The Latest
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہر چوٹی زیریں پہنچے تو ضلعی صدر سید انعام زیدی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید اظہر عباس کاظمی کی قیادت میں تنظیمی کارکنوں نے استقبال کیا۔
اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما علماء و ذاکرین اور تنظیمی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں الہی اقدار کی علمبردار ہے شیاطین عالم خصوصا شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن استکباری منصوبوں اور پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی عوام کی غالب اکثریت امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے اور غلامی نا منظور کا نعرہ عوام کے دل اور ضمیر کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے غریب اور پسماندہ عوام کے درد اور مشکلات کو سمجھتی ہے کیونکہ ہم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن سرمایہ داروں اور جاگیر داروں نے غربت بھوک اور افلاس کو کتابوں میں پڑھا ہے وہ سیلاب جیسی آفت اور تباہی پر بھی عوام اور ووٹرز سے لاتعلق نظر آئے۔تقریب میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما سابق ناظم وڈیرہ مہر سردار خان، وائس چیئرمین مختار خان برمانی ،وائس چیئرمین عباس خان حسنانی ،کونسلر کریم بخش خان وڈانی ،کونسلر ساجد خان، کونسلر عطا حسین پتافی و دیگر شریک ہوئے ۔
وحدت نیوز(سکردو) برسوں سے دریائی کٹاؤ کے زد میں موجود حوطو پر حفاظتی بندھ کے پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی کے دست مبارک سے کیا گیا۔اس حفاظتی بندھ پر چھے کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔اس سے عوامی جائیداد اور گھر بار کی حفاظت یقینی ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ایک عشرے سے دریائے سندھ کی زد میں سندس،کتپناہ،رنگاہ،رزسنا حوطو سمیت کواردو سترانگلونگما دریائی کٹاؤ کے زد میں ہے جس پر مختلف سکیموں کے تحت حفاظتی بندھ پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے اس سلسلے میں آج حوطو میں حفاظتی بندھ کے پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی،ایکسیئن پی ایچ ای عبدالہادی،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اے ڈی زبیر،چیف انجینئر ورکس غلام رسول اور عمائدین حوطو سمیت دیگر شخصیات موجود تھی۔اس موقع پر عمائدین و سرکردگان حوطو نے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم،آغا علی رضوی،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کا اس آفت زدہ علاقے کی حفاظت کے لیے رکھے گئے سکیم پر عمل درآمد پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(لکی غلام شاہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کی زیر صدارت تحصیل لکی غلام شاہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے برادر فہیم حیدر سومرو تحصیل لکی غلام شاہ کے صدر منتخب ہوئے، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار نے تحصیل لکی غلام شاہ کے صدر فہیم حیدر سومرو سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(گڑھی یاسین) ڈکھن کے مرکزی مسجد میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل گڑھی یاسین کے تمام یونٹس نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے سابقہ صدر مستنصر مہدی ابڑو نے تین سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا اور نئے میر کارواں کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا جس میں تین نام تحصیل صدر کے لیے آئے جس میں سے اکثریت سے سید نوید علی شاہ نقوی ووٹ حاصل کرکے نئے میر کارواں منتخب ہوئے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار نے حلف لیا، اور سید نوید علی شاہ نقوی نے پہلے مرحلے میں 8 عہدیداروں کا اعلان کردیا، نائب صدر، سید وسیم عباس کاظمی، نائب صدر، معشوق علی جلبانی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیر حسین جکھرو، سیکرٹری جنرل حسنین عباس جوادی، میڈیا سیکرٹری یاسر عباس ابڑو، میڈیا کواڈینیٹر ذیشان حیدر مٹھیانی، طارق حسين کنبھر، ناصر عباس بیہن بھی شامل ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےموجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں،26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں، داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے اس روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manageبھی ہوجائے اب وہ وقت گذر چکا اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اورعوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز(سکرنڈ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے 7ویں سالانہ مرکزی مجلس عمومی اجلاس کے دوران جلسہ عام بعنوان یوم امام حسینؑ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ اپنے اہداف کو آگے پہنچانے کیلئے جیسا ماحول ہو، ویسے انتظامات کئے جاتے ہیں، یہی پہلو ہمیں امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی زندگی میں ملتے ہیں، امام حسینؑ نے کربلا کا راستہ حالات کے مطابق اپنایا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ اگر اس ظالم نظام کے خلاف قیام نہیں کیا گیا، تو دین ختم ہو جائے گا، امام حسینؑ نے حق و باطل کے درمیان قیامت تک کیلئے ایک لائن کھینچ دی، امام حسینؑ کا راستہ حق کا راستہ ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے نائب صدرف علامہ مختارامامی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے تنظیمی وفد کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی، اراکین ضلعی کابینہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے صوبہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی نشاندہی پر ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی جگہ پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے موقف کے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے آخر میں ملکی صورت حال پر میڈیا بریفنگ ہوئی۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ بستی فتح سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت شفقت بلوچ ایڈووکیٹ، عتیق اللہ بلوچ کے جواں سال بھانجے عاطف کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔
سینیئر تنظیمی ساتھی اور علاقہ کے فعال کارکن شکیل کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے سید ناصر عباس شیرازی وفد کے ہمراہ ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماء اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق ڈویژنل صدر ارتضیٰ کی والدہ اور بہنوئی کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔
وحدت نیوز(سکردو) رکن گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گرلز ہائی سکول سکردو کا دورہ،اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل محترمہ بلقیس بتول سے انکے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سکول کے ایشوز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔رکن اسمبلی نے سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا سید روح اللہ کاظمی کو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ، نومنتخب ضلعی صدر سے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔
واضح رہے کہ نومنتخب ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی مولانا سید اظہر حسین کاظمی مرحوم کے فرزند ارجمند ہیں،مولانا روح اللہ کاظمی کے والد مرحوم بھی ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کے صدر رہے ہیں ۔ ان کی علاقے میں تبلیغ دین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔