The Latest

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھی سانحہ پاراچنار کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دلخراش واقع کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمارے سیکیورٹی ادارے جب تک کالعدم جماعتوں پر صحیح طریقے سے ہاتھ نہیں ڈالتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، خیبر ون اور ٹو میں کامیابی تب ہی ممکن ہے جب شہری علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا۔ سانحہ پارا چنار علاقہ میں موجود سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں المنار ٹی وی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک مذمتی اجلاس بلایا گیا، اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے المنار ٹی وی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ المنار ٹی وی، المیادین ٹی وی، پریس ٹی وی اور دیگر مقاومتی میڈیا کو فلسطینی کاز کی حمایت کرنے اور حق و سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، عرب سیٹلائٹ پر المنار ٹی وی نہ دکھانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب اسرائیلی مفادات کا دفاع کرنے کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کی اس عالمی سازش کا سدباب صرف اور صرف اتحاد و وحدت میں مضمر ہے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ سعودی عرب کا المنار ٹی پر پابندی عائد کرنا فلسطینیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے آفس میں حجۃ الاسلام مولانا ثمر عباس نقوی کے ساتھ منعقد ہونے والی نشست میں سانحہ پارا چنار کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اس سانحے کو آپریشن ضربِ عضب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت کہا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے سانحہ پارا چنار کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  جب تک حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مخلص نہیں ہوجاتی، اس طرح کی کارروائیاں ہوتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔ بعد ازاں دفتر سے جاری شدہ اعلامئے کے مطابق آفس سیکرٹری مختار مطہری اور عاشق حسین آئی آر نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی اور آپریشن ضربِ عضب کو حقیقی معنوں میں جاری رکھنے پر زور دیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو روز پہلے وزیراعظم نے اپنے دورہ پشاور کے دوران اسے پُرامن اور دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کیا لیکن دو روز بعد پاراچنار میں ہونے والے دھماکے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو چاہیے کہ ضرب عضب کا دائرہ کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر قوم کو ایک اور سانحے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاراچنار میں ہونے والے دہشتگردی کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار میں افسوسناک دھماکہ قومی ایکشن پلان کے غلط اور سیاسی استعمال کا نتیجہ ہے۔ اگر وفاقی حکومت کی قومی ایکشن پلان کو اسکی روح کے ساتھ نافذ کرنے کی کوشش ہوتی اور اس کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال کیا جاتا تو یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ پاراچنار میں ہونے والا افسوسناک دھماکہ سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی راہ میں حال تمام رکاوٹوں کو جب تک دور کرکے آپریشن کو ملک گھیر نہیں کیا جائے گا دہشتگردوں کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ آپریشن ضرب عضب کی راہ میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایڈمنسٹریشن میں موجود تکفیری مائنڈسیٹ رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے دہشتگردوں کے ساتھ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے اعلان پر ملک گھیر عمل نہیں کیا جاتا، ملک میں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے انکی اخلاقی، سیاسی، معاشی اور فکری پشت پناہی کرنے والوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے۔ اس وقت دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں صرف پاکستان آرمی کی طرف اٹھی ہوئی ہیں اور اس عفریت کو پاکستان آرمی ہی ختم کر سکتی ہے، سیاسی جماعتوں میں نہ صرف دہشتگردی ختم کرنے کی صلاحیت نہیں بلکہ یہ سیاسی جماعت کی سیاہ کاریوں کا ہی نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) ایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام غریب اور نادار مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھوانہ میں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید انیس عباس زیدی اور صوبہ پنجاب کے سیاسی مسئول آصف رضا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے اس اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ بھوانہ میں قائم کی گئی فری ڈسپنسری میں مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر نادار مریضوں کے لیے مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے نائجیریا میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملے ، ان کے نائب سمیت تین سو بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائجیرین حکومت بوکو حرام کے دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے سے عاجز ہے، جو بے گناہ انسانیت کا خون بہا رہی ہے اور پرامن وحدت اسلامی کے علمبردراوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔علامہ شیخ ابراہم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑو ں حامیوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے ،  ہم اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نائجیرین حکومت پر زور ڈالیں، تاکہ بیگناہوں کو قتل ہونےسے بچایا جاسکے۔

 علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے نائجیریا میں ہونے والے شہدائے عاشورہ کے چہلم پر نائجیرین فوج کے چڑھاؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ پوری دنیا میں امن کا نشان ہے۔

انہوں نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے سعودی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے دہشت گردوں کو سیاسی پناہ گاہیں مہیا کر رہی ہے۔ جب تک دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ موجود ہے، تب تک اس طرح کے اندوہ ناک واقعات ہوتے رہیں گے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسلامک موومنٹ آف نائیجیریاکے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی پر ریاستی جبر وتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاکہ نائجیریا کی ہر دل عزیز،داعی اتحادبین المسلمین  اور محترم شخصیت شیخ ابراہیم زکزکی پر مقامی افواج کے حملے ،ان کی بلاجواز گرفتاری اورسینکڑوں حامیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، فرانس میں دھماکوں پر شور مچانے والی عالمی برادری کانائیجیریامیں انسانیت سوز مظالم پر اف تک نہ کرناقابل مذمت ہے،دہشت گردی کسی بھی صورت میں کسی بھی منطقے میں کسی بھی انسان پر بھی ہوقابل مزمت فعل ہے، اقوام متحدہ اور اوآئی سی نائجیریا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بے گناہوں کے قتل عام پر فوری نوٹس لیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عید گاہ مارکیٹ پارہ چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی،ضرب عضب کو ڈیڑھ برس مکمل ہوچکا ہےاس آپریشن کا آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جاری رہناناگزیر ہے ۔ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے سیاسی و عسکری قوتوں کو یکساں فیصلے کرنا ہوں گے۔حکومت اوراداروں میں تصادم ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اس المناک سانحہ سے وزیر اعظم کے پشاور میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے دعوے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔یہ امر باعث حیرت ہے کہ بہت سارے سیکورٹی چیک پوائنٹس کی موجودگی میں بارود سے بھری گاڑی جائے حادثہ تک کیسے پہنچی۔اس واقعہ کی فوری تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔ملک دشمن قوتوں کے سدباب کے لیے ضرب عضب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے اس کرم ایجنسی تک بڑھایا جائے تاکہ ان کمین گاہوں کو تلف کیا جا سکے جہاں سے دہشت گردوں کی فکری تربیت اور معاونت کی جاتی ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ریاست کے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اپنے اہلیت کو ثابت کرے۔جو حکومت اپنی عوام کو جان و مال کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہ پہنچتا۔علامہ ناصر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے لائز ایریا مسجد و امام بارگاہ پنجتنی میں سالانہ مجلس عزاء بمناسبت شہادت امام حسن علیہ السلام سے خطاب میں کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی سیرت بنی نو انسان کیلئے مشعل راہ ہے آل محمد علیہ السلام کی سر داری مسلمات سے ہے علماء اسلام کا اس پر اتفاق ہے کہ سر ور کائنات نے ارشاد فرمایا ہے کہ حسن و حسین علیہ السلام جوانان جنت کے سر دار ہیں اور ان کے والد بزرگوار یعنی علی ابن ابی طالب کا مقام بھی ان سے افضل ہے امام حسن علیہ السلام نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا ۔اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسن علیہ السلام ایک عظیم معاہدہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان حد فا صل کھینچ دی۔ آج امت مسلمہ میں خلفشار کی بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے پنجتن کا گھرانہ سے تمسک انسانیت کی فلاح و نجات کا زریعہ ہے 28صفر نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، جوانان جنت کے سردار کی سیرت نمونہ عمل و فلاح انسانیت کی ضامن ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree