The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد) سردار تنویر الیاس خان وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے سابق صدراور رہنما مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے گھر آمد، تفصیلی ملاقات، عیادت اور تبادلہ خیالات۔

وزیراعظم نے علامہ تصور جوادی کی عیادت کی اور اتحاد بین المسلمین، رواداری، ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

 وزیر اعظم نے مزید کہا کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہوتے ہیں اور حدیث کی روشنی میں رسول اللہ کی امت کے علماء کو بنی اسرائیل کے انبیاء سے افضل کرار دیا گیا ہے۔

 علامہ تصور جوادی نے وزیر اعظم کا گھر آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی دینی و مذہبی خدمات خصوصاً نکاح نامے میں ختم نبوت کی لازمی شرط، مساجد کے بلات کی مافی اور ان کی علم و علماء دوستی کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں خطے کی ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی توانا آواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وزیراعظم کے ہمراہ سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، فیاض علی عباسی پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر، مسعود الرحمان کمشنر مظفرآباد، زاہد بیگ ایس ایس پی مظفرآباد،سلیم درانی ایس پی مظفرآباد ، صابر نقوی تحصیلدار مظفرآبادبھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد کی ضلعی کابینہ کے ہمراہ ترکی کالونی کا دورہ اور مومنین سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ رجب میں رحمت الٰہی کی برسات ہوتی ہے اس لئے اسے رجب الاصب کہا گیا ہے۔ 27 رجب المرجب عید مبعث ہے جس دن رحمۃ للعالمین مبعوث برسالت ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ ہر دور کا انسان الہی آسمانی پیغام کا محتاج ہے عصر حاضر کا انسان پیغام وحی سے دوری کے سبب مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کی ماڈرن جاھلیت نے زمانہ قدیم کی جاھلیت کو شرما دیا ہے وحی الٰہی اور آسمانی پیغام سے دوری کے سبب آج ھم جنس پرستی جیسے خبیث ترین عمل کو جائز قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ حجاب حیاء عفت و پاکدامنی جیسے الہی اقدار کو روندا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کی حفاظت کی آپ نے اپنے ایثار اور فداکاری کے ذریعے دین اسلام اور پیغام رسالت کی حفاظت کی۔ اس موقع پر ترکی کالونی میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم کیا گیا۔

وحدت نیوز(قم) بسلسلہ شھادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام مدرسہ الولایہ قم میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے نائب صدر  علامہ سید حسن رضا ہمدانی صاحب نے خطاب کیا۔

 انھوں نے امام علیہ السلام کی زندگی کے چار محور بیان کیے جن میں ایک محور فکری منصوبہ بندی کرنا، نظریاتی بیداری پیدا کرنا ،نیز منحرف عقائد اور قبائلی ، قومی و مذہبی اختلافات کی چارہ جوئی کے عمل کو آگے بڑھانا ، اس دور کے خطرناک پروپیگنڈوں میں سے ایک الحادی نظریات کی ترویج تھا ، اس کے خلاف امام موسی کاظم کا طرز عمل یہ تھا کہ آپ مستحکم علمی دلائل کے ساتھ ان سے بحث کرنے کے لیے میدان میں آتے اور ان نظریات کی حقیقت سے دوری اور غیر منطقی ہونے کو آشکار کرتے ، یہاں تک کہ ان نظریات کے حامل لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اپنی غلطی اور گمراہی کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکمران طبقے پر گراں گزرا اور یوں حکام نے ان کو دبانے اور سخت ترین سزائیں دینے پر اتر آئے ، عقائد کے بارے میں گفتگو کرنے پر پابندی لگا دی گئی ، چنانچہ امام نے اپنے ایک ساتھی ہشام کو پیغام بھیجا کہ وہ لاحق خطرات کے پیش نظر گفتگو میں پرہیز سے کام لتے رہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقرعباس زیدی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ملک دشمن استعماری قوتوں نے رجیم چینج کے بعد اپنے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے،پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ موجودہ ملکی بحرانی سیاسی ومعاشی صورتحال اور مہنگائی سمیت دیگر اہم اقدامات سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے یہ بھیانک کھیل کھیلا جارہا ہے، عوام اتنے بھی بےوقوف نہیں یہ سن ستر یا اسی کا زمانہ نہیں عوامی کے شعور اور بیداری میں اضافہ ہوا ہے، ناعاقبت اندیش اور مفاد پرست امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک و قوم کوتباہی اور بربادی کے دہانے لا کھڑا کردیا ہے ،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اب مشکل سےقائم ہونے والے امن وامان کو بھی تہس نہس کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے تاکہ عالمی استعمار امریکہ اسرائیل اور اس کی حواری مسلم قوتوں کےمذموم عزائم تکمیل پاسکیں۔

علامہ باقرعباس زیدی نےکہا کہ عوام کو اب اپنےحقوق کے تحفظ کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، ملک تاریخ کے سنگین اور نازک دور سے گذر رہا ہے ، اب بھی گھروں سے نا نکلا گیا تو کچھ نہیں بچے گا،دوسری جانب انہوں نے کراچی پولیس آفس حملے میںشہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروںکے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کا پھر سے سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، ہم کراچی پولیس آفس پر ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی اور تکفیری عناصر کے اجتماعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کاروائی میں حصہ لینے والے قوم کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جہاں بھی دہشت گرد اور شرپسند عناصر کے ٹھکانے موجود ہیں انکے خلاف بھرپور سرجیکل آپریشن کیا جائے تاکہ مٹھی بھر انتہاء پسند عناصر مملکت خداداد پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام و نا مراد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز حملے کے تین ہفتے کے بعد کراچی میں بیہمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک اور سماج دشمنوں کی کمین گاہیں ابھی بھی موجود ہیں۔ چند شرپسند تکفیری ذہنیت کے حامل انتہاء پسند پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہ رہے ہیں۔ جنہیں لگام دینا بہت ضروری ہیں ورنہ ایک بار پھر سے دہشت گردی کا ماحول بن جائے گا۔

وحدت نیوز(خوشاب)صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب مولانا ظہیر کربلائی کی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خوشاب جناب مولانا سید عمار یاسر نقوی سے ملاقات ۔ تنظیمی اور ضلع خوشاب کی کابینہ کی تشکیل پر گفتگو ۔ سید عمار یاسر نقوی نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں کابینہ کی تشکیل مکمل ہے صرف چند نام فائنل ہونا باقی ہیں ۔ ان شاءاللہ اگلے ہفتے جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

اس کے بعد کابینہ کی مشاورت سے صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری اور مولانا سید ملازم حسین نقوی کی مصروفیات کو مد نظر کر پروگرام ترتیب دیں گے اور حلف برداری کی تاریخ کا اعلان کریں گے  ان شاءاللہ۔ کوشش ہوگی کہ صوبائی صدر صاحب کے خوشاب  وزٹ سے پہلے تحصیل نور پور اور خوشاب کے یونٹس مکمل کرلیئے جائیں ۔ ان شاءاللہ یہ ملاقات ظہیر کربلائی کی رہائش گاہ واقع جوہر آباد میں ہوئی ۔ ظہیر کربلائی نے بھی انہیں ہرقسم کی تنظیمی رہنمائی اور معنوی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں ایک روزہ تعلیمی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جیکب آباد کی صدر مسز سجاد علی نے درس دیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہے جن کا نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار ہے۔ دین اسلام کی نظر میں تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ خواتین کو تعلیم سے روکنے والی جاھلانہ سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار اور حجاب کی مکمل پابندی کرتے ہوئے اجتماعی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے مسلم خواتین کے لئے حضرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ بہترین اسوہ ہے جنہوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے امت مسلمہ کے اجتماعی معاملات میں اپنا کردار ادا کیا۔ دربار خلافت میں رسول زادی کا تاریخی خطبہ آج بھی بشریت کے لئے رہبر و رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں شعبہ خواتین نے حساس ترین مواقع پر جرئت مندانہ کردار ادا کیا دھشت گردی کے خلاف ملک گیر دھرنوں سے لے کر فکر دینی کی ترویج تک شعبہ خواتین کا کردار لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ بادل دشتی ضلع جیکب آباد کا دورہ کیا اور وہاں مسجد و امام بارگاہ کے پلاٹ کا معائنہ کیا اور مسجد و امام بارگاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گاؤں کے متنازع فریقین میں صلح کرائی مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی ،مرکزی امام بارگاہ کے متولی سید محمد علی اصغر شاہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر شہادت حضرت امام موسٰی کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فرزند رسول حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ان کے عظیم حلم و بردباری کے سبب کاظم کہا جاتا ہے آپ نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی حیات مبارکہ کا طویل ترین دورانیہ قید خانے میں گذار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام شدید ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کے منی بجٹ اور نئے ٹیکسز نے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اگر ملک و قوم سے مخلص ہیں تو بیرون ممالک میں موجود اپنے اربوں ڈالر پاکستان میں واپس لائیں۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کو اب اپنے حقوق کے لئے اٹھنا ہوگا۔ ملک و ملت کی بربادی پر خاموشی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ارباب اقتدار بشمول مقتدر قوتیں آئی ایم ایف کے مظالم امریکی مداخلت پٹرول بم اور مہنگائی سے عوام کی توجہ بٹانے کے لئے دانستہ طور پر وطن عزیز پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ تاکہ پاکستان کے آئندہ انتخابات غلامی نامنظور اور غربت و افلاس کے خاتمے کی بجائے فرقہ وارانہ نعروں کی گونج میں لڑے جائیں اور فرقہ وارانہ ماحول کے سبب ملک و قوم کے مجرموں کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو مگر پاکستان کے عوام اپنی بیداری اور شعور سے یہ سازش بھی ناکام بنا دیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے پولیٹکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم وفد میں ڈویژنل رہنماء مولانا ملک غلام عباس، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کاظم عباس، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی شامل تھے۔

 اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی اور کیو حاکم بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے وزارت خوراک کا اضافی چارج سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کسی اور کابینہ ممبر کو وزارت دینے کر غور شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں صوبائی مشیر خوراک شمس لون سے خوراک کی وزارت واپس لے کر انہیں مشیر داخلہ بنایا گیا تھا جبکہ خوراک کی وزارت کاظم میثم کو دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے گندم کے کوٹے میں کٹوتی، گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے مطالبے، اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن ممبران کی گندم پر منفی سیاست اور ممکنہ طور پر آنے والے وقتوں میں مہنگائی کے طوفان کے پیش نظر کاظم میثم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزارت خوراک کا اضافی چارج اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کاظم میثم نے وزیر اعلیٰ کی جانب ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اضافی ذمہ داریاں دینے پر محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالنے کا عندیہ دیا تھا
 
 تاہم وفاق کی جانب سے گندم قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر کاظم میثم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزارت خوراک کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھیں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظم میثم کو امید تھی کہ حالات سازگار ہوجائیں گے تاہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کے نتیجے میں نئے ٹیکسوں کی بھرمار اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گندم کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنا یقینی ہو گیا ہے۔ اس صورت میں یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ موجودہ سبسڈی میں گندم کی سپلائی احسن انداز میں ممکن بنائی جاسکے، اس لئے کاظم میثم نے کسی امتحان میں پڑنے کے بجائے وزارت خوراک کا قلمدان اپنے پاس رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree