اور آئندہ کی فعالیتوں سے مہمانوں کو آگاہ کیا اور مفید مشورے بھی مانگے۔

دونوں مہمانوں نے موسسہ کی فعالیتوں کوخوب سراہا اور پاکستان کے ماحول اور ضرورتوں کو  مدنظر رکھتے ہوئے وہاں کی ضرویات کی نشاندہی فرمائی اور اپنی طرفسے ہر  فعالیت کےلئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس نشست میں ھیئت سید شہداء کے موسس معروف عالم دین شیخ احمد النجفی اور استاد حوزہ  حجت الاسلام سید سعید موسوی بھی مدعو تھے، آغاسید سعید موسوی نے بھی اپنے، تبلیغی تجربات بیان کئے اور آخرمیں دعابھی کرائی ۔اور صدر محترم نے وقت نکال کرتشریف لانے پر مہمانوں کا نہایت شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط برادرمحسن شہر یار زیدی کی پھوپی جان قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی ،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ، صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی سمیت دیگر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ خداوند متعال مرحومہ کو جوارآئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور برادر شہریار سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔آمین ۔

وحدت نیوز(ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف ،سابق  مرکزی صدر عارف حسین علی جانی،جواد مصطفیٰ اور مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔سیمنار  میں یونیورسٹیز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے 44 سالوں میں دنیا کی تمام اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے میں اسلام کے پرچم کو سربلندرکھا۔کیمونزم اور کیپٹلزم کےعروج میں جہاں مسلمان اور غیر مسلم سب ان دو قوتوں کے تسلط میں تھے اس دور میں ان دو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں امام خمینی نے اسلام کا پرچم بلند کیا ۔انقلاب اسلامی نے دینا بھر کے تمام مظلوموں اور مستعضفین جو ان دو استعماری و استکباری قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے ان تمام مظلوموں کو ان ظالم طاقتوں کے مقابلے میں ہمت اور حوصلہ دیا  خاص کر مسلم دنیا کے اہم مسائل جن میں مسئلہ فلسطین سرفہرست ہے اس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور مسئلہ فلسطین کو فلسطین کی سرحدوں سے نکال کر امت مسلمہ کا مسئلہ بنا دیا اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف مضبوط اور تناور کیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے دنیا کی ان استعماری طاقتوں کے سامنے اپنی قومی اور اسلامی غیرت کا مظاہرہ کیا جو فرعونیت کے گھمنڈ میں مبتلا تھیں اور اسلام خالص کا پرچم و بلند رکھا۔ پاکستان کے موجودہ دگرگوں سیاسی و معاشی مسائل کا راہ حل انقلاب اسلامی ایران میں پنہان ہے جو کہ تمام تر عالمی محاصروں کے باوجود اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔پروگرام کے آخر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد کشمیر کے صدر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کے والد بزرگوار سید سرور شاہ صاحب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی ، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت تمام صوبائی صدور علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ جہانزیب جعفری، علامہ سید باقرعباس زیدی، علامہ ظفرعباس شمسی اور علامہ آغا علی رضوی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کے والد بزرگوار سید سرور شاہ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے، دعا گو ہوں بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔۔آمین یا رب العالمین

وحدت نیوز(فیصل آباد) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ فیصل آباد ۔ فیصل آباد کے تنظیمی برادران کی جانب سےرکھی گئی صمیمی نشست میں شرکت کی اور فیصل آباد کے تنظیمی برادران کے ساتھ 19 فروری کو منعقدہ ضلعی کنونشن کی تیاری کے متعلق تفصیلی گفتگو ، 19 فروری بروز اتوار ضلع آباد کا تنظیمی کنونشن ( راہیان کربلا تنظیمی انٹراپارٹی الیکشن ) کا انعقاد ہوگا ۔ جس میں اگلے تین سال کے لئے نئےضلعی میر کاروان کا انتخاب ہوگا ۔

اس تنظیمی نشست میں ڈاکٹر افتخار حسین ، ڈاکٹر گلزار جعفری ، سید ذاکر حسین کے علاوہ کئی دیگر تنظیمی دوستوں نے شرکت کی اور 19 تاریخ کو ہونے والے تنظیمی کنونشن میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، برادر مظہر جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ڈاکٹر گلزار جعفری صوبائی سیکرٹری تربیت بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی وفد کے ہمراہ واہگہ ٹاون آمد ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ جشن مولود کعبہ (ع) کی پروقار محفل سے خطاب۔ حاضرین نے نعرے لگا کر علامہ صاحب کا استقبال کیا اور علامہ علی اکبر کاظمی کے خطاب کو سراہا ۔ علاقے کے مومنین کی ایک کثیر تعداد اس جشن میں موجود تھی ۔

جشن سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ذاکرین عظام نے مولاامیرالمومنین علیؑ ابن ابی طالبؑ کی شان میں قصائد بھی پڑھے ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب ایک عالم دین ہونے ساتھ ساتھ بڑے اچھے خطیب بھی ہیں ۔ مجالس عزاء اور جشن کی محافل میں اپنے فن خطابت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں ۔ صاحب مطالعہ بھی ہیں ۔ اس وقت ان کو صوبہ پنجاب کی مسئولیت ملی ہے ۔ اور وہ صوبے کے اکثر تنظیمی او رعوامی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں ۔ شمالی لاہور کے علاقے میں یہ ان کا دوسرا خطاب تھا ۔

 دو ہفتے پہلے بھی انہوں اسی امام بارگاہ اور بھنگالی میں جشن کی محافل میں خطاب کیا تھا ۔واہگہ ٹاون میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان واہگہ ٹاون یونٹ کی جانب سے تقریب حلف برداری اور واہگہ ٹاون یونٹ کی تنظیم نو کا پروگرام رکھا گیا تھا ، علامہ سید علی اکبر کاظمی کےوفد میںبرادر نقی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، برادر نجم خان، آفتاب ہاشمی ، علمدار زیدی ان کے ہمراہ تھے ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر نے یونٹس کابینہ سے حلف لیا ۔ اور واہگہ ٹاون کے تنظیمی برادران سے خطاب بھی کیا ۔

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی کابینہ و ضلعی صدور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کا آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دو سیشن رکھے گئے،جس میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سہر حاصل گفتگو کی گئی۔تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ اس ماہ میں تنظیم سازی پر کام مکمل کر کے صوبہ کو رپورٹ پیش کی جائے ۔تنظیم سازی میں ضلع ایبٹ آباد اور ہری پور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

صوبہ میں ہونے والے ائندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، جس میں صوبائی سیاسی سیل کے مسئول ثاقب بنگش نے رپورٹ پیش کی۔صوبائی صدر علامہ جہنزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی کونسل کی جلد از جلد تشکیل کی جائے اور ائندہ ہفتہ میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے صوبہ میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر رپورٹ پیش کی، جوکہ مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام ہوگی جس کی منظوری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے بھی دی ہے ۔کابینہ کے ارکان کو آئندہ آن لائن شوری اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تجاویز اور طریقہ کار طے کرنے کو کہا ہے،جس کا ایجنڈا 1 صوبہ میں سیاسی صورتحال2 دہشتگردی کے بڑھتے واقعات3 فرقہ ورانہ مسائل ہوگا۔یہ کانفرنس آئندہ ماہ پشاور میں منعقد کی جائے گی جس کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree