The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایف سی چیک پوسٹ سے مسلح موٹر سائیکل سوار چور کیسے گزر جاتے ہیں؟ تھانہ قائد آباد کے حدود میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چوری کی مسلسل وارداتیں پولیس اور ایف سی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے قائد آباد تھانہ علمدار روڈ کے حدود میں ہونے والے واردات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے علمدار روڑ اور گلستان ٹاون میں مسلسل موٹر سائیکل چوری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے علاقہ پولیس اور ایف سی چوکیوں پر معمور اہلکاروں کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح ڈاکو اسلحہ سمیت کیسے دیدہ دلیری سے علاقے میں داخل اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چوری کر لیتا ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ادارے پولیس اور ایف سی اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں سستی کر رہی ہیں۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں ہونے والی مسلح موٹر سائیکل سنیچرز کی گرفتاری اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ اور صدر مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین خواھر کبریٰ بتول نے دورہ کچورا کے موقع پر پڑنگ،غلچو اور پوندس کے خواتین سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی ایشوز سمیت معاشرے میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔رکن اسمبلی نے علاقے میں خواتین کو درپیش مسائل خاص کر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی عزت اور سربلندی کا سبب ہے علم نور و روشنی ہے جبکہ جہالت گمراہی تاریکی اور پسماندگی کا سبب ہے۔ یہی سبب ہے کہ قرآن کریم نے حصول علم کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز اقرء باسم ربک یعنی پڑہ اپنے رب کے نام سے کے حکم سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے سبب سرکاری تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ہے جہاں قوم کے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں ملک میں امیر و غریب کے لئے الگ تعلیمی نظام ظلم ہے جس کے باعث غریب عوام کے لئے اعلی حکومتی عہدوں تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ جب کہ وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوس ناک حد تک کم ہے۔ جبکہ تعلیمی ادارے نقل کی لعنت سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی قوم و ملک کا نام روشن کریں۔ ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) سکردو حلقہ ون صوبائی وزیر راجہ زکریا مقپون کے اے ڈی پی سے ہرگسہ پل تا کلفٹن پل سکردو اور کلفٹن پل تا حسن کالونی پل تک لنک روڈ ( لاگت 2 کروڑ 42 لاکھ ) کی تعمیر و توسیع کام کا باقائدہ آغاز کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے فیتہ کاٹ کر اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح کیا اور دعا ئے خیر بھی کروائی ۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے حلقہ دو سکردو میں نئے تقرر ہونے والے اساتذہ کے لئے محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی طرف سے جاری ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

سیشن میں شرکت کے علاؤہ مختلف تعلیمی موضوعات پر اور اپنے تجربات پر گفتگو کی۔اس موقع پر نئے تقرر ہونے والے اساتذہ نے معیاری تعلیم کے لیے محنت و لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی او گمبہ سکردو ابوالحسن صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (گمبہ سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ نے ہائی سکول گمبہ سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکول میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلباء سے مختلف تعلیمی موضوع پر گفتگو کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔

وحدت نیوز (سکردو) محکمہ تعلیم بلتستان کے زیر اہتمام انچن کیمپس بلتستان یونیورسٹی سکردو میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،ڈائیریکٹر ایجوکیشن بلتستان نذیر شگری اور کمشنر بلتستان شجاع عالم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعلیمی کانفرنس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم پر ہے اس سلسلے محکمہ تعلیم کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے وومن ڈیویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکیمدان کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت گلگت بلتستان اور روپانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے منعقدہ کمپیوٹر ایجوکیشن، STEM اور انٹرپرینیورشپ کے میگا پروجیکٹ کے لیے خدمات حاصل کرنے والے ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا معائینہ کیا ساتھ ہی سکول کے طلباء سے بھی ملاقات کی اور مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔

سلسلہ احادیث | چار اہم اصول

وحدت نیوز(احادیث) قيلَ لِلصـادِقِ عليه السلام: عَلى ماذا بَنَيْتَ أَمْرَكَ؟ فَقالَ عليه السلام: عَلى أَرْبَعَةَ أَشْياءَ: عَلِمْتُ أَنَّ عَمَلى لايَعْـمَلُهُ غَيرى فَاجْتَهَدْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ اللّه َ عَزَّوَجَلَّ مُطَّلِعٌ عَلىَّ فَاسْتَحْيَيْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ رِزقى لايَاكُلُهُ غَيرى فَا طْمَانَنْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ اخِرَ أَمْرى الْمَوتُ فَاسْتَعْدَدتُ.

کسی نے امام جعفر صادق عليه السلام سے سوال کیا: آپ اپنے امور کی بنیاد کس چیز پر رکھتے ہیں ؟
فرمایا: چار چیزوں پر
1️⃣میں نے جان لیا کہ میرا کام کویی اور انجام نہیں دے گا (پس اپنے کاموں کو انجام دینے میں) سخت کوشش کیا.
2️⃣جان لیا کہ خداوند میرے ہر کام سے آگاہ ہے پس (گناہ انجام دینے سے) شرم کیا
3️⃣جان لیا کہ میری روزی کوئی اور نہیں کھائے گا پس (رزق و روزی کے حوالے سے)ا/مطمئن ہوگیا
4️⃣جان لیا کہ آخر کار مرنا ہی ہے پس موت کیلئے تیاری کی۔

?بحار الانوار ج 78 ص 228

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی ضلعی کابینہ کی تشکیل نو زیر صدارت ضلعی صدر علامہ علی اکبر کاظمی صاحب، نو منتخب عہدیداران سے مرکزی رہنماء جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین جناب سید ناصر عباس شیرازی صاحب نے حلف لیا،ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کابینہ کیلئے سید سجاد شاہ صاحب جنرل سیکریٹری راولپنڈی ، مولانا عابد حسین صاحب سنیئر نائب صدر، مولانا غلام محمد عابدی نائب صدر، برادر ناصر عباس نائب صدر ،مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی رابطہ سیکریٹری ، برادر اختر عباس فانئانس سیکریٹری، برادر ناصر حسین بلتی سیکریٹری وحدت یوتھ، برادر کاظم بلتی شعبہ فلاح و بہبود ، محترم جناب سید تصور ہمدانی سیکریٹری تنظیم سازی، برادر ملک سبطین حیدر سیکریٹری سیاسیات ، برادر چوہدری کامران رضا میڈیا سیکریٹری اور آفس سیکریٹری کے عہدے پر برادر شیخ حسن ممتاز کو گزشتہ تین سالہ ٹنیور کی خدمات کی انجام دہی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی ضلعی صدر مولانا سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اس موقع پر موجود تمام صاحبان سے مشاورت کے بعد منتخب کیا،بعد ازاں تقریب حلف برداری، اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء جنرل سیکریٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی صاحب نے حالات حاضرہ پر مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree