The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحدت و اتحاد کی سب سے مضبوط رسی ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے۔سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کا میلاد منا کر امت کے سبھی فرقے محبت و اخوت کی لڑی میں پروئے جا سکتے ہیں۔بارہ ربیع الاول تا سترہ ربیع الاول ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں ہفتہ وحدت کے طور پر منا رہی ہے۔ان ایام میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک کے مختلف علاقوں میں سیرت کانفرنسز اور سمینار منعقد کئے جائیں گے۔مختلف شہروں میں وحدت سکاوٹس میلاد کے مرکزی پروگراموں میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کچھ شر پسند داخلی و خارجی قوتیں کبھی دوست اور کبھی دشمن کے روپ میں شیعہ سنی کو دو ایسے متحارب گروہوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نوے فیصد مشترکات پر باہم ہونے کی بجائے ان اختلافات کی زد میں ہوں جو دس فیصد سے بھی کم ہیں۔ہم اختلافات میں الجھنے کی بجائے بھائی چارہ قائم کر کے وطن عزیزکوایک ایسی مثالی ریاست ثابت کرنا ہے جو ہر طرح کے تعصب اور تفریق سے پاک ہو۔پاکستان کے ریاستی اداروں کی طرف سے ان عناصر کے خلاف موثر کاروائی ہونی چاہیے جوہم وطنوں میں نفرت کے بھیج بورہے ہیں۔عراق ،شام سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شیعہ سنی یکجا ہو کی پوری قوت سے دشمن کے خلاف مصرو ف ہیں۔

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ شہیدی نے کہا ڈرائنگ روم میں بننے والا یہ اتحاد میدان میں نہیں چل سکے گا۔ بیشتر ممالک کی طرف سے تحفظات کا اظہار اس کے ناقص ہونے کی دلیل ہے۔جن ممالک کی فہرست اقوام عالم کے سامنے پیش کی گئی ان میں سے بیشتر ممالک نے شمولیت سے لاعلمی کا اظہار کر دیا جویقیناًسعودی بادشاہوں کے لیے باعث ندامت ہو گا۔اس فوجی اتحاد کو مضبوط ظاہر کرنے کے لیے ایسے ممالک کا بھی نام شامل کیا گیا جہاں مسلمان تعداد میں اقلیت سے بھی کم ہیں۔یہ اتحاد دراصل مشرق وسطی میں مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔ملک کا آئین و قانون بھی ہمیں اقوام متحدہ کے فوجی دستوں کے علاوہ کسی ایسے فوجی اتحاد کا حصہ بننے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان،پاکستان عوامی تحریک اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوُں کا صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی،پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی  نے خطاب کیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،انشااللہ حضور سرور کائنات کی یوم ولادت کو شیعہ سنی مسلمان مشترکہ طور پر شایان شان طریقے سے منائیں گے،پیغمبر اعظمۖ کی ذات اقدس تمام مسلم امہ کے درمیان مرکز وحدت ہیں،انشااللہ ہم میلاد مبارک کے جلوسوں میں اپنے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ہونگے،اور مل کر اس بابرکت دن میں منائیں گے،مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور گروہ بندی کرنے والے نہ صرف پاکستان کے دشمن ہے بلکہ اسلام سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں،دراصل یہ گروہ اسلام دشمنوں سے مل کر امت مسلمہ کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہے،ہم انشااللہ باہمی وحدت و اخوت سے دشمن کے اس ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے جس میں یمن ،عراق،شام اور نائجیریا کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نائجیریا میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی تحقیق کرائی جائے اور اسلامک موومنٹ نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ محمد ابراہیم ذکزکی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

پریس کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح محرم تمام مسلمانوں کے لئے غم والم کا مہینہ ہے عین اسی طرح ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،تمام مسلم امہ نبی رحمت ۖ کی یوم ولادت کو اپنا ایمانی فریضہ سمجھ کر مناتے ہیں،ہم مٹھی بھر شر پسندوں کے پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پیغمبر اعظم ۖ سے محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں،آج کا یہ ایونٹ خوش آئند ہے کہ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنماوُں نے مل کر اعلان کیا ہے کہ میلاد پاک کو مشترکہ طور پر شایان شان سے منائیں گے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا ہے اور انشااللہ مل کر ہم اس پاک دھرتی کی حفاظت بھی کریں گے،عید میلاد النبی ۖ کو مشترکہ طور پر منانے کا یہ اعلان فرقہ پرستوں کے منہ پر تماچہ ہے پاکستان میں شیعہ سنی کوئی تفریق نہیں ہم ایک جسم کے مانند ہیں،شیعہ سنی کے درمیان تفریق ڈالنے والے در اصل اسلام کی نہیں بلکہ اسلام دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں،پریس کانفرنس میں علامہ اقبال کامرانی ،علامہ حسن ہمدانی،علامہ بشیرحسین رضوی،علامہ ملک مظہر حسین،سید اسد عباس نقوی،آصف رضا ایڈوکیٹ،راناماجد علی،رائے ناصر علی،شفقت حسین،محمد کامران سرفرازچشتی،صاحبزادہ بلال چشتی بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کے انچارج و سیکریٹری اطلاعات مولاناسید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ دومیل تا چکوٹھی نکلنے والی لبیک یا رسول ؐ ریلی، حسب سابق امسال بھی بھرپور شرکت کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے قیادت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی کریں گے، جبکہ ریلی میں سینکڑوں کارکنان و عہدیداران موٹر سائیکلز و کار کے ہمراہ شرکت کریں گے، لبیک یا رسول ؐ اللہ و لبیک یا حسین ؑ نعرہ وحدت ہے، ان شعار سے جہلم ویلی کی فضا گونج اٹھے گی، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تین جگہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ قائدین ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گے، اور قائدین ان استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں کیا ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کے غریب اور پسماندہ عوام پر ٹیکسز کی مد میں 50 فیصد اضافہ سراسر ناانصافی ہے ۔گلگت بلتستان پاکستان کے دوسرے علاقوں کی نسبت پسماندہ ترین خطہ ہے جہاں کے عوام برسوں سے بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں ۔پیپلز پارٹی کا ٹیکسز میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنا شور مچائے چور کے مترادف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ایسے میں انکم ٹیکس کا اضافی بوجھ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہیں۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام مفاد اور علاقے کے معروضی حالات کے برخلاف انکم ٹیکس عائد کرکے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور اب نواز لیگ کا پیپلز پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے انکم ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کرکے ثابت کردیا کہ ان دونوں جماعتوں کا عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پہلے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے پھر ٹیکسز کا نفاذ کرے جبکہ حالت یہ ہے کہ پورے خطے میں تعلیم،صحت، ٹرانسپورٹ، مواصلات سمیت بنیادی انسانی سہولیات سے یہاں کے عوام برسوں سے محروم چلے آرہے ہیں جن پر ریاست نہ صرف توجہ نہیں دے رہی بلکہ کرپشن،اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔باریاں بدلنے والی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گندم ناپیدہوچکا ہے اور عوام آٹے کے ایک تھیلے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،شہر بھر کی سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کررہی ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔گڈ گورننس اور 100 دنوں کی تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی حقیقت عوام پر واضح ہوچکی ہے ،چور دروازوں سے سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ سمیت کرپشن اپنی جگہ بدستور قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت انکم ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور اس اضافی بوجھ سے عوام کو آزاد کرے ورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین  کراچی،ضلع ملیرکے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات 2015میں خدمات انجام دینے والے پولنگ ایجنٹس اور پولنگ ورکرزخواتین ومردکارکنان کے اعزازمیں عشائیےکا اہتمام کیاگیا،سادہ مگرپروقارتقریب عشائیہ امام بارگاہ حسینیہ اہل بیتؑ جعفرطیارسوسائٹی میں منعقدہوئی ، تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری فدا علی نے کیا، ترانہ شہادت برادر احسن مہدی نے پیش کیا،خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کیاجبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی سمیت تمام سابق بلدیاتی امیدواروں نے پولنگ ایجنٹس اور پولنگ ورکرزخواتین ومردکارکنان کی جانفشانی ،جذبے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا، ڈویژنل سیکریٹری امورتنظیم سازی شجاداکبر زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے کہا کہ جن برادران وخواہران کو دعوت نہیں دی جاسکی ان سے معذرت خواہ ہیں کہ وقت کی کمی کے باعث انہیں اطلاع نہ دی جاسکی ، امید ہے کہ ہماری معذرت قبول ہو گی۔

وحدت نیوز (آرٹیکل) ایک شخص نے نورِ مجسم،خاتم المُرمسلین ،رحمتُ اللعالمین حضر محمدؐ سے بہت اصرار کیا کہ آپ ؐ ایک نصیحت فرمائیں۔آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں کہوں تو اُس پر عمل کروگے تو اُس شخص نے جواب دیا ہاں اے رسولِ خُدا ضرور عمل کروں گا تین بار حضور پاک نے اُس شخص کو سوال کے مطلب کی اہمیت واضح کرنے کی غرض سے یہی سوال دُہرایا اور اُس شخص نے تینوں بار ہاں میں جواب دیا تب حُضور پُر نور نے فرمایا ’’ کسی کام کے ارادے سے پہلے اُس کے نتیجے اور انجام کے بارے میں غور و فکر کر لیا کرو اگر اس کا انجام گُمراہی اور تباہی ہے تو اپنے ارادے سے باز رہو‘‘کس قدر ستم ظریفی ہے کہ مُسلم اُمہ نے اپنی نادانی اور اسلام دشمن قوتوں کی مکاریوں اور چالبازیوں سے مذہب اور مسلک کے نام پر قتل وغارت گری اور فتنہ و فساد کی راہ اپنا لی اور قرآن و سُنت کو یکسر نظر انداز کردیاجس کی وجہ پیشتر مسلم ممالک کی سرپرستی و قیادت اسلامی تعلیمات سے نا آشنا اقتدار اور دولت کے ہوس میں ڈوبے مغربی ممالک کے آلہ کاروں کے ہاتھوں میں ہونا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ جب تک دُنیا بھر کے مسلمان قرآن و سُنت پر عمل پیراہوتے ہوئے تمام تفرقات و تعصبات سے بالاتر ہوکر اللہ کی رسی کو تھامے رہے دُنیا پر مسلمانوں کی نہ صرف حکومت رہی بلکہ سائنسی وطبی ایجادات ، علم و آدب فنون لطیفہ پر بھی مسلمانوں کاہی غلبہ رہالیکن جب سے مسلمان قرآن وسُنت سے دوری اختیار کرتے ہوئے تفرقات و تعصبات کا شکار ہوئے مسلم اُمہ پستی اور زوال کی طرف چلی گئی یوں اج کوئی بھی اسلامی مُلک ایسا نہی جو ظلم و بربریت اور ذلت کا شکار نہ ہو۔جنت نظیر کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی بُنیوں کے مظالم جاری ہیں تو قبلہ اول فلسطین اسرائیلی یہودیوں کے مظالم کا شکار ہیں کبھی بوسنیا کے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جاتا ہے تو کبھی نائیجریا کے مسلم پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں افغانستان،شام،بحرین ،عراق اور دیگر کئی ممالک کے مسلمان طویل عرصے سے جنگ وجدل میں بُری طرح پھنسے ہوئے ہیں ۔حیر ت کی بات یہ ہے کہ مرنے والے بھی مُسلمان اور مارنے والے بھی بظاہر مسلمان ہی ہیں لیکن دُنیا بھر میں دہشت گرد گرہوں اور عسکری گروپوں کی سرپرستی رہنمائی اور ،مالی و جنگی ساز و سامان کی معاونت کرنے والا امریکہ اور اُس کے اتحادی مسلم اُمہ کی بے حسی اور ذلت پر خوب تماشا دیکھ رہے ہیں ۔موجودہ عالمی امن و عامہ بلخصوص اسلامی ممالک میں جاری جنگ وجدل کے پیشِ نظر سعودی عرب کی سرپرستی میں 34ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کئی دیگر اسلامی ممالک شریک نہیں۔جہاں 57اسلامی ممالک کی تنظیم ’’آرگنائزیشن آف اسلامی کنٹریز‘‘ (OIC) مسلم اُمہ کی رہنمائی کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی اور 22عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ خود عرب ممالک پر جاری مظالم کو روکنے میں نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ تاریخ بتاتی ہے کہ عرب ممالک پر جاری مظالم میں خود عرب لیگ اپنی ناقص حکمت عملی اور مختلف تعصبات کے پیشِ نظر شریکِ جُرم رہی ہے۔ ایسے میں فرقوں کی بُنیاد پر بننے والے34اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد سے پہلے ہی تفرقات و تعصبات میں بھٹی ہوئی مسلم اُمہ مذید مُنتشر ہوکر تباہی و بربادی کی طرف جاسکتی ہے۔مملکتِ عزیز پاکستان جو اسلامی دُنیا کا قلعہ کہا جاتاہے او ر ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اسلامی دُنیا کے لئے اُمید کی کرن سمجھا جاتا ہے جب کبھی مسلم ممالک کے مابین تنازعات اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان نے ایک بھائی کی حثیت سے دو بھائیوں کے درمیان ثالثی میں بڑا اہم کردار اداکیا ہے لیکن کہاجارہاہے کہ سیاسی قیادت 34اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شریک ہونے کی تاریخی غلطی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان خود ایک طویل عرصے مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے اور اندرونی و بیرونی سطح پر حالت جنگ میں ہے ایسے میں اس طرح کی غلطی سے مُلک مذید انتشار کا شکار ہوگا اور بیرونی دُشمن کو بھی موقع ملے گا ۔سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ عسکری قیادت اور تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کر اہم فیصلے کرے اس وقت انتشار کی شکار مُسلم دُنیا کو مملکتِ عزیز پاکستان سے بڑی اُمیدیں اور توقعات وابستہ ہیں ۔پاکستان کو مسلم ممالک کے مابین ثالث کے کردار کے علاوہ کسی کی حمایت اور کسی کی مخالفت کسی طور زیب نہیں دیتا ایسا کرنے سے کسی مسلمان مُلک کا مفاد حاصل کسی طور نہیں ہوسکتا ہاں اگر فائدہ ہوگا تو امریکہ،برطانیہ اور اسرائیل کو ہوسکتا ہے۔پہلے ہی ہم کسی اور کی جنگ کو خود پر مسلط کرنے کی غلطی کی سزا بُھگت رہے ہیں مذہد کوتاہیاں ہمارے لئے ذلت اور رُسوائی کا سبب بنیں گی۔


تحریر:شجاع بلتستانی

وحدت نیوز (لاہور) دہشتگردوں کا سب سے بڑا سر پرست ملک دہشتگردی کے سدباب کی بات کیسے کرسکتا ہے ،یمن سے لے کر شام تک براہ راست سعودی مداخلت اس امر کا واضح ثبوت ہے سعودی عرب کو دہشتگردوں کو فروغ دینے پر عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہیے نائیجیریا میں ظلم ہوا ہے اور سعودی حکمرانوں نے ظالم کی حمایت کا اعلان کیا ہے سعودی حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع رکنافضول ہے۔سعودی عرب بتائے کہ معجوزہ فوجی اتحاد نے اسرائیل کے خلاف ایک فقرہ تک کیوں نہیں کہا،کیا سعودی حکمران عالمی صہونی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ دینے کے لیے تیار ہیں؟ شعبہ سیاسیات کے میڈیا انچارج برادر امیر مہدی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے آئی ایس او پاکستان کے اجلاس عاملہ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سعودی عرب سیاسی مداخلت کے زریعے فرقہ واریت پھیلنے میں جو کردار ادا کیا ہے اُس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) 12تا 17ربیع الاول’’ ہفتہ وحدت ‘‘منائیں گے، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا اعلان، ربیع الاول بھی شایان شان طریقے سے منائینگے، ہم نے بیٹے کا غم منایا ، نانا کا میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حسب سابق امسال بھی مجلس وحدت مسلمین ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول’’ ہفتہ حدت ‘‘منائے گی، محرم الحرام و صفر المظفر میں رسول ؐ کے بیٹے کا غم منایا ، اب رسولؐ کے میلاد منانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، انشاء اللہ ربیع الاول شیعہ سنی اتحاد کا مظہر مہینہ ہو گا، اہلسنت سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام اضلاع ہفتہ وحدت کے عنوان سے پروگرامات کا انعقاد کریں گے جبکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سرکارؒ پر مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شیعہ سنی قیادت کو مدعو کریں گے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ (آج)10ربیع الاول کو سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام دومیل تا چکوٹھی ریلی میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرے گی، راستے میں مجلس کے کارکنان جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا کر ریلی کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی مشکلات کا حل پرچم نبی ؐ تلے جمع ہونے میں ہے، شیعہ سنی اتحاد ہی اس ملک کی بقاء کا ضامن ہے، دشمن اس اتحاد کو نہیں دیکھنا چاہتا ، مگر ہم اکٹھے نکل کر بتا دیں گے ہم کل بھی ایک تھے ، آج بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ہیں ، ہم اپنے اتحاد سے دشمن کو شکست فاش دیں گے ، ہمارے نبی ؐ جھنڈا امن کا جھنڈا ، ہمارے نبیؐ کا پیغام امن کا پیغام ، جھنڈا گھر گھر لہرائیں گے پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ، مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کے مشن پر گامزن ، اس حوالے سے ہر ممکن جدوجہد کرتے رہیں گے، تکفیریت ، و دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کے خلاف بر سر پیگار رہیں گے ، ہم میلاد والے ، امن والے ، امن کے سفیروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ سے کہتے ہیں آئیں اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہو کر دین اسلام و وطن عزیز کی خدمت کریں ، استعمار کی خدمت کو ترک کرتے ہوئے اسے پانے اندر سے نکال باہر کریں ، اسی میں ہماری بھلائی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پرشیعہ سنی ملکر کر پورے ملک میں بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت منائینگے ، اس پورے ہفتے میں مشترکہ اجتماعات کرینگے ، ریلیوں میں شرکت کرینگے اور عظیم وحدت کا پیغام دینگے، ہم تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکرمیلاد البنی کے جلوس نکالیں ،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جشن ولادت باسعادت بنی آخرالزمانﷺکے پرمسرت موقع پرمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھرتکفیری سوچ کے حاملے افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، بنی کریم کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبرختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کی زد پر ہے،یمن، نائجیریا،عراق،شام امریکی گماشتوں کی تجربہ گاہ بنے ہوئے ہیں ، امت مسلمہ کو قرآن وسنت اوراہلبیت ؑ سے متمسک رہ کر عالم کفرکی تمام تر نجس سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، پاکستان میں تکفیری سوچ کے حامل مٹھی بھر دہشت گرد عناصرکو محب رسول ﷺشیعہ سنی عوام پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، جسے عوام کو تدبراور فرست کے ساتھ ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر نام تبدیل کرکے کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے سرگرمیوں کوختم کرایا جائے۔ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی جائے۔وہ مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فوری طور پر بند کیا جائے، بیرونی فنڈنگ کو روکا جائے، عالمی سامراج کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کو بھی بند کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کراچی کی طرف سے ملک میں داعش کے منظم نیٹ ورک کی موجودگی کے انکشاف پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی بیغ کنی ملکی سلامتی کے اداروں کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔حکومتی ذمہ داران کا پاکستان میں داعش کی موجودگی سے انکار سیاسی مصلحت اور بیرونی دباو کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔دہشت گردی کا پرچار کرنے والے مدارس کے منتظمین کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروئی سے معذوری ظاہر کرنا حکومتی رٹ کی کمزوری ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کی گرفتاری میں پس و پیش شہدا کے خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر داخلہ ان تمام مدارس کے کوائف منظر عام پر لائیں جوبیرونی امداد کے بل بوتے پراپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ملک میں موجود کالعدم مذہبی جماعتوں کے مضبوط نیٹ ورک ابھی تک فعال ہیں۔ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کو جب تک وسعت نہیں جاتی تب تک یہ آنکھ مچولی کا سلسلہ ختم ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہر میں ان مذموم عناصر کی موجودگی ہمارے تشخص پر بدنما اثرات مرتب کررہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو بحال کرنے کے لیے دہشت گردی کے عفریت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اس کے لیے ریاست کے خلاف متحرک مسلح گروہوں کا خاتمہ ہی کافی نہیں بلکہ ان سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنی بھی ضروری ہے جو ان عناصر کو فکری و مالی سپورٹ کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree