The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے الیکشنز میں عوام امریکہ نواز سیاسی پارٹیوں کو مسترد کریں گے، الیکشنز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امریکی و برطانوی سفارت کاروں کا متحرک ہونا اور ملکی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے عوام میں جانے کی بجائے چور دروازوں سے ایوانِ اقتدار میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ سیاسی پنڈت اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، پاکستانی عوام کی اکثریت ایسا لیڈر چاہتے ہیں جس کا ماضی بے داغ ہو، آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پر گامزن ہو، آئین وقانون کی بالادستی اور ملکی مفادات اس کی اولین ترجیح ہوں، ملک کی اصل معاشی تباہی ان افراد کے دور حکومت میں ہوئی جنہوں نے دوسرے ممالک سے تیل درآمد کر کے بجلی بنانے والے مہنگے ترین نجی بجلی گھر آئی پی پیز لگوائے۔

انہوں نے کہا کہ ناعاقبت اندیشوں نے بے تحاشا بیرونی قرض لے کر مہنگے ترین منصوبے بنوائے جن کے اخراجات برداشت کرنا ہمارے جیسے کمزور معاشی حالت والے ملک کے لیے بہت مشکل تھا، اس طرح کے منصوبوں سے آمدن نہیں بلکہ الٹا ان کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس گیا، آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال 30 جون 2024ء تک پاکستان کو 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ضرورت ہے، تاکہ پرانے قرضے واپس کر سکے اور تجارتی خسارہ پورا ہو سکے, اب ان قرضوں کی ادائیگی کیسے ہو گی، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ملک پر قرضوں کا بے تحاشا بوجھ ڈالنے والے نااہل حکمران اب نئی باری لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس بےحس ٹولے کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ جتنا قرض بڑھے گا اتنی مہنگائی بڑھے گی اور غریب عوام اس بوجھ کو کیسے برداشت کریں گے انہیں اپنے حصول اقتدار سے غرض ہے بس۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور سر زمین فلسطین کی مظلومیت کی عکاسی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تصویری نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر غزہ پر جاری بمباری اور معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف دستخط مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

 تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی سنزر سعید ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقائے سید ابوالحسن میری، جمعیت غربائے اھل حدیث کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار امان اللہ شادیزئی ،رہنما جماعت اسلامی بلوچستان وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر اور چیئرمین گرین پاکستان پارٹی عبدالھادی ایڈووکیٹ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،علامہ سہیل اکبر شیرازی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ظاہر ہزارہ، بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ، سید ابراہیم شاہ، آغا محمد رضا ،مولانا نور حسین اندرزگو و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل دھشت گرد ریاست ہے جس نے غزہ کے اسپتالوں اسکولوں اور عوامی مقامات پر بمباری کرکے معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔ بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ 2 دسمبر کو یونیسیف آفیس کے سامنے بچوں کا مظاہرہ ہوگا۔

سابق اسپیکر محترمہ راحیلہ درانی نے اپیل کی کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف علمائے کرام کو جہاد کا فتویٰ جاری کرنا چاہیے۔ امت مسلمہ کو اپنے اختلافات چھوڑ کر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مدد کرنی چاہیے۔آقائے ابوالحسن میری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ان شاءاللہ جلد فلسطین آزاد ہوگا۔تقریب میں اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے۔ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کی طاقت سے انگریز سامراج سے آزادی حاصل کی۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کا راستہ آئین پاکستان کی روشنی میں حقیقی اسلامی جمہوریہ کے قیام میں ہے۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت غلامی کا راستہ ہے۔ پاکستان کے غیرت مند عوام پاکستانی سیاست میں شیطان بزرگ امریکہ کی مداخلت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل امریکی سفیر کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہر محب وطن شہری کے لئے باعث تشویش ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت بے نقاب کرنے کے سبب امریکہ اور اس کے حواری مل کر نشان عبرت بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں امریکی غلاموں اور کرپٹ عناصر کو مسلط کرنے کی جبرا کوشش جاری ہے جسے پاکستان کے 25 کروڑ عوام مسترد کر چکے ہیں۔ عوام کی رائے کا احترام کئے بغیر ملک و قوم کے لئے بہتر مستقبل کی امید رکھنا عبث ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی صاحب کا وفد کے ہمراہ 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی آگاہی مہم کے لیے سمن آباد ٹاؤن میں موجود امامیہ مسجد شاہ خراسان کے خطیب علامہ بشیر رضوی سے ملاقات۔26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے میں عوامی شرکت کے حوالے سے گفتگو۔

وفد میں ضلع لاہور کے صدر برادر نجم عباس ، پنجاب سیکریٹریٹ کے مسئول علامہ ظہیر الحسن کربلائی ، ضلعی سیکریٹری رابطہ علمدار زیدی ، سمن آباد ٹاؤن کے صدر کاظم نقوی ، مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے رہنما برادر اطہر سمت وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ کنٹونمنٹ بورڈ کے  یونٹ برادران سے ملاقات ۔آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے  شرکت کی دعوت۔اس وزٹ میں آغاسید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور، آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئر صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کی زیر صدارت 26 نومبر 2023 بروز اتوار کو آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے سمن آباد ٹاون کے برادران سے اہم میٹنگ جاری ہے ۔ پچھلے چند دنوں کی فعالیت کس حد تک ہوسکی اور شہر لاہور اور لاہور کے ٹاونز کی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا ۔

اس میٹنگ میں علمدار زیدی، عقیل بھائی ، سید کاظم نقوی ، برادر تصور علی مھدی مرکزی صدر وحدت یوتھ ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی موجود ہیں ۔ ابھی تک ضلع لاہور میں فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ۔ آزادی فلسطین مارچ میں عوامی شرکت کو لاہور پر فوکس کیا گیا ہے ان شاءاللہ برادران ، خواہران اور وحدت یوتھ کے جوان دن رات اسی کام پر لگے ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اپنے وفد کے ہمراہ کھاڑک جامع مسجد حیدریہ کے خطیب امام جمعہ جناب غلام مرتضی گھلو سے ملاقات کی غلام مرتضی گھلو نے کہا کہ میں پورا خطبہ جمعہ اسی موضوع پر دونگا اور یہاں کے لوگ 500 تک اپنی مدد آپ کے تحت شریک ہونگے البتہ خواتین بچوں کے لئے گاڑی کا انتظام کرنا ہوگا جس کے لئے خاور اقبال حسینی کے ذمہ لگایا گیا جتنی گاڑیاں چاہیئے ہونگے ۔انتظام کرکے صوبے سے ہم آہنگ کریں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ زینبیہ کمپلیکس  ملتان روڈ کا وزٹ دعائے ندبہ کی روحانی محفل میں شرکت ۔ مومنین سے خطاب کیا  اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کے لئے دعوت دی ۔

زینبیہ وزٹ میں شیخ عمران صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خاور اقبال حسینی ڈپٹی سیکرٹری فلاح وبہبود ، صفدر ضیغم ضلعی سیکریٹری ایمپلائز اور ظہیر کربائی صوبائی آفس سیکریٹری بھی ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کے سلسلے وحدت یوتھ کونسل اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد جس وحدت یوتھ کے مرکزی صدر جناب تصور علی مھدی ، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب سید سجادحسین نقوی ، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن جناب سید زین رضوی ، ڈویژنل نشرواشاعت سیکریٹری جناب سید علی مھدی نقوی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب علامہ ظہیر کربلائی موجود تھے ۔

اس کے علاوہ مختلف تحصیلوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ علامہ ظہیر کربلائی اور مرکزی صدر وحدت نے خطاب کیا جبکہ جنرل سیکریٹری وحدت یوتھ نےاجلاس کے ایجنڈے کی کاروائی کو منظم انداز سے آگے بڑھایا ۔ تحصیلوں کے سیٹ اپ پر اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی فعالیت کو حوصلہ افزاء قرار دیا گیا ہے ۔ تمام ڈویژن کے نمائندوں کے ذمہ شرکاء ریلی کی شرکت کے حوالے سے ٹاسک لگا دیا گیا ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ڈویژنل صدر آئی ایس او کوئٹہ محمد ظاہر ہزارہ مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے مدرس مولانا نور حسین اندرزگو نے تقریب سے خطاب کیا اور حمایت فلسطین دستخط مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی شہداء کے پاکیزہ لہو نے عالمی استکبار کی اسلام دشمنی اور عرب و مسلم حکمرانوں کی خیانت کو بے نقاب کر دیا۔ شہدائے فلسطین خصوصاً معصوم بچوں کے مقدس خون نے اسرائیلی سفاکیت اور ظلم و ستم سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ یہ پاکیزہ خون خواب غفلت میں سوئی امت مسلمہ کو بیدار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت شرمناک حرکت ہے، عام انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن اور پاکستانی سیاستدانوں سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں وطن عزیز پاکستان کے استقلال اور آزادی پر حملہ ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ آج فلسطینی اپنی ہی سر زمین پر مظلوم اور بے بس ہیں جبکہ غاصب صہیونی ریاست کے مظالم نے فرعونی ظلم و بربریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree