The Latest

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی ا نتخابات کر وانا جمہو ریت کی نفی ہو گی ‘(ن) لیگ کو اپنا آمر انہ اور غیر جمہو ری رویہ ختم کرنا ہو گا ورنہ انکا حشر ماضی کے حکمرانوں سے مختلف نہیں ہو گا‘ کرپٹ حکمرانوں کاا قتدار ذیادہ دیر نہیں چلے گا ملک میں دہشت گردی ،قتل ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم ،بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے ۔ اپنے دفتر میں بہاولنگر سے سید قمر رضا بخاری کی قیادت میں آنے والے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کاا قتدار ذیادہ دیر نہیں چلے گا ملک میں دہشت گردی ،قتل ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم ،بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سر مایہ کاروں کو سہولتیں دیتے ہیں مگر غر یبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، ا گر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو حکمران فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہو ریت میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو تے ہیں اور ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہو نے چاہیے تاکہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنی مر ضی کی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دے کر ان کے حق میں اپنا عوامی فیصلہ سنا سکیں ۔

وحدت نیوز (گلگت) دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے علاقے میں تبدیلی لائیں گے ، گلگت بلتستان کے مظلوم و محروم عوام کے فلاح و بہبود کی خاطر تمام تر وسائل سے استفادہ کریں۔ رنگ و نسل ،ذات و مذہب کی بنیاد پر نفرتوں کے بیج کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر تعلیمات اسلامی کی روشنی میں معاشرے کی اخلاقی، معاشی، سماجی اور سیاسی قدروں کو پروان چڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود بختاور خان نے ایتام پروجیکٹ کے تحت تقسیم وظائف ایتام کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاؤنڈیشن نے گلگت ڈویژن میں یتیم خاندانوں کی کفالت کے سلسلے میں اب تک 62 لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں ۔ اسی طرح خیرالعمل فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے گلگت ریجن میں صحت عامہ، تعلیم اور معاشی ابتری کے خاتمے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور مستقبل میں پورے علاقے میں فلاحی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر مخیر حضرات کے تعاون سے مستقل اور دیر پا نتائج کے حامل منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے اور بہت جلد راستے کی تمام رکاوٹوں کو دورکرکے کام شروع کیا جائیگا جس سے علاقے میں غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی۔پاکستان بھر میں رفاہی و فلاحی اداروں کے براہ راست روابط کو استوار کرکے ہم آہنگی اور کوارڈینیشن ، تجربات کا تبادلہ اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیرالعمل فاؤنڈیشن نے نہایت ہی کم عرصے میں بیشمار کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی عوامی سطح پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مقامی طور پر مخیر حضرات نے ہمارے حوصلوں میں مزید اضافہ کیا ہے اور امید ہے کہ اسی طرح ادارے کے ساتھ تعاون جاری رہا تو بہت جلد علاقے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع کے لئے جان بھی حاضر ہے،پاکستان اور اسلام کے دشمن آج رسوا ہو رہے ہیں،قومی یکجہتی اور سکیورٹی فورسسز کی کاروائیوں سے دشمن شکست سے دوچار ہے،یوم پاکستان کے پر وقار تقاریب اور عوامی جوش وجذبہ دشمن کے منہ پر تماچہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کی لعنت سے نجات ضروری ہے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور سے نجات کے لئے شرپسندوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈسیٹ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا،جب تک اس کینسر کو جڑ سے نہ اُکھاڑ پھینکا جائے اس وقت تک یہ درندے پیدا ہوتے رہیں گے،ہم مدارس کے خلاف نہیں لیکن ایسے مدارس جو دہشت گردوں کے لئے ڈھال بنتے ہوں اُن کا خاتمہ ضروری ہے ،مدارس کے نصاب میں تکفیر کو جرم قرار دینا ہوگا،سید اخلاق الحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ملک میں بسنے والے تمام افراد کا ملک ہے ،چند مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان کی شہادتیں نااہل سیاست دانوں کی بدولت ہیں،یہ سیاسی اشرافیہ ذاتی مفادات کے لئے ریاست کو سیاست پر قربان کر رہے ہیں،اگر مملکت خداداد کو شجاع اور بہادرلیڈر شپ میسر ہو تو پاکستان کے غیور عوام میں وہ ہمت ہے کہ وہ پوری دنیا پر حکمرانی کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی علامہ ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دوچار ہے اور دہشت گردی کے علاوہ طبقاتی نظام ، سیاسی کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔پاکستان معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہے جس کی ذمہ دار موجودہ حکمران ہے۔ حکمران ملک اور عوام کے ترقی پر توجہ دے ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہے۔ 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان کی صورت میں مسلم اکثریتی علاقوں کے لیے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔پاکستان ایک وفاق ہے اور اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ہواور وفاق کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے جہاں ہم آہنگی ، برداشت ، امن ، خوشحالی کا راج ہو اور وہاں لوگ امن سے رہ سکیں اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں۔پرچم کشائی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکریڑی جنرل عباس علی ، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری، سیکریڑی سیاسیات کامران حسین ، کونسلر کربلائی رجب علی ، کونسلر عباس علی ، کونسلر سید مہدی اور علاقے کے دیگر لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کو رکمیٹی کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی کی زیر صدارت وحدت ہاوس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں کراچی کے تمام اضلا ع کا سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور سیاسیات صاحبان شریک ہوئے، شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بلک بھر سے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، کراچی کے مختلف حلقوں سے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کھڑے کیئے جائیں گے،ایم ڈبلیوایم اپنی اتحادی اور ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے بعض حلقوں میں مشاورت کے بعد اتحادی جماعتوں کے امیداروں کو سپورٹ بھی کیا جائے گا اور ان سے اپنے امیدواروں کی حمایت بھی حاصل کی جائے گے، انہوں نے پولیٹیکل کور کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کیں گے وہ اپنے اپنے اضلاع کے الیکشن کمشنرز سے جلد ملاقاتیں کرکے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں کی تفصیلات طلب کریں ۔

وحدت نیوز(شکارپور) وزیراعلیٰ سندہ کی اعلان کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس شکارپور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، چیئرمین مین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی،کمشنر لاڑکانہ سعید منگنیجو، ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی ، ڈی سی اور ایس ایس پی و اراکین شہداء کمیٹی مولانا سکندر علی دل، ریاض حسین ، قمر دین شیخ ، فدا عباس شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندہ حکومت اور شہداء کمیٹی کے درمیان طے پانے والے ۲۲ نکاتی معاہدے پر پیش رفت اور عمل در آمد کا شق وار جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس کے آغاز پر شہداء کمیٹی نے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا شکوہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس میں غیر معمولی تاخیر پر احتجاج کیا۔جس پر حکومتی اراکین نے کہا کہ سندہ حکومت معاہدے پر عمل در آمد میں سنجیدہ ہے تاخیر کا سبب بعض مصروفیات تھیں جس پر معذرت چاہتے ہیں۔

 

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔نیشنل ایکشن پلان اور سندہ حکومت کے معاہدے کی روشنی میں فرقہ پرست شرپسند ٹولے کے جھنڈے، اشتہار اتار کر ان کی شر انگیز کاروائیوں کو روکا جائے۔ اس سلسلے میں کاروائی سست رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے سانحہ شکارپور میں ملوث دو دہشت گردوں کی گرفتاری اور انکشافات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شکارپور میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے اسلحہ لائیسنس کی لسٹ اور خانوادہ شہداء کے جوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں کی درخواستیں حکومتی کمیٹی کے حوالے کیں۔

 

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ شہداء کمیٹی کے تحفظات دور کریں گے جبکہ شہداء چوک کے مقام پر جلد ہی ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندہ کے تمام اضلاع میں لائسنس دیں گے اور اہم مقامات کی سیکورٹی کے لئے پولیس تعینات کریں گے۔

 

اس موقعہ پر ڈی آئی جی پولیس سائیں رکھیو میرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اس حولے سے شرانگیز تقاریر، خطبے، وال چاکنگ اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کادو روزہ سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی  کنونشن 5 - 4اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری فلاح و بہبود اور چیئرمین کنونشن نثار فیضی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھاکہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے مرکزی کنونشن کا آغاز 4اپریل بروز ہفتہ صبح 10بجے جامعہ امام صادق ؑ کراچی کمپنی میں ہوگا، جبکہ دو روز جاری رہنے والا یہ کنونشن 5اپریل بروز اتوار کی شام اختتام پزیر ہوگا، جس میں ملک بھر سے ضلعی ، ڈویژنل ، صوبائی اور مرکزی رہنماشریک ہونگے، کنونشن میں سال گذشتہ کی کارکردگی کا جائزہ لینےکے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے سالانہ پروگرامات کی منظوری لی جائے گی، کنونشن کودو سیشنز اورچار نشستوں  میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے سیشن کی پہلی نشست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام سے موصوم ہو گی، جبکہ دوسری نشست شہیدآیت اللہ باقر الصدرکے نام سے موصوم ہوگی، دوسرے سیشن کی پہلی نشست شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور دوسری اور آخری نشست  حضرت امام خمینی کے نام سے موصوم ہو گی، کنونشن کی مختلف نشستوں میں دروس، سیمینارز، محفل مذاکرہ، احتسابی عمل اور ڈاکومیٹریز کا بھی اہتمام کی جائے گا۔جبکہ کنونشن کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری پالیسی ساز خطاب کریں گے، جبکہ میڈیا بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ ) وحدت یوتھ پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے مرکزی اسکاؤٹ کیمپ بعنوان ’’پیام امن ‘‘ کا انعقاد چنیوٹ کے علاقے پیس ولیج رجوعہ سادات میں کیا گیا، پیام امن اسکاؤٹ کیمپ میں ملک بھر کے تمام صوبوں بشمول سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ سو سے زائد اسکاؤٹس نے شرکت کی ، پیام امن وحدت اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد مورخہ 19مارچ سے23مارچ تک کیا گیا ، جبکہ 23مارچ کو کیمپ کے آخری روز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا عملی نمونہ پیش کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وحدت اسکاؤٹس کی صلاحیتوں کا عملی نمونہ مظاہرہ کیا۔

 

پیام امن اسکاوٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کے وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کے راہ میں ایم ڈبلیو ایم کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گئی ملت جعفریہ کے عظیم سپوتوں نے پاکستان کے بقاء کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ہم وطن کے با وفا بیٹے ہیں، وطن کی بقاء کے لئے ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔

 

وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی پیام امن اسکاؤٹ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، بعثت ٹرسٹ کے چیئر مین مولاناسید مظہر حسین کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے نائب چیئر مین مولانا حسن مہدی کاظمی ، بعثت ٹرسٹ کے بنیادی رکن مولانا محمد حید ر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی، پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طارق محمود قریشی، نائب چیئر مین وحدت یوتھ پاکستان ثاقب علی، وحدت اسکاؤٹس کونسل کے رکن اختر عمران، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی، علاقائی شخصیت سردار افتخار حسین نقوی، اسکاؤٹ انسٹرکٹر برادر ثقلین عباس، وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری مہدی عباس، سینئر اسکاؤٹ حارث قریشی سمیت وحدت اسکاؤ ٹ اوپن گرو پ کے تمام صوبائی و ضلعی چیف اسکاؤٹس نے شرکت کی۔جبکہ مختلف مہارتوں بشمول تیر اندازی، باکسنگ میں کمانڈ رکھنے والے اساتذہ میں بالترتیب سید ذوالفقار حسین شاہ، ارشاد علی نے بھی شرکت کی اور اسکاؤٹس کو تیر اندازی اور باکسنگ کی مہارتوں سے روح شناس کیا، جبکہ کیمپ کے اختتام پر مقابلہ جات بھی ہوئے۔

 

وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپ ’’پیام امن‘‘ میں نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی و روحانی نشو نما اور بہترین تربیت کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں نوجوانوں میں روزانہ صبح سویرے ورزش کرنے ، ابتدائی طبی امداد ، فائر فائٹنگ (ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کی تربیت)، میسنجر آف پیس ، مہارت تیر اندازی ، باکسنگ، ہائیکنگ، خیمہ باشی،سیکورٹی کے بارے میں آگاہی ، بغیر برتن کے کھانا پکانے کی مہارت، پاکستان کے اندر پائی جانے والی مختلف ثقافتوں کے بارے میں ثقافتی فیسٹیول کا اہتمام جبکہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شجر کاری اور مملکت پاکستان کے شہداء سمیت شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتے ہوئے شب شہداء کا اہتمام اور دینی علوم کی مناسبت سے عقائد ، احکام، ولایت فقیہ، درس قرآن، کربلائی نوجوان، غیبت ممنوع ہے، خلقت انسان میں ہدایت و رہبری، مدیریت جیسے اہم موضوعات پر دروس کا اہتمام بھی کیا گیا، نوجوانوں کی روحانی نشو نما کے لئے نماز با جماعت ، دعائیہ اجتماعات جس میں دعائے کمیل، دعائے عہد، دعائے توسل، دعائے ندبہ سمیت مناجات کے خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، وحدت اسکاؤٹس کے مرکزی اسکاؤٹس کیمپ کو جہاں ’’پیام امن ‘‘ کا عنوان دیا گیا تھا وہاں وحدت اسکاؤٹس نے اس مرکزی کیمپ کو ’’غیبت ممنوع ‘‘ کا شعار دیا اور اسی شعار کے تحت سال بھر اسکاؤٹس اپنے پروگراموں کو ترتیب دیں گے۔

 

واضح رہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے وحدت اسکاؤٹس کے خصوصی دستوں نے یوم پاکستان پر مختلف انداز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا عملی نمونہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کا مظاہرہ بھی کیا اور شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ایام فاطمیہ کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات کے دوران لوڈشیڈنگ کرنا دہشت گردوں کو دہشت گردی کا موقع فراہم کرنے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جاری مجالس کے موقع پر جعفر طیار سوسائٹی کے دورہ کے موقع پر معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامبشرحسن کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو سندھ پولیس، رینجرز اور پاک افواج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہیں اور کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے کمر بستہ ہیں تو وہیں دوسری جانب کے الیکٹرک مجالس عزا کے دوران لوڈشیڈنگ کرکے دہشت گردوں کو دہشت گردی کا موقع فراہم کررہی ہے، ہم کے الیکٹرک کے ذمہ دار افراد کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایام فاطمیہ کی مجالس کے دوران کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی اس میں شامل سمجھا جائے گا، لہٰذا کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں تبدیلی کرے تاکہ دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کا موقع فراہم نہ کیا جاسکے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سمیت ارباب اقتدار سے بھی مطالبہ کیا کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر لوڈشیڈنگ کانوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے خلاف فوری کاروائی کرے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی نے کہاہے کہ انتہا پسندی سے پاک متحد اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔سنجیدہ اور اصولی سیاست ہی مہذب قوم کی پہچان ہے ۔قیام امن کے لیے جہاں معاشرے کے ہر فرد کو خود احتسابی عمل سے گزرنا ہوگا وہاں اس شرط کا اطلاق سیاسی جماعتوں پر بھی ہوتا ہے جو خود میں شامل ان کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں سے نکال باہر کرے جو سیاست کا لبادہ اُوڑھے غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس عزم کا اعادہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں اور عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ قیام امن کے لیے جاری کاوشوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں اپنی تمام سیاسی بصیرت کو بہ روئے کار لاتے ہوئے ہر اس اقدام کی تائیدو حمایت کریں جو عظیم تر قومی مفاد میں ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ استحکام مادر وطن ہو یا بقاء جمہوریت ہو ہمیں ہر مشکل گھڑی میں اپنا کلیدی کردار بطریق احسن ادا کرنا چاہیے۔ ریاست اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ جب تک بلا امتیاز دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات نہیں اُٹھائے جائینگے ملک اسی طرح دلدل میں پھنسا رہے گا۔ ہمیں یوم پاکستان کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحا د و اتفاق برقرار رکھنے ، ملک کو ترقی دینے ، رواداری اور نفرتوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھائیں گے۔جب لوگ اس ریاست میں امن سے زندگی گزار سکیں گے اور جب یہاں سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ ہو جائیگا تو ہی قائداعظم کے روح کو سکون ملے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree