The Latest
وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم اور وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے چیف انجینئر ورکس بلتستان ریجن، ایکسئین پی ایچ ای، اور محکمہ کے دیگر آفیسران اور سندس کے عمائدین و سرکردگان کے ہمراہ سندس دریائی حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوامی تحفظات بھی دور کیے۔ انہوں نے محکمہ کے حکام کو حفاظتی بند کی بروقت اور معیاری تعمیر کے حوالے سے ہدایات دیں کہ کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ اور مقامی عمائدین کی کمیٹی کی زیر نگرانی کام جاری رہنا چاہیے۔ صوبائی حکومت نے اس حفاظتی بند کے لیے پانچ کروڑ کی رقم مختص کی ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز کی فراہمی کے لیے کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ متاثرین کی قائم کردہ کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ تسلسل کے ساتھ کرنے کے علاوہ محکمہ کے ساتھ فالو اپ میٹنگ جاری رکھیں۔ عمائدین سندس نے وزیر زراعت اور وزیر تعمیرات عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاو گزشتہ بارہ برسوں سے جاری ہے لیکن موجودہ حلقے کے نمائندہ وزیر تعمیرات عامہ اور وزیراعلٰی کی کاوشوں ایک خطیر رقم مختص کی گئی جس پر انکے مشکور ہیں۔
وحدت نیوز(اوستہ محمد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اوستہ محمد کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور تنظیمی کنونشن گنداخہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے اگلے تین سال کے لئے مولانا ثنا اللہ جمالی ضلعی صدر برائے ضلع اوستہ محمد منتخب ہوئے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ تنظیم ہے۔ ہمیشہ ملت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مرکز سے لے کر یونٹس تک کردار سازی کے لئے اسٹڈی سرکل کے پروگرامز کا آغاز کر چکی ہے۔ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں۔ یونٹس میں اخلاقی دروس اور ہفتہ وار دعاوں کے پروگرامز کا انعقاد نہایت ضروری ہے اور ان پروگرامز میں شرکت ضروری ہے۔
اس موقع صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ جس کے لئے سب عہدیداران کو اپنے اپنے علاقوں میں فعال یونٹس کے قیام کے لئے محنت کرنی ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات مولانا عبدالحق جمالی نے اس موقع پر کہا کہ آئمہ معصومین کی سیرت عالم کے لئے نمونہ ہے۔ سیرت چہاردہ معصومین پر عمل کرکے دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ عبدالحق جمالی، صوبائی سیکرٹری مالیات مولانا محمد علی جمالی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر شمسی، درگاہ ستار شاہ سجادہ نشین کے فرزند سید الطاف حسین شاہ، درگاہ سید غلام علی شاہ کے سجادہ نشین علی مردان شاہ، سید عباس شاہ، اسرار احمد جمالی، وڈیرہ مختار خان جمالی، میر یوسف خان سیال، میر شیراز خان سیال موجود تھے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ارباب لیاقت علی ہزارہ نے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جھوٹے ایف آئی آر کی بنیاد پر عالم دین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے ایف آئی آر کی بنیاد پر اس طرح علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ علی حسنین وجدانی جیسے شریف النفس عالم دین پر اگر کوئی مقدمہ درج ہوا بھی ہے، تو انہیں عدالتی نوٹس پہ عدالت بلایا جا سکتا تھا۔ لیکن ان کے اہل خانہ کے سامنے روڈ سے اٹھانا علماء کی توہین ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں معزز عدالت سے جلد باعزت رہائی ملے گی۔
وحدت نیوز(نصیرآباد)مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع نصیر آباد کے کثیر علمائے کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں اکثریت رائے سے مولانا غالب حسین ڈومکی کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع نصیر آباد کا صدر منتخب کیا گیا۔جبکہ مولانا سید سراج شاہ کاظمی کو ضلعی نائب صدر ، مولانا سید سجادحسین شاہ کو ضلعی جنرل سیکریٹری اور مولانا عبدالجبار چھلگری کو تبلیغات سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز(سکردو ) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم کو ڈی ڈی فشریز نے ڈنمارک سے امپورٹ کئی گئی براون ٹراؤٹ فش اور بروک ٹراؤٹ فش آئڈوا کی ہیچنگ کے عمل کا معائنہ کرایا اور بریفنگ دی۔ گلگت بلتستان میں بروک ٹراؤٹ فش پہلی دفعہ درآمد کئی ہے اور گروتھ، غذائیت، لذت اور معاشی نکتہ نگاہ سے منفرد اہمیت کی حامل ہے۔
بروک ٹراوٹ نیچرل واٹر باڈیز میں وسیع پیمانے پر اصلاحات اور ڈیولپمنٹل سکیمز کے تحت وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت زراعت و ماہی پروری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
رواں سال فشریز کی امپرومنٹ کے لیے 250 میلین کا بجٹ مختص کیا ہوا ہے۔ ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے بلتستان ریجن میں ضلع کھرمنگ ، شگر اور سکردو بشو میں ہیچری کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ پہلی بار ماڈل ہیچری کی تعمیر بشو پولدو میں جاری ہے۔
اس سال ضلع کھرمنگ منٹھوکھا میں بھی پہلی دفعہ ہچری کی تعمیر کے لیے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے۔ کھرمنگ ہچری کی تعمیر کا ٹینڈر بھی مکمل ہوچکا ہے موسم کھلتے ہی کنسٹریکشن شروع ہوجائے گی جبکہ بشو ہچری کا کام چھت لیول تک پہنچ چکا ہے۔ شگر نیاسلو ہیچری بھی زیرتعمیر ہے۔ ان تینوں ہیچری کے مکمل ہونے پر مجموعی طور تقریبا اٹھارہ سے بیس لاکھ کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ فش فارمرز کو بھی سبسیڈائز ریٹ پر فش سیڈ اور فیڈ کے علاوہ اسیسریز کی فراہمی کے لیے مختلف پروجیکٹ رکھے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ماہی پروری کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے لیے سکیم کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے جس پہ بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
وحدت نیوز(میرپور)ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کا اہم اجلاس زیر صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصرعباس شیرازی، سید ثاقب اکبر اور دیگر مذہبی جماعتوں کے راہنما شریک تھے اس موقع پر تنظیم نو کے ذریعے ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔تنظیم نو کے بعد کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے مرکزی راہنماؤں نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و وحدت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سراہا۔
کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا سب سے بڑا مقصد تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہے جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے مرکزی سطح پر تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین اور عمائدین کا مل بیٹھنا نچلی سطح پر عام عوام میں مثبت اثرات کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے ملک دشمن عناصر جو بھی منفی ایجنڈا رکھتے ہیں ان میں ناکام ہوئے ہیں اور اس کامیابی کا سہرا ملی یکجہتی کونسل کے قائدین و کارکنان کے سر جاتا ہے، ملکی استحکام کے خلاف تمام تر حربوں کے خلاف یہ کانفرنس ایک دفاعی کامیابی ہے اور جن لوگوں نے اس میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ لوگ قابل قدر اور لائق تحسین ہیںاس موقع پر تمام راہنماؤں نے نو منتخب صدر اعجاز افضل، سیکرٹری تنظیم خان افضل کو مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے۔
وحدت نیوز(احادیث) امام جعفر صادق عليه السلام:إذا أرادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُسْتَجابَ لَهُ فَلْيُطَيِّبْ كَسْبَهُ وَلْيَخْرُجْ مِنْ مَظالِمِ النّاسِ، وَ إِنَّ اللّهَ لا يَرْفَعُ إِلَيْهِ دُعاء عَبْدٍ وَ فى بَطْنِهِ حَرامٌ أَوْ عِنْدَهُ مَظْلَمَةٌ لأِحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ۔
? جو چاہتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہو اسے چاہیئے اپنی روزی حلال کرے اور لوگوں کے حقوق ادا کرے، جس شخص کے پیٹ میں مال حرام اور اس کی گردن پر کسی کا حق ہو تو اس کی دعا بارگاہ الہی میں اوپر نہیں جاتی ہے۔
? بحارالانوار، ج 93، ص 321، ح 31
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے رکن حاجی امیر عباس مرزا کربلائی بیت المال پنجاب کے ممبر نامزدہوگئے ہیں۔ ان کی نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان الحاج حیدرعلی مرزا کے فرزند اور ایم ڈبلیوایم عزاداری کونسل پنجاب کے رکن حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کو بیت المال پنجاب کا ممبر نامزد کردیا گیا ہے ۔
حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی ممبر بیت المال پنجاب نامزدگی کا باقائدہ نوٹیفکیشن پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردیا گیا، ایم ڈبلیوایم مرکزی وصوبائی قائدین نے حاجی امیر عباس مرزاکربلائی کی نامزدگی پر نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم علی پورضلع اسلام آباد کی آرگنائزر کمیٹی کی تشکیل۔ کمیٹی میں محمد رضا،حمید مغل، شاہ جی جعفری،امجد حسین،ساجد طوری،ملک ناصراور سید ذیشان سندھی شامل۔دیگر 12 برادران انکی سپورٹ کرینگے۔مرکزی رہنما شیخ محمدجان حیدری کمیٹی کی نگرانی کرینگے۔کمیٹی کا بنیادی مقصد۔ترلائی،چک شہزاد،چھٹہ بختاور۔ترامڑی۔علی پورڈپٹیاں،ہمدانی ٹاؤنارسلان ٹاون ،نئی آبادی،سیاچن کالونی،پٹالہ،فراش ٹاون،پنجگراں،الھدی ٹاون،ٹھنڈا پانی،تمیر،چراہ،موہڑی سیداں تک ورک کرکے مستقل آرگنائزر کمیٹی تشکیل دے گی اوریونٹ سازی کرئے گی۔علی پور اسلام آباد میں مومنین کی کثیر آبادی اور کام کے حوالے سے فرصتوں کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مشترکہ اھداف کا حصول ممکن ہو۔کمیٹی علی پور کی تمام مساجد کمیٹیز،ماتمی دستے،اور سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرئے گی۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کے کنونشن میں شرکت اور خطاب ۔علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کی زمہ داریاں بھت اھم ہیں آپ خواہران کا کردار معاشرے کو بدل سکتا ھے، معاشرے اور خاندان کی تربیت میں خاتون کا کردار اہمیت کا حامل ھے اس لیے کے ہر خاتون اپنی زندگی میں تین مراحل سے گزرتی ھے، ایک مرحلہ بیٹی ہونے کے اعتبار سے ھے دوسرا مرحلہ بیوی ہونے کے اعتبار سے ھے اور تیسرا مرحلہ ماں ہونے کے اعتبار سے ھے ان تینوں مراحل میں خاتون کا کردار اہمیت کا حامل ھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چاہتے ہیں کہ تینوں مراحل میں بہترین کردار ادا کریں تو آپ کے لیے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ بہترین نمونہ ھے ایام فاطمیہ شروع ہو رہے ہیں آپ خواھران سے گزارش ھے ان ایام میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کو پڑھیں کوشش کریں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف موضوعات پر سمینار رکھیں مختلف علاقوں میں فکری اور علمی مجالس کا اھتمام کریں تاکہ جنناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی ہمارے لیے روشن اور واضح ہو جائے۔