The Latest

وحدت نیوز(گلگت) ہمارے پی ایچ ڈی ڈاکٹر پنجاب میں دھکے کھا رہے ہیں اور دوسرے شہروں سے افسران لاکر ہم پرمسلط کر دئیے جاتے ہیں ،محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے بلتستان یونی ورسٹی میں پرانے وی سی کو اگر دوبارہ تعینات کیا گیا تو حالات کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے رہنما شعبہ خواتین ایم ڈبلیوایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کہا کے 75 سالہ سلسلہ کو اب رک جانا چاہیے اور ہمارے خطے میں ہمارے قابل افراد کو جگہ ملنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کے جب امپورٹڈ وی سی  بلتستان یونی ورسٹی پہلے ہی ناقابل معافی غلطییاں کر چکا ہے پھر اس کو دوبارہ تعینات کرنے کا مقصد کیا ہے اس سے تو صاف ظاہر ہے اسٹبکشمنٹ اس میں برابر کی شریک ہے اگر بلتستان یونیورسٹی میں معمولی انتشار  بھی ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کے کیا گلگت بلتستان میں کوئی ایک بھی بندہ اتنا قابل نہیں ہے کہ اسے وی سی لگایا جائے یہ سوالیہ نشان گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ہے ،گلگت بلتستان کی رعوام کب تک وفاق کے مظالم سہتے رہیں  گے ہمارے لئے کوٹے کی سیٹیں پورے پاکستان میں نہی ہیں لیکن گلگت بلتستان کے اندر پورے پاکستان کے لئے کوٹہ موجود ہے جہاں سے چاہیے جیسا چاہئیں اپنی مرضی کا بندہ لا کے ہمارے اوپر مسلط کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کے ہمارا سوال ہے کے کیا گلگت بلتستان میں اہم پوسٹوں پر کام کرنے کے اہل  افراد موجود نہیں ہیں لیکن وفاقی پالیسیاں ہمیشہ ہمارے بر خلاف رہی ہیں انہوں نے کہا بلتستان یونی ورسٹی کا مسلہ بھی اسی سکسلے کی کڑی ہے باہر سے آنے والے افراد ہمیں تیسرے درجے کے ملازم سے بھی کم کا درجہ دیتے ہیں اور ہماری نوجوان نسل احساس کمتری کا شکار ہوتی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کے قائد بلتستان محترم سید آغا علی رضوی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ عوام کی خواہشات کو مدنطر رکھ کے اٹھایا ہے اور ہم سب سید آغا علی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے پیں اور اپنے حقوق کے لئے ہر میدان عمل میں سید آغا علی کے ساتھ ہوں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی جو گزشتہ ہفتے سے دورہ سندھ پر ہیں جس میں انہوں نے نوابشاہ اور حیدر آباد کے بعد کراچی کا دورہ کیا اور ایک ہفتے میں مختلف علاقوں میں جا کر تنظیمی خواہران سے ملاقات کی۔

کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے بروز ہفتہ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین اور کابینہ سمیت تنظیمی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے تحت ایک نظارتی کونسل تشکیل دی گی جو کراچی سٹی میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی ۔

اس کے علاوہ کراچی شہر کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا جن میں شرقی کراچی ، وسطی کراچی ، جنوبئ کراچی ، غربی کراچی ،ضلع کورنگی ، ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی تحصیلوں کو متعارف کروایا گیا اس اہم اجلاس میں طے پایا کہ اگلے ماہ میں تیس فعال خواتین کا انتخاب کیاجائے گا جنہیں ان تمام تحصیلوں اور اضلاع کی مسئولیت سونپی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ منتخب خواتین کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے بہترین مدیریت ، الہی تنظیم و جماعت میں کام کرنے کا طریقہ کار اور تنظیمی آداب و اخلاق سے آراستہ کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پرمیڈیا سیل سےجاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرمطلق امریکا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا،دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود وہنود کے آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ، امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے ، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دیکر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیرو شیمااور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں۔ وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اورکمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجودبھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیںدرجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پرپاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22 کروڑغیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا۔ ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین،ملی تنظیموں اور اہلیان سولجر بازار کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا ۔ جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس و جشن میں مرد ،خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں  پرچم اٹھارکھے تھے ۔

اس موقع پرعلامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا سجاد حسین مہدوی ،مولانا ثقلین زکزکی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی ۔ آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سےدور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو عنوان بنایا اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے ۔

جلوس و جشن میں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران برادر ناصر حسینی،برادر حسن رضا،برادر علی عباس زیدی،برادر نوشاد، بو تراب اسکاوٹ کے برادر ضامن،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سچوانی،امین کھانڈ والا اور برادر عسکری دیوجانی سمیت معروف مذہبی،سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقادکے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ جلوس میں برادر کمیل کرجت والا ،برادر اریب ہادی ،بیرسٹر مرتضی' اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا.جلوس میں انتظامی ذمہ داریاں الخدام اسکاوٹس ،صادقین اسکاوٹس اور زہراؑ گرل گائیڈز نے انجام دیں۔

وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے کنب ضلع خیرپور میں اتحاد بین المسلمین ریلی میں شرکت کی۔

 انہوں نے مین چوک کنب میں جشن میلاد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پنجتن پاک کے صدقے میں خلق کی۔ وہ مخلوق اول اور وجہ تخلیق کائنات اور ہادی بشریت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی درسی کتب اور نئے متنازعہ یکساں قومی نصاب میں سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اسباق میں شان رسالت کی توہین ناقابل قبول ہے۔ امت مسلمہ شیعہ اور سنی سب مل کر اس توہین رسالت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں۔ متنازعہ یکساں قومی نصاب کو 1975 کے نصاب کے مطابق تشکیل دیا جائے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کی اسلام دشمن استکباری پالیسیوں کو ناکام بنا دے۔ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ سنی آپس میں متحد ہیں۔ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی الٰہی بصیرت سے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر جامعہ امام علی علیہ السلام کنب کے پرنسپل علامہ محمد نقی حیدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

 تقریب سے علامہ سرفراز مہدی چانڈیو، اہل سنت کے رہنماء ذوالفقار علی قادری اور عبدالستار قادری نے خطاب کیا اور بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا۔ تقریب جشن میں ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری، سید زین العابدین شاہ، برادر عمران شاہانی، سابقہ چیئرمین یونین کونسل رئیس نثار علی چانڈیو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے فتح علی باقری و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کا اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ سندھ کے صدر علامہ عبد اللہ مطہری آف شکارپور نے کی ۔

اجلا س میں ضلع بھرسے علماءو مبلغین نے شرکت کی ، علامہ عبد اللہ مطہری نے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے قیام کے اسباب، اہداف اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔

 ممبران نے کثرت رائے سے مولانا سید اعجاز علی شاہ کاظمی نجفی کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کا صدر منتخب کرلیا۔

 اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، مجلس علمائے شیعہ سندھ کے نائب صدر علامہ بلاول فائزی، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور تربیت علامہ گلزار حسین شاہدی نے خصوصی شرکت کی۔

شرکائے اجلاس نے مولانا سید اعجاز علی کاظمی النجفی کو مسئولیت کے حصول پر پھولوں کے ہارپہنا کر مبارک باد پیش کی، انشاءاللہ جلد مجلس علمائے شیعہ ضلع ملیر کی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(پاراچنار)علامہ سید عابد حسین نقوی کو مجلس علماء شیعہ ضلع کرم کا ضلعی نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ علامہ روحانی نے علامہ سید عابد حسین نقوی کو نئی تنظیمی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

 یاد رہے کہ مجلس علماء شیعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا علماء ونگ ہے، جس کی تنظیمی سازی پورے پاکستان میں شروع کی گئی ہے اور ملک کے تمام اضلاع میں صدور کا انتخاب جاری ہے ۔

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ ہم نہ عوام کے ساتھ کھلواڑ ہونے دینگے، نہ ہی اپنے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ ہونے دینگے۔ ہمیں دھمکایا ڈرایا جاتا ہے، اداروں کو آگے لا کر لڑانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بس کریں آپ بھی اپنا کردار ٹھیک کریں، قبل اس کے کہ ہم نام لے لے کے بے نقاب کریں۔ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف سکردو میں دئیے گئے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ مزید کھلواڑ کی اجازت نہیں دینگے، ہمارے پیچھے عوام ہیں، خدا کی طاقت کے بعد عوام کی طاقت کو ہم طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔ میں ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جن کو پتہ ہوتا ہے کہ کس کے گھر میں کتنی روٹیاں پکتی ہیں، ہم ان اداروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں سے چھ ماہ پہلے نشاندہی نہیں کی تھی؟ آپ ان غیر قانونی تقرریوں کے جرم میں شریک ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آج میں ایک دفعہ پھر تمام ریاستی اداروں سے کہوں گا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں ایک بڑا ایونٹ ہو رہا ہے، بہت سارے مہمان آئے ہوئے ہیں، اسی ٹائم وی سی کو یہاں لانے کا مقصد کوئی تیسری طاقت ان کو راستے سے ہٹانا چاہتی ہے کیونکہ اس کو جتنا استعمال کرنا تھا کروا کیا گیا یے اب اس کی Assassination کوئی تیسری طاقت آکے کریگی اور اس کا الزام ہماری قیادت کے اوپر اور عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والوں کے سر تھوپنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ میں سکیورٹی اداروں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ کہ یہ گھناؤنا کھیل بند کریں، آگ نہ لگائیں، ہمیں معلوم ہیں کہ کہاں کہاں اور کس طرح کی سازشیں بنتی ہیں۔

وحدت نیوز(جھل مگسی) سردارالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ وامام جعفر صادق ع کی ولادت باسعادت وہفتہ وحدت کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین گنداواہ ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عظیم الشان محفل جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ سنی عاشقان رسول اللہ صلی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

 اس موقع پرمعرفت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سعید احمد سعیدی، مولانا محمد انور مقید،شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنماء مولانا غلام مصطفیٰ عابدی ،ایم ڈبلیوایم کے ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑو دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر دوعالم رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ باسعادت تمام مسلمانوں کے لیے نکتہ وحدت ہے آنحضرت کی سیرت سب انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ ہے اللہ پاک نےیہ کائنات اپنےمحبوب خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ہی بنائی ہے ،آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے پہلے عرب میں ہر طرف کفر جہالت وظلم جور عروج پر تھالوگ بت پرست تھے عرب اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کرتے تھے بت پرستی کایہ عالم تھا کے کعبہ کے اندر بھی کافروں نے بت رکھے ہوئے تھے ۔

پیامبر اسلام نے اپنے چچازاد بھائی حضرت علی ع کے ساتھ مل کر تبلیغ اسلام کے زریعے اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جس کی وجہ سے مکہ اور گردونواح کے لوگ آہستہ آہستہ دین اسلام میں داخل ہونے لگے پیامبر اکرم ص نے انسانیت کو ظلمت کی تاریکیوں سے نکالا پیامبر اسلام کی ولادت کی مناسبت 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے آج کا یہ اجتماع عاشقان رسول اللہ ص کا اجتماع ہے جس میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیاہے، ہم سب مسلمان بھائیوں کی طرح ہیں ہمیں خاتم النبیین سردار الاانبیاءء رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے ایام کو شایان شان طریقے سے منانا چاہیے۔

اس پر نور محفل جشن میں شریک مرکزی امام بارگاہ نقویہ کے سید غضنفر علی شاہ بخاری ،ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے صدر فیاض احمد کلواڑ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، گنداواہ کی معزز شخصیت استاد سید عنایت حسین شاہ بخاری، سیف اللہ آرائیں، نوجوان صحافی منیر احمد رڈ نو،منتخب کونسلر شاہد حسین کلواڑ ،گہنور خان تنیو ،غلام حیدر شاہ پوست ودیگر حضرات کو مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے رہنماؤں نے ہار پہنائے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ربیع الاول کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان عید میلاد النبی ریلی  کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ذمہ داریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلع ملتان کے مسئولین سمیت صوبائی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان، آئی ایس او ملتان ڈویژن، شہدا مسجد الحسین، شہید مطہری اور النور اسلامک سنٹر کی جانب سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی عید میلاد النبی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ملتان میں بتاریخ 14 اکتوبر بروز جمعہ کو مسجد الحسین تا چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔جس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور علماء ومشائخ کے ساتھ ساتھ تمام تنظیموں کے کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree