The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی کی سربراہی میں گزشتہ تین سالوں سے لاہور میں اعتکاف رجبیہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کی جانب سے علی مسجد وفاقی کالونی میں خواتین کے لئے سہ روزہ اعتکاف رجبیہ کا اھتمام کیا گیا ایام بیض کے اس اعتکاف میں سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زھرا نقوی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تبلیغات فرحانہ فصاحت ، مرکزی سیکرٹری عالمات و ذاکرات عصمت بتول اور خانم نسیم زھرا نے دعا تفسیر قرآن اور دیگر موضوعات پر مفید دروس دیے گئے علاوہ ازیں اس سال پہلی مرتبہ لاھور کے تین مختلف علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے عمل ام داؤد کا اہتمام کیا گیا ، یہ اعمال خواتین کے لئے علی مسجد وفاقی کالونی ، بیت الحزن سمن آباد اور نشتر کالونی میں منعقد کرواے گئے جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار ساز کونسل کی ہدایت پرملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، واخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری ۔ اسی سلسلے میں اسٹڈی سرکل 5 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہوا ،مرکزی کردارسازی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی معروف کتاب ’’ہمارے آئمہ اور انکی سیاسی جدوجہد ‘‘ کا اسٹڈی سرکل (حلقہ مطالعہ) کی صورت میں اسٹڈی کی گئی۔
کتاب کے پہلے 10 پیج کا مطالعہ کیا گیا اور اسٹڈی سرکل کے آخر ان دس صفحات کا خلاصہ بیان کیا گیا ۔ جن اجن اضلاع میں اسٹڈی سرکل منعقد ہوا اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ ضلع گلگت ، ضلع کوئٹہ (ہزارہ ٹاون) ، ضلع جھل مگسی ۔ ضلع بھکر ۔ ضلع بنوں ، ضلع وادی نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفرآباد آزاد کشمیر کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں خواہران نے ہر ہفتے اسٹڈی سرکل امام بارگاہ امام زمان( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف )میںباقاعدگی سے کلاس کی صورت میں جاری رکھا ہوا ہے ۔ جس میں خواہران بھرپور شرکت کرتی ہیں ۔تمام صوبائی /ضلعی اور یونٹس صدور سے گزارش ہے کہ ابھی تک کردارسازی کےحوالے سے ایک مختصر ترین ٹاسک پر اس طرح عمل نہیں ہورہا جیسے ہونا چاہیے ۔
برادران اس ٹاسک کو سنجیدہ لیں اور جو ٹاسک یا کام مرکز کی جانب سے صوبوں /اضلاع اور یونٹس کےمحترم صدور ذمے لگایا جائے اس کا کوئی ہدف یا مقصد ہوتاہے ۔اس کام پر عمل ہی آپ کی فعالیت شمار ہوگا ۔ پنجاب میں 5 فروری کو کہیں پر بھی اسٹڈی سرکل منعقد نہیں ہوا البتہ 11 فروری بروز ہفتہ کو کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ۔ ان 11 فوری کو پنجاب کابینہ مذکورہ کتاب پر اسٹڈی سرکل منعقد کرے گی ۔ ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے برادر اسلامی ممالک شام اور ترکیہ میں آنے والے زلزلے، ہزاروں اموات اور بھاری مالی نقصان پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہان کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں ۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے ارسال کردہ خطوط میں مجلس وحدت مسلمین اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے کہاگیا ہے کہ قدرتی آفت اور اس اسکے نتیجے میں ہونیوالے بھاری جانی و مالی نقصان پر غمزدہ ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت واظہار ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ برادر اسلامی ممالک میں آنیوالی تباہی سے تمام پاکستانی رنجیدہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
دکھ کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ شریک ہیں اور اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام اپنے دکھی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے اس قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب ؑ کی ولادت با سعادت اور شہید مظفر علی کرمانی ؒو شہید نذیر حسین کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے ناصران امام فائونڈیشن کے زیر اہتمام بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں ٹاک شو کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظ اللہ نے شرکت کی اور امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب ؑ کی سیرت و صفت جاذبہ و صفت دافعہ پر گفتگو کی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ امیر المومنین ع کی ذات والا تمام انقلابیوں کے لیے نمونہ عمل ہے جو محراب عبادت میں مار گزیدہ انسان کی طرح خوف خدا میں تڑپتے تھے اور یتیموں ، بیواؤں اور مساکین کی خدمت انتہائی دلسوزی اور تواضع کے ساتھ فرماتے لیکن وہی علی ع جب ظالموں کے سامنے کھڑے ہوتے تو پوری طاقت و ہیبت کے ساتھ دشمنان دین و انسانیت کا مقابلہ کرتے وہ اشداء علی الکفار و رحماء بینھم کا مصداق اتم تھے۔مولا علی ع کا دین سیاست سے آمیختہ تھا جس کا محور عدالت، معنویت اور خلق خدا کی خدمت تھا۔
وائس چئیر مین مجلس وحدت مسلمین نے شھید مظفر علی کرمانیؒ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ وہ ایک انقلابی متحرک اور بصیر انسان تھے جنہوں نے ملت کی انقلابی افکار و نظریات کے مطابق تربیت کرنے کے لئے منظم سیمینار کا اہتمام کیا ، ملت کو درپیش چیلنجز میں مثبت اور فعال کردار کردار ادا کیا۔اس ٹاک شو میں استاد حوزہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ غلام عباس رئیسی نے بھی اپنے افکار سے سامعین کو مستفید فرمایا نیز معروف خطیب حجت الاسلام علامہ کاظم عباس نقوی صاحب نے بھی مولا علی ع کی سیرت پر گفتگو فرمائی۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) جناب حجۃ الالسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کافیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا وزٹ ۔فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر گلزار احمد جعفری سے ملاقات ۔ ڈاکٹر گلزار احمد جعفری کی فعالیت اور علمی قابلیت کی بنیاد پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے انہیں صوبائی سیکرٹری تربیت نامزد کیا ہے ۔اس موقعہ پر برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد)جناب حجۃ الالسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کافیصل آباد کاوزٹ ۔فیصل آباد کی معروف تنظیمی وعلمی شخصیت جناب ڈاکٹر افتخارحسین سے ملاقات صوبائی صدر کے ہمراہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب بھی ہمراہ تھے ۔ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس ملاقات میں تنظیمی اور مجموعی ملکی اور صوبہ پنجاب کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
ڈاکٹر افتخارحسین نے نئے صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کو پنجاب کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک دی ۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے ڈاکٹر افتخارحسین صوبہ پنجاب میں تنظیمی خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہمارا قیمتی تنظیمی اثاثہ ہیں ۔ پنجاب میں آپ کی مشاورت کے ساتھ فعالیت بڑھ سکتی ہے ۔ان شاءاللہ یہ رفت وآمد جاری رہنی چاہیے ۔یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) 13 رجب المرجب کی مناسبت سے تحصیل جڑانوالہ میں ضلع فیصل آبادکے تنظیمی برادران کا اجتماع ہوا اس تنظیمی اجتماع برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے تنظیمی برادران سے خطاب کیا ۔
اس موقعہ پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور نئے صوبائی سیکرٹری تربیت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر گلزار جعفری بھی موجود تھے ۔ برادر سید حسن رضا کاظمی نے تنظیمی برادران سے کہا کہ تنظیم میں اخلاص کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور ایک مخلص کارکن ہی ایک الہی تنظیم اور مکتب کا اثاثہ ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور)شہادت جناب زینب کبری سلام اللہ علیہا کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا جہاں فخر بشریت، نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ السلام کی قربانیو ں کا مظہر ہے وہیں دختر بتول سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کامل کردار کی عظمتوں کا امین بھی ہے تاریخ میں کوئی عظیم فتح ایسی دکھائی نہیں دیتی جس میں مردو ں کے ساتھ ساتھ خوا تین بھی اپنے پختہ ارادوں، اخلاقی، نظریاتی اور عملی معاونت کے ساتھ شریک کار نہ رہی ہوں ایثار، قربانی، صدق، وفا، صبر و استقامت،جرات اور شجاعت کا سفر جو سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھا سے شروع ہوا میدان کربلا میں وہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صورت میں درجہ کمال پر دکھائی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں ظالم یزدیوں کے پھیلائے خوف و دہشت کے اْس اندوہناک اور دل دہلا دینے والے ماحول کے ہر لمحہ میں بی بی زینب سلام اللہ علیہا ثابت قدمی اور استقلال کا کوہِ گراں ںثابت ہوئیں آپ سلام اللہ علیہا کے صبر پر ملائکہ بھی محوِ حیرت تھے در حقیقت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت تاریخ ِ بشریت میں کردار کی بلندی کا وہ مینارہ نور ہے جسکی کرنیں انسانیت کے لئے ہمیشہ کیلئے مشعل راہ بن چکی ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم جاری یونٹس کی جانب سے ھفتہ وار دعا اور ایام میلاد کے پروگرام منعقد ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع جھل مگسی کی جانب سے توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں تحصیلوں اور یونٹس کے دورہ جات کئے گئے۔ یونٹ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بستی کمال شاہ محلہ سپرہ اور محلہ حسینی کا دورہ کرکے یونٹس کا نو نکاتی پروگرام پیش کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپور میرس کے مختلف یونٹس میں دعا اور جشن کے پروگرام منعقد ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم یونٹ فتح علی چانڈیو کے زیر اہتمام مسجد امام رضا علیہ السلام میں دعائے توسل کا پروگرام ہوا مولانا مجاہد علی اور یونٹ صدر فیاض علی چانڈیو دعا پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔
ایم ڈبلیو ایم یونٹ راھوجہ کے زیر اہتمام جشن میلاد حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا پروگرام ہوا تقریب جشن سے مولانا الطاف حسین میرجت نے خطاب کیا۔ توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ ڈیجی کی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ تحصیل صدر برادر ذاکر حسین نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں مختلف یونٹس میں چھوٹی چھوٹی لائبریریاں قائم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں ایم ڈبلیو ایم ضلع جامشورو کے ضلع صدر عبدالکریم میرجت و اراکین ضلع کابینہ سے ملاقات کی اور انہیں یونٹس کا نو نکاتی پروگرام اور یونٹ بیگو خان میرجت کی لائبریری کے لئے کتب کا تحفہ پیش کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی توسیع تنظیم مہم جاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ مولانا سید روح اللہ کاظمی کی۔کاوشوں سے اب تک پہلے مرحلے میں تیس یونٹس میں سیٹ اپ مکمل کئے گئے
وحدت نیوز(دادو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے سیلاب متاثرہ گاؤں دریانی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع دادو کے نائب صدر اصغر علی حسینی سابقہ ضلعی سیکرٹری سیاسیات عبداللطیف کاندھڑو مولانا منظور حسین چنہ و دیگر ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے متاثرین سیلاب و مستحقین میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلوموں اور محروموں کی حمایت اپنا فرض سمجھتی ہے حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سمیت ہر چیز مہنگی کر دی ہے اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی فرمائش پر حکومت مسلسل عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے۔ عوام پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت موجودہ کرپٹ نظام سے بیزار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک گیر توسیع تنظیم مہم کا مقصد عوام کو مجلس وحدت مسلمین کی قومی خدمات اور جدوجہد سے آگاہ کرنا کارکنوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا اور یونٹس کی فعالیت میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی ملت کے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے۔ قوم کے جوان اور بزرگ آگے بڑھ کر اس الہی تحریک کا ساتھ دیں۔