The Latest

وحدت نیوز(قم) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قم المقدس میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد۔ مختلف ممالک کے وفود کی شرکت۔ مسئلہ کشمیر کی حقیقت، اہمیت اور مظلوم کشمیریوں کی مظلومیت پر روشنی ڈالی گئی۔تفصیلات کے مطابق  سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے زیرِ انتظام مدرسہ حجتیہ کے   شهید مطهری ؒ ہال میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے جی بی کونسل کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیاسی امور کے سربراہ علامہ احمد علی نوری کے علاؤہ حجۃ الاسلام جناب آقای مصطفی ملک محمدی (ایران) ، حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای شرف علی شاکری، حجۃ الاسلام جناب ڈاکٹر عبدالله بیلم( آفریقا)،حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای علی محمد مطهری، حجت الاسلام والمسلمین جناب آقای حسن فاطمی نیز سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل و صدائے کشمیر فورم کے مرکزی ترجمان حجۃ الاسلام نذرحافی نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مختار مطہری نے انجام دئیے۔کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبداللہ بیلم نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کام فقط امریکہ و یورپ کی کارستانیوں پر پردہ ڈالنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط مذمت کرنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔ ساری دنیا میں ایک بیداری اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین نے اقوام متحدہ پر عوامی و انسانی دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر دیا۔

اس موقع پر فورمز کے ترجمان نذر حافی نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارے اس اظہار یکجہتی کا کچھ عملی فائدہ ہو تو پھر ہمیں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی آواز بننا ہوگا۔  کانفرنس کے دوسرے حصے میں سپورٹ کشمیر میگزین کی رونمائی کی گئی۔ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے مجلے کی رونمائی کرتے ہوئے جہاں مسئلہ کشمیر کی انسانی و اسلامی بنیادوں پر گفتگو کی وہیں سپورٹ کشمیر میگزین کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی اپنی دیگر تمام تر زمہ داریوں اور مسئولیت و مصروفیت کے باوجود مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آواز بننے کو اپنا دینی و الہی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جہاں  کشمیریوں کی غیر مشروط اخلاقی و سفارتی مدد کیلئے سب کو دعوت دی وہیں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم و صدائے کشمیر فورم کے زیر انتظام چلنے والے آنلائن سیشنز اور دیگر پروگرامات کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے سارے عالم اسلام خصوصا کشمیریوں کیلئے دعائے خیر بھی کی۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے جس پر قائداعظم سے لیکر آج تک پاکستانی قوم اور مسلمانان جموں وکشمیر قائم ہیں اور اس پر کسی انحراف یا سمجھوتے کا تصور بھی نہیں کرسکتی مسئلہ کشمیر ان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت سے کم کسی بات کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے  بھارت کا کوئی ظلم و جبر ان کے جذبۂ مزاحمت کو ختم نہیں کر سکا وہ جدوجہد آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں  عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے دہائیوں سے کشمیریوں پر جاری  بھارت کے سفاکانہ مظالم کے خلاف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئ اقدامات نہیں اٹھاے جس سے اقوام متحدہ اور عالمی  قیام امن کے اداروں کی منافقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر جیسے حساس مسئلے کو کسی صورت ہلکا نہ لیا جاے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر الموعود سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے متاثرین سیلاب و مستحقین میں آٹا اور ایک ہفتے کی سبزی تقسیم کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن ہے۔ جنہیں ابوالیتامٰی یعنی یتیموں کا باپ کہا جاتا ہے۔ جو راتوں کو اپنی پشت پر روٹی کی بوریاں اٹھا کر مستحقین میں بانٹتے تھے۔ جنہیں معاشرے کے مظلوموں اور محروموں کا درد تھا۔ جن کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے قابل تقلید ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام تاریخ انسانی کے بے مثل اور بے عیب کردار ہیں۔ انسانی عقل جس کی رفعت اور بلندی کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے متعلق کہا کہ بعض سیلاب متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے اور ان علاقوں میں گندم کی کاشت بھی نہیں ہوئی۔ جبکہ حکومت نے ابھی تک نہ متاثرین کے مکانات بنائے ہیں اور نہ ہی اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔ اس موقع پر الموعود سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے گوٹھ یوسف جکھرانی، گوٹھ بروہی بھنڈ روڈ اور گوٹھ گلاب ماچھی کے سیلاب متاثرین اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی) ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت و زندگی ہم سب کیلئے نمونہ حیات ہے۔ خداوند متعالیٰ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے نور عظمت سے خلق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زہر اہتمام مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مسجد اقصیٰ میں منعقدہ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ خداوند متعالیٰ نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو اپنے نور عظمت سے خلق کیا ہے۔ ان کی خلقت ابتداء سے ہی عام انسان کی خلقت سے مختلف تھی۔ حضرت علی علیہ السلام نور خدا  اور اسرار الٰہی ہیں۔ جن کی عظمت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ولادت باسعادت اللہ کے حکم سے کعبہ میں ہوئی۔ شہادت مسجد میں مولا علی علیہ السلام کی شان میں پیامبر اسلام نے کہا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہیں۔ ہمارے لئے آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت و زندگانی نمونہ عمل ہے۔

وحدت نیوز(بولان)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع بولان کی جانب سے بھاگ میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی اراکین اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے رہبر معظم کی استفتاء سے احکام بیان کئے۔ اسٹڈی سرکل میں مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے جنرل سیکرٹری غلام حیدر سمیت دیگر پارٹی کارکنوں اور مومنین نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب لاہور میں جشن میلاد مولود کعبہ کی مناسبت سے ایک مختصر پررونق اور بابرکت محفل میلاد مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا جس میں محبان آل محمد ﷺ کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔ جشن میلاد سے بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں و ذاکر اہلبیت ؑصبیب عابدی نے مولا امیرالمومنین علیہ السلام کی شان میں منقبت اور قصیدہ پڑا جسے جوانوں نے بہت سراہا ۔ جشن میلاد امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے 13 رجب المرجب کی مناسبت سے ایک کیک بطور نیاز کاٹا گیا ۔

برادر صبیب عابدی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی آفس تشریف لانے اور مولا کی شان میں 13 رجب المرجب کی مناسبت سے کلام پڑھنے پر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری  نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کتابوں پر مبنی ایک سیٹ بمعہ قرآن مجید بطور ہدیہ انہیں پیش کیا گیا جس پر انہوں نے مجلس وحدت کے تمام مسئولین ،کارکنان اور ذمہ داران کے لئے دعا خیر کی ۔ جشن کی اس پاکیزہ محفل میں برادر سجاد حسین نقوی ، برادر اسد نقوی ایڈووکیٹ ،برادر زین ، اور برادر اسد اللہ زلفی نے بھی شرکت کی ۔ یہ محفل میلاد مولود کعبہ 40 منٹ جاری رہی ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک گیر توسیع تنظیم مہم تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب مظہر عباس جعفری نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ضلع چنیوٹ کی کابینہ کا اعلان کیا۔ تقریب میں علامہ سید محمد حیدر نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حالات حاضرہ کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا۔

ضلعی کابینہ کے ممبران میں عاشق حسین بخاری ضلعی صدر ضلع چنیوٹ، سید غضنفر عباس زیدی ضلعی نائب صدر، سید افتخار حیدر و اخلاق حسین ضلعی ترجمان، سید محمد علی زیدی جنرل سیکرٹری، محمد عمردراز پٹھونہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا مشرف حسین سیکرٹری تربیت وتبلیغات، سید افتخار کاظمی اور علی کمیل سیکرٹری تعلیم، کمیل زیدی تعلیمات قرآن، سید عمران حیدر سیکرٹری تحفظ عزاداری، سید معصوم نقوی سیکرٹری فلاح وبہبود، میثم ساجدی سیکرٹری تنظیم سازی، محسن علی سپرا سیکرٹری میڈیا واطلاعات جبکہ تحصیل لالیاں کے صدر مشتاق حسین کلا، تحصیل چنیوٹ کے صدر حاجی حسنین اور سٹی چنیوٹ کے صدر کیلئے شاہد حسین لنگاہ کا اعلان کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع تنظیمی لیکچرسے خطاب میں کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے امت مسلمہ کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو کمزور کرنے کا سب سے بڑا سبب وہ مسلم ممالک ہیں جو اپنے معاشی نفع نقصان کے چکر میں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے کا حوصلہ کھو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی قابض افواج گزشتہ چوہتر سالوں سے کشمیری مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔فوج کے خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کے ذریعے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دینا،آئے روز خواتین کی عصمت دری کے واقعات،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ان سارے واقعات میں بھارت کے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ان نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے جو جانوروں کی نسل معدوم ہونے پر بھی چیخ چیخ کر ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ عالمی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے حقوق کی کبھی ضامن نہیں ہو سکتیں۔یہود و نصاری کی دوستی صرف اپنے مفادات سے ہے۔مسلم امہ خود کو تمام مغالطوں سے آزاد کر کے اپنے وقار اور بقا کے لیے اگر یکجا نہ ہوئی تو رفتہ رفتہ ذلت و تباہی کے آخری دھانے پر پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض زمینی تنازع نہیں بلکہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے تین نسلیں گزر چکی ہیں۔بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ امام علیؑ سے محبت ایمان کا جز اور آپ کی دشمنی منافقت کی علامت ہے، حضرت علیؑ نے حکومت چلانے کیلئے جو ویژن پیش کیا اس کی معنویت آج بھی برقرار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے سولجربازار میں ولادت باسعادت امام علی ابن ابیطالبؑ کی مناسبت سے نکالے گئے تہنیتی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اور ملک کے موجووہ حالات میں ہمیں حضرت علی کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا ہوگا، حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور باطل کے خلاف جدوجہد میں گذری۔

علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو معیار حق قرار دیا اور فرمایا حق علیؑ کے ساتھ ہے اور علیؑ حق کے ساتھ ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کسی بھی انسان کی شناخت کا بہترین معیار ان کی گفتگو اور کلام ہے، اسی لئے نہج البلاغہ معرفت مولا علیؑ کا ذریعہ بھی ہے اور عظمت علی علیہ السلام پر بہترین سند بھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ عصر حاضر میں سیرت علوی بشریت کی ہدایت و رہبری کا بہترین معیار ہے، اپنے عظمت کردار سے امام علی علیہ السلام ہر دور کے انسانوں کے محبوب ترین پیشوا بن گئے، دنیا بھر میں ہر مذہب رنگ و نسل کے انسان مولا علیؑ سے محبت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر قراردادوں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا، اقوام متحدہ اور اس کے آلہ کار جنوبی سوڈان کی علیحدگی کے بارے میں فیصلہ تو کرتے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے، آج کشمیر میں مظالم کے خلاف موم بتی مافیا کہاں ہے؟ انہیں مظلوم کشمیری بچیوں کا خون کیوں نظر نہیں آتا؟۔ تاریخی، تہذیبی و علاقائی طور پر کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کا حصہ رہا ہے، مظلوم کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستانیوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، کشمیری عوام شہید ہونے کے بعد پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں، آزادکشمیر ایسا خطہ ہے جہاں سے پورے پاکستان میں پانی ملتا ہے، مظلوم کشمیریوں کا سب سے بڑا جرم کلمہ طیبہ ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے بھارتی جارحیت اجاگر کرنا لازمی ذمہ داری ہے، حکومت کا کام یہ ہے کہ ریاستی طور پر بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کرے، پوری دنیا میں سفارتی محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے، موجودہ حکومت جتنا بجٹ فوج کے لیے رکھتی ہے کیا اتنا بجٹ سفارتی محاذ کے لیے رکھتی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ 74 سال بعد بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree