The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چراغ ِ علم وعمل ،معروف دانشورسید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اورانہیں آہوں اور سسکیوں میں  سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہترین لب ولہجے کے مالک ، انتہائی ملنسار شخصیت ، ماہر علم وادب ، سابق صدر آئی ایس او پاکستان، موجودہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل اور صدرنشین البصیرہ سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی نماز جنازہ جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ مفسرقرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی زیر اقتداء اداکی گئی، نماز جنازہ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ اقبال بہشتی ،ملک اقرار حسین، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی ، علامہ عارف واحدی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سربراہ تحریک اہل حرم مفتی گلزاراحمد نعیمی ،سفیر جمہوری اسلامی ایران محمد علی حسینی سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں چاہنے والے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کا جسد خاکی کو شاہ اللہ دتہ ٹاون D-12 کےقبرستان منتقل کیا گیا جہاں سینکڑوں عزیز واقارب کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ آج علم وادب کا ایک اور عظیم ستارہ منوں مٹی تلے ابدی نیندسو گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)داعی اتحاد بین المسلمین ، سابق مرکزی صدر آئی ایس او ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین بشمول چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین وحدت نےاپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ داعی اتحاد بین المسلمین ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ برادرعزیز وبزرگوار سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت ملک وقوم کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج و فروغ میں صرف کردی،ملی یکجہتی کونسل کے قیام کیلئے مرحوم نے شب وروز جدوجہد کی ،مرحوم ایک بہترین مصنف، شاعر اور ادیب بھی تھےجن کی بیشمار تصانیف ان کے علمی وادبی ذوق وشوق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ مرحوم ثاقب اکبر نقوی کے انتقال سے پیداہونے والا خلاء مدتوں پرنا ہوسکے گا، خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومین علیہم السلام میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج ایک اور چراغ گل ہو گیا، ملت پاکستان آج ایک علمی و اجتماعی شخصیت سے محروم ہو گئی،داعی اتحاد بین المسلمین ،سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ڈاکٹرز نے کچھ عرصہ قبل ان کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سید ثاقب اکبر کی وفات قوم و ملت کا بڑا نقصان ہے۔ ایک مدبر اور دانشمند بزرگوار جو مختلف مکاتب فکر خصوصا شیعہ سنی کے درمیان ایک مستحکم اور مضبوط پل تھے۔نفیس اورہردلعزیزشخصیت کے مالک تھے ذھین اور باخبر انسان تھے،آپ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ،محقق ،ادیب، شاعر، دانشور اور خطیب تھے۔

مرحوم زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ رہے، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رکن مرکزی نظارت کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں، آپ 1977تا1979تک آئی ایس او پاکستان کے دوبار مرکزی صدر رہے۔

مرحوم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ اور شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے قریبی رفقاء میں شمار کیئےجاتے تھے، انہوں نے پوری زندگی انقلابی جدوجہد میں صرف کی، روز اول سے امام خمینیؒ کے اسلامی انقلاب کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچانے کا عزم آخری سانس تک جاری رکھا۔  ایک متقی انقلابی شخصیت جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا تمام کیریئر داو پر لگا دیا الیکٹریکل انجینئر کی اعلی نوکری چھوڑ کر ملت تشیع کے کاموں کو ترجیح دی۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ مل کر دن رات ملت تشیع کی بہتری کے لئے کام کیا۔

مرحوم قاضی حسین احمد سابق امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ ملک بھرمیں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی تاسیس کیلئے شبانہ روز مصروف عمل رہے، ہمیشہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان مکالمے اور مباحثے کے ذریعے مسائل کیلئے کوشاں رہے۔

ذرائع کے مطابق سید ثاقب اکبرنقوی مرحوم کی نماز جنازہ کل (بدھ) دن 1 بجے جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد کے گراونڈ میں ادا کی جائیگی جس میں سیاسی ، سماجی ومذہبی شخصیات سمیت عزیز واقارب کی بہت بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان (MWM) علامہ راجا ناصرعباس جعفری کی ہدایات پر شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ امورخارجہ کے زیر اہتمام پاکستانی قوم کی طرف سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ٹن سے زائد امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے توسط سے پاکستانی قوم کی طرف سے شامی متاثرین کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش اور کمبل شامل ہیں۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا شام کے زلزلہ متاثرین کو اس وقت امداد رسانی کی اشد ضرورت ہے۔ شام پر ظالمانہ بین الاقوامی پابندیوں، موسم کی شدت اور جنگ زدہ ہونے کیوجہ سے شام میں ایک بڑے انسانی المیہ کی سی کیفیت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زلزلہ میں فوت ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے دعائے خیر کی۔

وحدت نیوز(لاہور) قومی اسمبلی میں فرقہ وارانہ منافر ت اور مذہبی شدت پسندی پر مبنی توہین صحابہ فوجداری ترمیمی بل پیش کرنے پر مجلس وحدت مسلمین نے جماعت اسلامی کی میزبانی میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کےآج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ  میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں ۔  ہم نے ہمیشہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کو مضبوط کیا اور آگے بھی مضبوط تر بنائیں گے ۔ مگر ہم کسی بھی تکفیری گروہ کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا قیام بھی تکفیری گروہوں کی آشیرباد کو ختم کرنے اور پاکستان کو مسلکی پاکستان کی بجائے مسلم پاکستان بنانے کےلئے عمل لایا گیا تھا ۔ مگر افسوس کہ جماعت اسلامی جو کہ اس پلیٹ فارم کا حصہ ہے اور اس نے تکفیری گروہ کی نمائندگی کرتے ہوئے باقی تمام مسالک کےاور بالخصوص مولانا سید ابوالاعلی مودی کے نظریات کو پس پشت ڈال کر متنازعہ بل کو پیش کیا اور اس بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم جو کہ تمام مذہبی جماعتوں کا نمائندہ فورم ہے ڈسکس نہیں کیا گیا ۔ اور نہ ہی تمام مسالک کے سربراہان کو اعتماد لیا گیا ، جس کی وجہ سے ہم آج کے اس اجلاس جو کہ جماعت اسلامی کے مرکز میں منعقد ہونے جارہا ہے کا بائیکاٹ کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان اور انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے زیر اہتمام عید مبعث کی مناسبت سے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں تقریب میں متاثرین سیلاب کے 76 مکانات کی تعمیر کے پہلے مرحلے کے 11 گھروں کی دوسری قسط ادا کی گئی۔

اس موقع پر 21 مساجد کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سہولت کار کا کردار امن دشمن اقدام ہے فرقہ وارانہ نفرتوں کے سوداگر ایک متعصب شخص کو وزارت مذہبی امور جیسی اہم وزارت زیب نہیں دیتی حکومت اور ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مستحقین متاثرین سیلاب کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے۔ ہم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان کے متاثرین کی مدد کی۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما مولانا محمد علی جمالی، مولانا ثناء اللہ، سید شاہد حسین شاہ، غلام حسین شیخ، علامہ سیف علی ڈومکی ،مولانا منور حسین سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کلرکہار میں بس کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے جان لیوا حادثے میں جاں بحق 14افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،مقامی انتظامیہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ افسو س کی بات ہے کہ ہماری حکومت پے درپےسنگین حادثات کے باوجود ٹریفک قوانین پر درست عمل درآمد اور سڑکوں کی بہتری کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی ابھی چند روز قبل ہی گلگت میں بھی المناک ٹریفک حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جھنگ کے صدر جناب مولانا روح اللہ کاظمی اور شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کے مشترکہ وفد کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب جناب سید آغا حسین شاہ زیدی بھی اس ملاقات میںموجود تھے ۔ ملاقات میں موجودہ تنظیمی و سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پنجاب اور بالخصوص جھنگ میں متوقع انتخابات پر مفصل گفتگو کی گئی ۔

ضلعی صدر ضلع جھنگ جناب روح اللہ کاظمی نے جھنگ کی موجودہ سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر بریف کیا ۔ جھنگ کی تحصیل شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال کی سیاسی صورتحال پر بھی غوروغوض کیا گیا ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی نے ضلعی صدرایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ اور شیعہ علماء کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ حضرات ملکر اپنی تنظیمی اورسیاسی فعالیت کو جاری رکھیں ۔ ہم سے جو ہوسکا انشاءاللہ آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔

صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ صاحب نے بھی روح اللہ کاظمی اور ان کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ روح اللہ کاظمی نے سید اسد عباس نقوی اور آغاسید حسین شاہ زیدی کا ملاقات کے لئے وقت دینے اور ضلع جھنگ کے مسائل کو سنجیدگی سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ یہ ملاقات صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور میں ہوئی ۔

وحدت نیوز(مریدکے) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کی تنظیم نو ،تحصیل مریدکے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی اور ضلع شیخوپورہ ضلعی صدرجناب سید علی عرفان نقوی کا دورہ اور تنظیمی برادران کے ساتھ ایک صمیمی نشست میں شرکت۔

تنظیمی نشست سے برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب اوربرادر سید علی عرفان نقوی ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع شیخوپورہ نے خطاب کیا ۔

 نشست کے آخر میں تحصیل مریدکے میں 5 افراد پر مشتمل آرگنائزننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی میں شامل افراد کے نام یہ ہیں ۔ کمیٹی کے سربراہ ضیغم عباس جعفری جبکہ شبیراسدی ، راناحبدار ، قمرعباس اور میثم عباس کو آرگنائزننگ کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(گجرانوالہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کا جامکے گوجرانوالہ آمد برادر سید منتظر مھدی ڈویژنل صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گوجرانولہ ڈویژن کے زیر اہتمام,25 رجب المرجب بمناسبت شہادت مظلومانہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام مجلس عزاء سے خطاب علاقے کے مومنین و مومنات کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ علامہ سیدعلی اکبر کاظمی کا مجلس عزاء سےبہترین خطاب ۔

علامہ صاحب نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت پر گفتگو اور ان کی مظلومانہ شہادت کو بیان کیا ۔بنو امیہ کے بعد بنی عباس تاریخ کے ظالم ترین حکمران رہے جنہوں نے آل رسول ﷺ پر بہت مظالم ڈھائے ۔ جس امام ؑ کی سب سے زیادہ اولادتھی ان کا جنازے اٹھانے کے لئے مزدور بلائے گئے ۔ اور ایک ناشناس شخص کی مانند امامؑ کے جنازے کوبغداد کے ایک’’پل‘‘پر رکھا گیا ۔ امام ؑ کی زندگی میں کئی زندانوں اورحکومتی کارندوں کے گھروں میںقید وبند کی صعوبتوں سے گزرنا پڑا ۔علامہ علی اکبر کاظمی نے حضرت امام موسی ٰکاظم علیہ السلام کے فضائل ومصائب بیان کیے ۔جسے مومنین نے بہت سراہا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree