The Latest
وحدت نیوز(قم)جشن بزرگ 22 بھمن و دھہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے شعبہ فرھنگی و تربیتی کے زیر اھتمام مدرسہ الولایہ قم میں ایک پروگرام کا اھتمام کیا گیا جس میں تلاوت کلام پاک جناب سید مبشر عباس موسوی نے کی اس کے بعد گلشیر علی مہدوی نے ترانہ پیش کیا،اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین الشيخ أحمد نوری حفظہ اللہ ( رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)کا مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں خصوصی خطاب۔
اس موقع پر آغا شیخ نوری حفظہ اللہ نے انقلاب اسلامی کو لانے کے لیے علماء اور عوام کی قربانیوں بالخصوص امام خمینی کے خلوص و جھاد پر روشنی ڈالی اور طلاب کو علمی راہ پر استقامت دکھانے کے لیے خدا سے ارتباط اور معنویت کی ضرورت کو اجاگر کیا. اس بڑی مناسبت کے أحياء کے لیے تمام طلاب و مسؤولین اور اساتید کرام نے بھرپور شرکت کر کے انقلاب اسلامی کی راہ کو ہموار کرنے اور امام راحل امام خمینی قدس سرہ کی تجدید بیعت کا عہد کرتے ہوئے اسلام ناب کی تبلیغ دنیا کے ہر کونے پر پہنچانے کا عزم و اعادہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مستضعفین و مظلومین کو مبارکباد پیش کرتے ہوے اپنے پیغام میں کہا کہ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اڑھائی ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت کا ایسا خاتمہ کیا کہ آج بھی دنیا ورطہ حیرت میں ہے گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ حقیقی انقلاب یوں راتوں رات برپا نہیں ہوتے یہ تو بس معاشرے پر چھائے جمود کو توڑتے ہیں اور پھر ارتقاء کا سفر شروع کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کسی بھی قسم کی مخصوص لابی یا تنگ نظر گروہ انقلاب لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ حقیقی انقلاب تو صرف اور صرف عوام کی امنگوں اور معاشرے کی گہرائی سے نکلتے ہیں اور دنیا پہ چھا جاتے ہیں دنیا نے مشاہدہ کیا کہ انقلاب اسلامی کے طلوع ہوتے ہی استکبار جہانی کی مشکلات کا آغاز ہوا کتنی ہی سازشیں اور طویل جنگ مسلط کرنے کے حربے ناکام ہوے اور طاغوتی قوتوں کی تمام طاقتیں اس الہی نظام کے سامنے دم توڑ گئیں۔
ان کا کہنا تھا انقلاب اسلامی در حقیقت انقلاب امام مہدی عج کا پیش خیمہ اور ایک جھلک ہے امام خمینی رح کی فکر اور انکے راہنما اصولوں پر گامزن امام راحل کے نظریاتی و معنوی فرزند آیت العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بابرکت قیادت میں ایران تیزی سے ترقی کے زینے طے کرتا دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا انقلاب الہی ہونا ہے دین اور علماے دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تهے لیکن یہ انقلاب علمائے دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور انجام کو پہنچا ہےان میں سرفہرست امام خمینی رح تهے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت کے حامل تهے۔
انہوں نے کہا یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے تین عشروں سے زائد گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کےثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انقلاب اسلامی فقط سرزمین ایران تک محدود ہے یہ انقلاب ایرانی نہیں بلکہ اسلامی ہے جس کے سورج کی کرنوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کیا ہے اور تمام مظلومین کی جدوجہد کو ایک روشن امید دی ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سعودی عرب میں علامہ ناظر عباس تقوی کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اُن کی رہائی کو یقینی بنائے۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدسات سبھی کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا عقیدت و احترام کا اظہار کفر ہے نہ ہی گناہ۔ اِس لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناظر عباس تقوی کو فوری طور پر رہا کرائیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مستضعفین جہاں کی امید اور مظلوموں کی توانا آواز انقلاب اسلامی ایران کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی عالم اسلام کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتا ہوں اور مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج انقلاب اسلامی اپنی 44 بہاریں دیکھ چکا ہے، ہر گذرتے سال اس انقلاب کی جڑیں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی چلی جارہی ہیں۔ یہی انقلاب ہے جو آج پوری دنیا مظلوموں اور محروموں کی واحد امید اور پناہ گاہ ہے۔ انشاءاللہ یہ اسلامی انقلاب امام خامنہ ای کی زیر قیادت جلد انقلاب امام مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالیٰ فوجہ الشریف سے متصل ہوگا۔
وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اتحادی کے طور پر حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے درمیان ملک و قوم اور اُمت مسلمہ کی فلاح و بہبود پر اتفاق پایا جاتا ہے، ایم ڈبلیو ایم اُمت واحدہ کی ترجمان اور سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کا اہم اجلاس علامہ علی اکبر کاظمی کی زیرصدارت صوبائی دفتر میں ہوا جس میں تمام تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی اور صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ علی اکبر کاظمی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس اور وفد کی ملاقات سے متعلق عہدیداروں کو آگاہ کیا۔
عہدیداروں نے مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلوں کی تائید کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہاگیا کہ امپورٹڈ اتحادی حکومت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرچکی لہٰذا اب اقتدار کی جان چھوڑ کر اپنے اپنے دیس روانہ ہوجائے، معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ اتحادی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر مجلس وحدت مسلمین کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے ، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے وزیر اعظم میاں شہبازشریف سےقومی اسمبلی سے منظور شدہ فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے وزیر اعظم کے نام جاری اہم ترین مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ حالیہ ترامیم پر مسالک اور مذہبی اقلیتوں کو شدید ترین تحفظات ہیں۔ اس مراسلے میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے فوجداری ترمیمی بل کی شق نمبر 298-Aپر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے چند روز قبل ہی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اور انہیں فوجداری ترمیمی بل 2021 کے معاشرتی عدم استحکام ، انتہاپسندی کے فروغ اور دہشت گردی میں اضافے جیسے سنگین خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ جس کا نشانہ ماضی میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر، باچا خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان، سیالکوٹ میں سری لنکن شہری ، یشنل بینک منیجربرانچ قائدآبادملک عمران حنیف اعوان ساکن آصف ٹائون جوھرآبادجیسے متعدد شہری بن چکے ہیں۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصودڈومکی نے ریاض حسین پیرزادہ کو آگاہ کیاتھاکہ یہ متنازعہ ترمیمی بل پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف بطور ہتھیار اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف مسلکی تعصب کے حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گااور دشمنان اور قاتلان اہل بیتؑ کو مقدس قرار دینے کی کوشش کی جائے گی کیوں کے اس بل میں صحابہ کے درجات ، معیارات اور حدودوقیود واضح اور مشخص ہی نہیں کی گئی ہیں۔
وحدت نیوز(پشاور)مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کی اور دونوں اہم ترین مناسبتوں پر تمام اہل اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کا مقصد معاشرے میں عدل علی علیہ السلام پر مبنی معاشرے کا قیام ہے، کیونکہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ذاتِ اقدس عدل و انصاف کا کامل ترین نمونہ ہے، جو رہتی دنیا تک حقیقی اسلامی تعلیمات کی روشن تصویر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب نے اسلام فوبیا کیلئے بہت زیادہ کوششیں کیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح ایک آزاد اسلامی معاشرہ تمام اقوام کیلئے نمونہ بن سکتا ہے۔ جس میں طبقاتی تقسیم سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کا خیال تھا کہ انقلابِ اسلامی امام خمینی (رح) کی رحلت کے ساتھ ختم ہو جائے گا اور استعماری قوتوں کے خلاف کھڑی ہونے والی تحریک دم توڑ دے گی لیکن آج الحمدللہ، انقلاب اسلامی ایران رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی دور اندیش اور بابصیرت قیادت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر، انقلابِ اسلامی کے اثر و رسوخ اور پیشرفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف حسین علیجانی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 فروری 1984ء کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب طلباء کی مثبت اور آزاد فکری و تعلیمی سرگرمیوں پر قدغن لگاتے ہوئے ملک کے تعلیمی اداروں سے طلباء یونینز پر پابندی لگائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے جمہوری نظام میں موروثی سیاست کو دوام بخشنے کی راہیں ہموار ہوئیں، جس سے ملک کے جمہوری اداروں اور نظام کو شدید نقصان پہنچا اور ملکی سیاسی افق پر آج تک نئی اور مخلص سیاسی لیڈر شپ ابھر کر سامنے نہ آ سکی۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جی بی کے سیکرٹری سیاسیات اور جی بی کونسل کے رکن حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع طلاب سکردو کے دفتر کا دورہ کیا اور صدر اور کابینہ سے ملاقات کی.ملاقات کے دوران مجمع کے جنرل سیکرٹری نے مجمع کی 5 سالہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری صاحب نے مجمع کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوب سراہا اور مستقبل میں فعالیتوں کے حوالے سے بہترین تجاویز پیش کئے.مجمع کے صدر جناب حجۃالاسلام والمسلمین شیخ مبشر حسن مقدسی صاحب نے خیر مقدم عرض کرنے کے ساتھ، جامعۃ النجف سکردو کے نائب مدیر کا دفتر میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔