The Latest
وحدت نیوز(سبی) مجلس وحدت مسلمین ضلع سبی کی شوریٰ کا اجلاس و تنظیمی کنونشن امام بارگاہ جعفریہ سبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی ۔اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی ،صوبائی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان علامہ ذوالفقار علی سعیدی ،صوبائی رہنماء ایم ڈبلیوایم بابو بشیر حسین کربلائی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اکثریت رائے سے چیئرمین یونین کونسل 9 ٹھیڑی اللہ واہ دوئم میر عبدالغفار ڈومکی ضلعی صدر منتخب ھوئے ۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں یونٹس میں کردار سازی پر دروس اورہفتہ وار دعا کے پروگرامزکا منعقد کرنا ضروری ہے اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں ضلعی صدور صاحبان اور صوبائی کابینہ کے عہدیداران شہید باقر الصدر ؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب آزمائش پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد جلد شروع کرکے صوبائی صدر کو آگاہ کریں ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس واِئس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کی صدارت میں صوبائی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی کے علاوہ لاہور کے اضلاع کی سابقہ سیکرٹری جرنلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور میں بہتری کے لئے باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے برادر آغانقی مہدی کو لاہور کا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا اور تمام کارکنان اور عہدیداران نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔بطور ضلعی آرگنائزر برادر نقی مہدی سےصوبائی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے دستوری حلف لیا اور انہیں لاہور میں مکمل تنظیم سازی کا مینڈیٹ دیا گیا انشااللہ بطور آرگنائزر برادر نقی مہدی3 سے 6 ماہ کے دوران تنظیم سازی کریں گے اور مرکز و صوبہ کی پالیسی و مشاورت سے لاہور کا باقاعدہ الیکشن کرایاجائے گا۔پروردگار تمام احباب کی زحمتوں کو قبول فرمائے۔
وحدت نیوز(احادیث) قالَ عليه السلام: مَنْ حَفِظَ مِنْ شيعَتِنا ارْبَعينَ حَديثا بَعَثَهُ اللّهُ يَوْمَ الْقيامَةِ عالِما فَقيها وَلَمْ يُعَذِّبْهُ
(2) ترجمہ: ہمارے شیعیان میں سے جو کوئی چالیس حدیثیں حفظ کرے خداوند متعال قیامت کے روز اس کو عالم اور فقیہ مبعوث فرمائے گا اور اس کو عذاب میں مبتلانہیں کرے گا۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سیدغلام شبیر بخاری رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان و سرپرست بعثت ٹرسٹ رجوعہ سادات کا دورہ آزاد جموں کشمیر، علامہ سید تصور حسین نقوی جوادی رکن مرکزی علماء ومشائخ کونسل حکومت آزاد جموں کشمیر سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔
علامہ شبیر بخاری نے علامہ جوادی کی خیریت دریافت کی اور ان کی مذہب وملت کے لئے خدمات کو سرہاتے ہوے انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ علامہ شبیر بخاری کے ہمراہ تشریف لائےہوئے ملک حیدر علی،آغا ظہور حسین عسکری نے علامہ جوادی کو دینیات سنٹرز کے نصاب اور تعلیم و تربیت کی روش سے آگاہ کیا۔
وفد میں آغا سیدعباس ابراہیم بخاری،سید وزیر نقوی اور مولاناسید حسینین نقوی بھی شامل تھے۔اس موقع پر سید علمدار مہدی ، ڈپٹی اسسٹنٹ چیف سکاوٹ آئی ایس او آزاد کشمیر ڑویژن بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسٹڈی سرکل کے انعقاد کو تنظیمی کارکنان کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کردارسازی کونسل کی جانب سے اجراءکردہ اسٹڈی سرکل کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے انہوںنے تاکید کی کہ تمام صوبائی،ضلعی،اور یونٹ صدور اور کابینہ کا اسٹڈی سرکل میں شرکت ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس مہم میں شمولیت کے ذریعے ہم پورے ملک میں اپنی تنظیم کو ثقافتی اور تربیتی حوالے سے فعال رکھ سکتے ہیں۔امید ہے کہ ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی سیٹ اپس اس کو رواج دینے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔
وحدت نیوز(احادیث )امام جعفر صادق علیہ السلام متن إِنَّ النَّاسَ یَسْتَغْنُونَ إِذَا عُدِلَ بَیْنَهُمْ وَ تُنْزِلُ السَّمَاءُ رِزْقَهَا وَ تُخْرِجُ الْأَرْضُ بَرَکَتَهَا بِإِذْنِ اللَّهِ تَعَالَى.
ترجمہ اگر لوگوں کے درمیان عدالت برقرار ہو جاۓ سب بے نیاز ہو جائیں گے۔ اللہ تعالی کے اذن سے آسمان سے روزی نازل ہوگی اور زمین سے برکت پیدا ہوگی۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے سہون شریف مسافر وین حادثے میں 12 بچوں سمیت 20 افراد کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور غم جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ سڑکوں پر لگائے گئے کٹ ٹھیک نہ کرنا نااہلی کا واضح ثبوت ہے جو کہ المناک حادثات کا باعث بن رہے ہیں صوبائی حکومت حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔
وحدت نیوز(سکردو) محکمہ بہبود آبادی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ آبادی اور وسائل سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی، صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خواہر کنیز فاطمہ، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری خواہر کلثوم فرمان و دیگر علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(سکردو)نو منتخب کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر رحمت اللہ اور جنرل سیکرٹری شاکر حسین کی ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو آمد، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی سے ملاقات کی۔
آغا علی رضوی نے مہمانوں کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا، رحمت اللہ کو کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہونے اور شاکر حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملکی ترقی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا جب تک استعماری طاقتوں کے چنگل سے آزاد نہیں ہونگے۔ عالمی استکبار اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ اسلامی ممالک کا رخ کئے ہوئے ہے جبکہ مسلم حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ ملک عزیز پاکستان جب سے آزاد ہوا ہے تب سے یہ ملک اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار رہا ہے۔استعماری طاقتیں کبھی نہیں چاہیں گی کہ یہ ملک اپنے فیصلے کرنے میں آزاد و خودمختار ہو اور اپنی خارجہ پالیسی کو اپنے ملک کے عوام کے بہتر مفاد میں مرتب کرے۔
بدقسمتی سے آج تک نہ تو ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے اور نہ ہی ہمیں اپنے ملک کے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک پاکستان ترقی کی سیڑھی پر ہی نہیں چڑھ سکا ہے۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے ڈوبا ہوا ہے اور عوام مہنگائی سے نالان و پریشان ہیں اور حکمرانوں کی دولت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ملک کا بھاگ ڈور بھکاریوں اور چوروں کے حوالے کرکے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حقیقی آزادی کی تحریک میں امریکہ مخالف بیانئے اور ملک کو استعماری طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے میدان میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو سپر پاور سمجھ کر گھٹنے ٹیکنے والے جان لیں کہ پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں اور وہ کسی طور غلامی کو قبول نہیں کرینگے۔