The Latest

وحدت نیوز(احادیث) قالت (علیھا السلام)” وأشهد أن لا إله إلّا الله وحده لا شريك له ، كلمة جعل الإخلاص تأويلها ، وضمّن القلوب موصولها ، وأنار في التفكّر معقولها ، الممتنع من الأبصار رؤيته ، ومن الألسن صفته ، ومن الأوهام كيفيته ، ابتدع الأشياء لا من شيء كان قبلها ، وأنشأها بلا احتذاء أمثلة امتثلها ، كوّنها بقدرته ، وذرأها بمشيّته ، من غير حاجة منه إلى تكوينها ، ولا فائدة له فـي تصويرها ، إلّا تثبيتاً لحكمته ، وتنبيهاً على طاعته ، وإظهاراً لقدرته ، وتعبّداً لبريّته وإعزازاً لدعوته "

” میں شھادت دیتی ہوں کہ خدا وحدہٴ لاشریک ھے اور اس کلمہ کی اصل اخلاص ھے،اس کا معنی دلوںسے پیوست ہے، اس کا مفھوم فکر کو روشنی دیتا ھے-وہ خدا وہ ھے کہ آنکھوںسے جس کی رویت،زبان سے تعریف اور خیال سے کیفیت کا تصور محال ھے-اس نے چیزوں کو بلا کسی مادہ اور نمونہ کے پیدا کیاھے صر ف اپنی قدرت اور مشیت کے ذریعہ،اسے نہ تخلیق کے لئے نمونہ کی ضرورت تھی،نہ تصویر میں کوئی فایدہ تھا سوائے اس کے کہ اپنی حکمت کو مستحکم کردے اور لوگ اس کی اطاعت کی طرف متوجہ ھوجائیں- اس کی قدرت کا اظھار ھو اور بندے اس کی بندگی کا اقرارکریں-وہ تقاضاٴے عبادت کرے تو اپنی دعوت کو تقویت دے”

( بحار الانوار، ج۲۹، ص۲۱۵)

مرکزی کردار سازی کونسل مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آغا آصف رضا ایڈوکیٹ بلامقابلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال ضلع سرگودھا کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ انتخاب پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداران نے انہیں مبارک پیش کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم قائدین نے آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی جانب سے کارکنان کیلئے تربیتی نشستوں کا آغاز  کر دیا گیا۔ پہلی تربیتی نشست وحدت ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء کو فلم "محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" دکھائی گئی۔ پہلی تربیتی نشست میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے آرگنائزر نقی مہدی، لاہور کے سینئر رہنما نجم عباس خان اور صوبائی آفس کے مسئولین مولانا ظہیر کربلا ئی، صوبائی رہنما سید حسین زیدی اور اسد علی سمیت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے صدر سید زین رضوی، نائب صدر سید شعیب جعفری، نائب صدر سید شمس نقوی اور یوتھ کے ممبران نے شرکت کی۔

یوتھ ونگ صدر زین رضوی نے شرکاء کو آئندہ کے تربیتی پروگرام اور مارچ میں یوتھ ونگ کی طرف سے ہونیوالے سپورٹس میلے کی بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس میلے میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن اور 100 میٹر ڈور کے مقابلے رکھے جائیں گے۔ زین رضوی نے مزید بتایا کہ سپورٹس میلے کا مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے اور صحت جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندھ کوٹ پہنچ کر مغوی ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے ملاقات کی۔ اور اغواء برائے تاوان کے مجرموں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے اغواء پر شدید غم و غصے اور درد و تکلیف کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر مغوی شہریوں کے ورثاء اور ایم ڈبلیو ایم ضلع کشمور کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور میں تسلسل کے ساتھ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں افسوس ناک ہیں۔ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال میں بہتری لانے اور مغویوں کی بازیابی کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مقام افسوس ہے کہ ایک مغوی کی بازیابی سے قبل اغواء کی مزید وارداتیں ہو جاتی ہیں جس کے باعث اس وقت ایک ضلع میں مختلف وارداتوں میں بارہ افراد اغواء ہو چکے ہیں جو غریب گھرانے دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ان سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے بعد مغویوں پر تشدد مغویوں سے جنسی زیادتی اور اس زیادتی کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ اغواء کی وارداتوں کو پچاس دن گذر گئے مگر پولیس اور انتظامیہ مجرموں کے سامنے بے بس اور بے حس نظر آتی ہے اور اغواء برائے تاوان ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ پچاس دن سے مغویوں کے ورثاء تھانے اور ایس ایس پی آفس کے چکر لگا رہے ہیں مگر آج تک ان کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور شکارپور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو کلچر نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور اغواء کی وارداتوں کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ پولیس رینجرز اور پاک فوج کے تعاون سے آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء شیعہ پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اہم اجلاس مفسر قرآن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں مجلس علماءِ شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی،علامہ محمد اصغر شہیدی ،علامہ سید ہاشم موسوی ، علامہ سید عبدالحسین الحسینی ،علامہ سید مظاہر حسین موسوی ،علامہ سید محمد عالم شاہ موسوی،علامہ سید علی شاہ نقوی ، علامہ عیسی امینی اور علامہ اصغر عسکری نے شرکت کی ،اجلاس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ جات کئےگئے۔

وحدت نیوز(مقالہ)نور الاذہان فی تفسیر القرآن کا مختصر تعارف:
"نور الاذہان فی تفسیر القرآن" اردو زبان میں ایک فکری،تحریکی اور منفرد تفسیر
شیخ حسن صلاح الدین حوزہ/ پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور محقق حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صلاح الدین کی لکھی ہوئی کتاب "نور الاذہان فی تفسیر القرآن"کا مختصر تعارف قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی। نور الاذہان فی تفسیر القرآن
کا مختصر تعارف مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نام تفسیر: نور الاذہان فی تفسیر القرآن

مفسر :حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین

تعداد جلد:8

ناشر:مصباح القرآن ٹرسٹ لاہور

مفسر کا مختصر تعارف:

مفسر قرآن شیخ محمد حسن صلاح الدین سکردو کے مضافاتی علاقہ تنجوس میں پیداہوئے،ابتدائی تعلیم شگری کلان میں حاصل کی۔اس کے بعد آپ نجف اشرف تشریف لے گئے۔تقریبا 11سال در امیر المؤمنین پر اس وقت کے مایہ ناز اساتیذ سے کسب فیض کیا۔بعض مشکلات کی وجہ سے وہاں سے قم میں منتقل ہوئے ایک سال قم میں رہے۔

اس کے بعد بلتستان تشریف لائے اور اپنے گاؤں میں کچھ مدت گزارنے کے بعد جامعہ اہل بیت میں دوسال کاعرصہ درس تدریس میں مشغول رہنے کے بعد شارجہ منتقل ہوگئے۔شارجہ میں جمعہ و جماعت ،شرعی امور کے ساتھ شاگردوں کی تربیت اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے۔

پھروہاں سے پاکستان آئے اور اب تک درس وتدریس،تبلیغ دین،تالیف وتصنیف میں مصروف عمل ہیں۔
آپ نے طلباء کے لیے دینی درسگاہ «جامعہ علوم اسلامی» اور طالبات کے لیے «معہد الزیرا »جیسے اداروں کی تاسیس کی ،جو طلباء وطالبات کی جدید اسلوب پر فکری ودینی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ کی تصانیف میں «شہید اسلام»«اسلامی تحریک» اور« ولایت فقیہ »جیسی کتابیں شامل ہیں۔

تفسیر کاتعارف:
آپ کی نمایاں تصنیفی خدمات میں آٹھ جلدوں پر مشتمل نور الاذہان فی تفسیر القرآن ہے۔جو آپ کے سالہا سال مطالعہ اور سوچ وبچار کا نتیجہ ہے۔یہ تفیسر تجزیہ وتحلیل پر مشتمل ہے۔الگ ترجمہ کے بجائے شیخ محسن نجفی کے ترجمے سے استفادہ کیاگیاہے۔

تفسیرکی خصوصیات:

1.قرآنی آیات کی تفسیر دوسری آیات سے کی گئی ہے اس لحاظ سے یہ تفسیر قرآن بالقرآن ہے۔

2.روایات کی بحث کو المیزان کے اسلوب پر الگ بیان کیا گیا ہے۔

3.تفسیر کا مخاطب چونکہ عمومی ہے اس لیے سب کے لیے قابل استفادہ ہے۔ آپ خود مقدمہ میں لکھتے ہیں:کہ اس تفسیر کے لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

"میں اپنی بے بضاعتی کا اعتراف کرتے ہوئے یہ عرض کرنے کی جسارت کرتاہوں کہ اس قلیل خدمت کی وجہ تحریر اور اس کے مخاطب مندرجہ ذیل گروہ ہیں۔
الف)مروجہ علوم کاتعلیم یافتہ جوان طبقہ ہے جو قرآن سے روشناس ہونے کی آرزو رکھتاہے مگر اس میں اس کے وسائل وقابل فہم عصری مدارک کا فقدان ہے یاکمیاب ہے۔
ب)جو افرادعربی گرامر وعلمی اصطلاح اور گہری بحث وتحقیق پر مکمل دسترس نہیں رکھتے۔
ج)یامطول تفسیر اور علمی تحقیق کا مختلف وجوہات کی بنا پر مطالعہ نہیں کرتے یاپرانی تفاسیر سے نئے مسائل کا جواب نہیں ملتا۔
مذکورہ وجوہات کی بنیاد پر تفسیر (نورالاذہان فی تفسیر القرآن )لکھی گئی ہے۔شاید مغربی تہذیب کے تاریک دور میں لوگوں کو نور قرآن سے جلا ملے۔مگر یہ کاوش علماء عظام کی مفصل اور تحقیقاتی تفاسیر کی نعم البدل نہیں ہوگی اور نہ ان سے بے نیاز ہوگی۔ہر ایک کی الگ الگ خصوصیات ہیں۔"
{مقدمہ تفسیرص 21/20}

اللہ تعالیٰ استاد محترم کو صحت وسلامتی کے ساتھ طول عمر بابرکت عطا فرمائے۔

ترتیب:سکندر علی بہشتی

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےصوبائی آفس ضلع کوہاٹ میں تعلیمی اور تنظیمی امور کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادھوا تھا۔جس میں ضلعی صدرمولاناصابرعلی رجائی نجفی ،سینئرنائب صدرمولانانجات حسین علوی ، سیکریٹری تنظیم سازی قاری محمدایازکمیلی،جنرل سیکرٹری مولاناشفاعت حسین رجائی اوردیگر شریک تھے۔

میٹنگ کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سےھوا،اجلاس کے پہلے حصے میں اسٹڈی سرکل ہوااوراس کی اہمیت کےبارےمیں بات چیت ھوئی جسمیں دوستوں کو شھید صدر کی کتاب آزمائش کی اہمیت کااحساس دلانے کیلئے آج کی بحث میں پہلے ضلعی صدر مولاناصابرعلی رجائی نجفی نے شھیدآیت اللہ سید محمد باقر الصدر نورہ اللہ المرقدہ اور ان کی مجاہدہ بہن شھیدہ آمنہ بنت الھدی کی حالات زندگی پرمختصر بحث کی اور پھر دوسرےمرحلےمیں دوستوں نےاپنےاپنےتجاویزپیش کیےاورسابقہ ضلعی صدرہنگو مولاناشیرافضل نےبھی اپنےتجاویزپیش کیےسب سےاہم تجویزدوستوں نےجوپیش کیi وہ یہ تھی کہ اس طرح سےاگرایک صوبائی یاضلعی تعلیمی کانفرنس منعقدھوجائےتوبہت بہترھوگا دوسرا اگر شہیدباقرصدر رح کی یہی کتاب ہمیں مل جائے اور یہ کتاب ہم نوجوانوں میں تقسیم کریں پھر انکا آپس میں ایک مقابلہ کریں اور اس میں انعامات تقسیم کیاجائے۔اس طرح سےیہ سٹڈی سرکل کامقصد اور ھدف بھی ہمیں مل جائےگا۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین ضلع پاراچنار کی کابینہ کا اہم اجلاس اور اسٹڈی سرکل ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں شھید رابع شھید باقرالصدر کی کتاب آزمائش کا اجتماعی مطالعہ کیا گیا۔ اور اسی کے تناظر میں بحث کی گئی کہ ایک تنظیمی کارکن کسطرح اس معاشرے میں اپنا سفرطے کرے گا۔ میٹنگ میں راہیان کربلا کنونشن برائے انتخاب ضلعی صدر  30 و 31 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کیخلاف وکلاء سے طویل مشاورت ہوگئی۔ جسمیں یہ فیصلہ ہوا کہ پہلے ڈیٹا جمع کرنا ہوگا اور پھر پریس کانفرنس کے بعد FIR درج کروانے کیلئے ڈی پی او آفس جانا ہوگا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کا ضلعی شوریٰ اجلاس، امام بارگاہ درِ بتولؑ  لاہوری محلہ لاڑکانہ میں، زیرِ صدارت صوبائی جنرل سیکریٹری محترم چودھری اظہر حسن منعقد ہوا۔ ان کے علاوہ سینیئر نائب صدر برادر طارق بدوی، سیکریٹری تنظیم سازی برادر محمود الحسن، سیکریٹری فلاح و بہبود برادر فدا عباس لاڑک نے صوبائی نمائندوں کے طور پر اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

 آرگنائزنگ کمیٹی جس میں مولوی عمران علی چانڈیو، برادر طارق رسول انڑ، برادر مشتاق علی میمن شامل تھے، اجلاس کو احسن طریقے سے چلا کر انتخابی عمل کے لئے اجلاس کی کاروائی صوبائی نمائندگان کے سپرد کی۔ 37 یونٹس پر مشتمل ہائوس سے تین نام 1۔ مولانا عمران علی چانڈیو 2۔ برادر طارق رسول انڑ 3۔ برادر سعید علی میرانی، نامزد کے گئے۔ ہائوس کی جانب سے مولانا عمران علی چانڈیو کو واضح اکثریت کے ساتھ ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین فتح یونٹ کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا جسمیں صوبائی نائب صدر اسد علی زیدی، ضلعی صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی، ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت جاوید شیرازی سمیت یونٹ صدر نقی شاہ اور یونٹ ممبران میں یونٹ جنرل سیکرٹری محمد زکی سیکرٹری،سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد بلال ،سیکرٹری روابط غلام شبیر، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر قیصر عباس، سیکرٹری فنانس ظفر عباس نے شرکت کی اسٹڈی سرکل کا اختتام دعا امام زمانہ ع سے کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree