The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے ضلعی سطح پر قانونی امور کو سرانجام دینے کے لیے وحدت لائرز فورم کا اعلان کر دیا گیا، وحدت لائرز فورم کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ کو فورم کا صدر، ملک تنویر عباس گھلو ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، سید مجتبی ضیغم شمسی ایڈووکیٹ کو نائب صدر، مہر سجاد علی چوہان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، ناصر عباس ایڈووکیٹ کو سیکرٹری فنانس، مرتضی مہدی ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے، اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر وحدت لائرز فورم کا قیام خوش آئند ہے، معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں، مظالم کو روکنے میں یہ فورم اپنا کردار ادا کرے گا، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی حمایت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں، قیادت کے حکم پر اضلاع کی سطح پر گرفتاریوں کی حکمت عملی طے کر لی ہے، ہم اس ظالمانہ نظام، جبری گمشدگیوں، عزاداری کے خلاف پابندیوں، اور قومی اداروں مسلکی طور نامتناسب نمائندگی کو مسترد کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لالہور) مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور میں سفر تجدید عہد کے عنوان سے شیخ الاسلام جناب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ڈیجیٹل نمائش کی افتتاحی تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب۔
انہوں نے تکفیریت کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کے فتوی اور اس کے مبانی پر روشنی ڈالی ۔برادر ناصر شیرازی نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ساتھ معاہدہ بھی ملکی سلامتی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ایک عظیم قدم تھا۔
انہوں نے کہا کہ فرمان امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی روشنی میں ظلم کے مقابل اور مظلوم کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیا اور شہدا کی اواز بنی ۔انشاللہ ائندہ بھی ملکر اسلام کی سربلندی، وطن کی سلامتی اور وحدت اسلامی کا یہ مشترکہ سفر جاری رہے گا ۔
انہوں نے مجلس وحدت اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی ملکی سیاسی منظر نامے میں ایک اہم قدم قرار دیا ۔اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نےنمائش کے اہم ترین سیکشن کا افتتاح اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ تمام سیکشنز کی وضاحت صاحبزادہ حسین محی الدین نے خود کی ۔مرکزی ہال کے افتتاح کا آغاز دعا سے ہوا اور جناب حسین محی الدین اور جناب ناصر شیرازی نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا ۔
دیگر مہمانوں میں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی جناب اصغر زیدی ،کالم نگار صحافی مظہر برلاس، معروف میڈیا پرسن اوریا مقبول جان ،مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جناب خرم نواز گنڈا پور شامل تھے ۔علما ونگ کے صدر جناب میر آصف اکبر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)قومی مرکز میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یونیورسٹیوں کے طلبا کے لئے منعقد ہونے والی 'نیکسٹ جنریشن سمٹ'سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری، سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کے صدر،فیکلٹی ممبر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اور بین الاقوامی امور کے ماہر قانون دان ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی خطاب،کثیر تعداد میں طلبا کی شرکت۔
جناب ناصر عباس شیرازی نے جوان کو مستقبل کی امید قرار دیا اور ایک قرانی جوان کی خصوصیات بیان کیں ۔انہوں نے معنویت ،ذمہ داری ،احساس، ایثار اور دین کے لئے قربانی کے جزبے کو جوان کی خصوصیات کے طور پر بیان کیا ۔ظلم کے مقابل قیام کے لئے جوان کے جزبہ اور بزرگوں کی بصیرت درکار ہے ۔آج کے دور میں جوان وہ نہیں ہے جو عمر کے لحاظ سے جوان ہو بلکہ جوان وہ ہے جو ان صفات کا حامل ہو اور معاشرے سے ظلم اور فساد کے خاتمہ کے عمل میں متحرک ہو قرآنی جوان وہ ہے جو مہدی آخرؑ کا عملی منتظر ہے ۔جو بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتا ہے اور جو ملکی سطح پر مثبت اقدار کو فروغ دینے اور عدل کے قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہو۔
انہوں نے آئی ایس او کو جوانوں کی معنوی امنگوں کا ترجمان قرار دیا اور تعلیمی عمل کے دوران تنظیم سے وابستگی کی اہمیت بیان کی ۔سمٹ کے دوسرے مقرر معروف موٹیویشنل سپیکر ،بیسٹ سیلر کتب کے مصنف اور معروف کنسلٹنٹ جناب قیصر عباس تھے جنہوں نے لیڈرشپ کے بنیادی اصول بیان کئے ۔آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن تھا جس میں طلبا نے بھر پور دلچسپی لی ۔معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا پر حملہ پورے جی بی پر حملے کے مترادف ہے۔ عوامی نمائندوں پر اس دیدہ دلیری سے حملہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا بول بالا ہے اور کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سستی قابل برداشت نہیں ہے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار)مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی جانب سے ضلع جعفر آباد کا اہم اجلاس مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی کی صدارت میں دوپاسی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع جعفرآباد کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریت رائے سےمولانا سید مختیار حسین شاہ نقوی کو مجلس علماء شیعہ ضلع جعفرآباد کا صدر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے اپنی کابینہ میں مولانا محمد سچل جسکانی کو نائب صدر، مولانا محمد علی جمالی کو جنرل سیکرٹری اور مولانا علی حسن ویسر کو سیکرٹری تبلیغات نامزد کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظمت شہداء کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں۔ جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر محفل انسانی کو منور کیا۔ شہداء اور ان کے ورثاء کی قربانی کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں، تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرکے ملک میں دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع شادمان لاہور میں آسمان ولایت کے تیسرے درخشندہ ستارے مولا وآقا حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر صوبائی کابینہ کی جانب سے ایک مختصر جشن کا اہتمام کیا گیا ۔ صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے علاوہ صوبائی سیکرٹریٹ کا اسٹاف اور شادمان سے برادر عقیل اور زیدی برادران نے شرکت کی ۔ ذاکر اہلبیت (ع)حماد رضا نے مولا کی شان میں قصیدہ پڑھا ۔ مولانا ظہیر کربلائی اور علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مولانا امام حسین علیہ السلام کے فضائل بیان کیے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مشہور حدیث ، (ان الحسین مصباح الھدی وسفینتہ النجاہ ) کی شان ومنزلت اور مفہوم بیان کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ جشن کے آخر میں مولا کی ولادت باسعادت اور باقی تمام معصومین علیہم السلام کے ایام ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک کیک کاٹا گیا ۔
اس جشن میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کے علاوہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ۔ برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ برادر کاظم علی نقوی ، برادر سجاد نقوی ،برادر مشرف حسین ،برادر کاظم علی جعفری کربلائی اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ مرحوم و مغفور برادر سید ثاقب اکبر چیئرمین البصیرہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی ۔ مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں یہ مجلس ترحیم مرحوم کے خانوادہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے مسجد محمدی گلبرگ میں رکھی گئی تھی۔
اس مجلس ترحیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف مسالک کے افراد نے شرکت کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرحوم ثاقب اکبر کے فرزند مولانا علی عباس نقوی سربراہ ادارہ التنزیل پاکستان اور مرحوم کے بھائی جناب علامہ ڈاکٹر سید نعیم نقوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن اور جناب مولانا سید اسد عباس نقوی ادارہ تربیت آئی ایس او سےصوبائی کابینہ کی جانب سے تعزیت پیش کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، مولانا ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ بھی تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے دیگرساتھیوں کو جیل بھروتحریک میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے رات گئے ویرانے میںلے جاکر وین سے اتار کر چھوڑ دیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے اس غیر ذمہ دارانہ اور نامعقول اقدام پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی چھوڑ دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی تھریٹس کے باوجود انہیں انتہائی غیر محفوظ جگہ پر چھوڑنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ہم پولیس کی اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوؤں کی کلی کھل گئی ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں دے رہا بلکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دینا چاہی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس لائنز پہنچنے کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار نہ کرنا حکومتی خوف کا واضح ثبوت ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جیسی عوامی شخصیت کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کیئے وعدے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔
کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری نشرواشاعت معمبررضا نقوی کے والد بزرگوار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کی مرحوم کے گھر آمد اور مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت ۔
آفاق احمد نے مرحوم کے پسماندگان سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ خداوند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔