The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی نے ہلاکو اور چنگیز خان کے دور کو بھی شرما دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور اسلامک سنٹر میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شدید اور بدترین بے حرمتی کہ انسانوں کی لاشوں کو چیلیں اور کوے نوچتے رہے لیکن نشترہسپتال کی انتظامیہ کے کسی فرد کا دل کانپا اور نہ ہی کسی کو اللہ کا خوف آیا، لاشوں کی ایسی تذلیل اور توہین شرعی طور پر مناسب ہے نہ اخلاقی طور اور نہ ہی کسی مسلمان کے شایان شان ہے، اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جس نے زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ انسانی لاشوں کی تکریم کی بھی تلقین ہے، نشتر ہسپتال میں پیش آنے والا واقعہ اسلام کی خوبصورت اور روشن تعلقات کے بلکل برعکس ہے، حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بدترین واقعہ کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے سینکڑوں لاشیں کاٹھ کباڑ کی طرح بے گوروکفن کھلی چھت کے نیچے پھینک رکھی تھیں، جنہیں چیلیں کھا رہی تھیں کوئے، چرند، پرند اور حشرات الارض نوچ رہے تھے۔

​​​​​وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خواہر سیدہ معصومہ نقوی تنظیمی دورے پر جیکب آباد پہنچیں۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں انہوں نے جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے خواتین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اور شعبہ خواتین کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی طالبات اور تنظیمی خواہران سے خطاب کی ایک نشست ہوئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور جامعہ بعثت ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ سید مہدی کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے معزز مرکزی صدر شعبہ خواتین کے لئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہے۔ جن کی دینی تعلیم و تربیت معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب حکم خدا اور حکم قرآنی ہے اور یہ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور سیدہ زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی سنت ہے۔ مسلم خواتین اپنے پردے اور حجاب کی حفاظت کرکے اسلام دشمن سامراجی ثقافت کو شکست دیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتینِ انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔ خواتین کی تعلیم و تربیت ہی سے معاشرے میں انقلاب برپا ہوتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں شعبہ خواتین نے شہدائے کوئٹہ کے دھرنے اور انتخابات جیسے حساس مواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زینبی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید مہدی کاظمی نے کہا کہ جب تک کسان گندم کے دانے کو مٹی میں نہ چھپائے اس وقت تک گل و گلزار ممکن نہیں دانہ خود کو مٹی میں ملا کر بقاء اور عروج پاتا ہے یہ بظاہر دانے کے لئے فناء جبکہ در اصل بقاء ہے۔ شہدائے راہ خدا بھی بظاہر شہید ہوتے ہیں مگر وہ دائمی زندگی اور بقاء  کا راز پا لیتے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی صدر کی زیر صدارت شعبہ خواتین کی تنظیمی فعالیت سے متعلق بھی اجلاس منعقد ہوا۔

وحدت نیوز(بڈانی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے جیکب آباد سے تین گھنٹے کے فاصلے پر بڈانی کے مقام پر سیلاب ذدہ علاقے کا دورہ کیا ۔

جہاں انہوں نے مقامی مومنات سے ملاقات کی خواتین نے سیلاب کی مشکلات سے مرکزی صدر کو آگاہ کیا علاقے میں ملیریا کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے افراد اور تعلیمی نظام بہت متاثر ہیں محترمہ معصومہ نقوی نے مومنات کو صبر و استقامت کی تلقین کی اور جشن میلاد سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کشمور) محترمہ زینب وزیرانی  ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ضلع کشمور کی صدر منتخب۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع کشمور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواہران سے ملاقات کے بعد باہمی ہم آہنگی سے محترمہ زینب وزیرانی کو  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع کشمور کا صدر منتخب کیا ۔

 محترمہ زینب وزیرانی ضلع کشمور کی تین تحصیلوں کشمور تحصیل ، کند ھ کوٹ اور تانگ وانی میں فعال خواتین کو بطور تحصیل صدر منتخب کریں گی اور مرکز سے مشاورت کے بعد کابینہ کی تشکیل کی جائے گی۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)مجلس وحدت مسلمین یونٹ مویا ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی مسجد امام مہدی عج سے برآمد ہوئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی صدر امجد حسینی و ضلعی کابینہ، صوبائی مسؤل محمود الحسن،  یونٹ مویا اور اطراف کے ایم ڈبلیو ایم کارکنان و مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء ریلی سے معروف خطیب مولانا بخش مناظری نے خطاب کیا، بعد از ریلی عاشقان رسول ﷺ و آل رسول ﷺ میں لنگر صادقینؑ تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے آج ضلع سکھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر نئے تنظیمی آئین سے اراکین کو متعارف کروانے کے بعد  ضلع سکھر کو پانچ تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا جس میں نیو سکھر ، سکھر سٹی ، صالح پٹ ، پنو عاقل اور روہڑی شامل ہیں کابینہ کو دو مہینے کا وقت دیا گیا ہے کہ جس میں پندرہ سے بیس فعال خواتین کا انتخاب کیا جائے اور مرکزی صدر سے ملاقات اور آمادگی کے بعد پانچوں تحصیلوں کی ذمہ داری سونپی جائے گی ضلعی کابینہ نے اس نئے تنظیمی سسٹم کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے جلد از جلد تحصیل کی مسئولین اور ان کی کابینہ کی تکمیل کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کا عزم کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں سیرت النبی ص کے عنوان سے علمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مرکزی نائب صدر علامہ سید ثمر عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کی۔ اس موقعہ پر مرکزی نائب صدر علامہ ثمر عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے اور علماء کو انبیاء کا وارث قرار دیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علمائےکرام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول خدا کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم آنحضرت کی سیرت پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے اور جب تک ہم آپس میں متحد نہیں ہوجاتے اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے۔ آخر میں مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے خطاب میں سیمینار میں شریک ہونے والے تمام علمائے کرام کا شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز(سکردو) اپنے تہنیتی پیغام میںمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ تربیتی اور تبلیغی میدان میں ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان کے تربیتی اور تبلیغی امور میں ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور ہمیشہ ساتھ دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی کو جامعہ روحانیت بلتستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جامعہ روحانیت بلتستان ایک مقدس علمی ادارہ ہے، جس کے ذریعے علمی امور کے علاوہ تربیتی اور تبلیغی امور کو زیادہ سے زیادہ ترویج کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان میں علمی اور تربیتی ماحول بنے اور علمی شخصیات کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ پاکستان میں بابصیرت علماء کی زیادہ ضرورت ہے، جو قومی اور عالمی ایشوز پر تجزیہ و تحلیل کے ساتھ قوم کی سرپرستی کرسکیں۔

امید ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، طلباء کی علمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی و اجتماعی سوجھ بوجھ کو بھی بڑھانے میں کردار ادا کرے۔ تربیتی اور تبلیغی میدان میں ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں جامعہ روحانیت بلتستان کے تربیتی اور تبلیغی امور میں ہماری طرف سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور ہمیشہ ساتھ دینگے۔ ان شاء اللہ تعلیمات اہل بیت کی ترویج میں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن عباس رضوی نے 16اکتوبر کو این اے 237 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیوں،بدانتظامی اور بدنظمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے 23اکتوبر بروز اتوار کو شہر قائد میں دوسری مرحلے میں ہونے وا لے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملیر یو سی3 جعفرطیار سوسائٹی کے حلقے میں شامل تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا جائے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان ہے اس سے قبل صوبے میں بلدیاتی وضمنی انتخابات کے دوران ہونے والی بد نظمی، پر تشدد واقعات مختلف پولنگ اسٹیشنز پرٹھپہ مافیا کی یلغار کی پرانی روایات دہرائی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کی وڈیرہ شاہی انتخابات پر بری طرح مسلط ہے ملک میں شفاف الیکشن ایک خواب بنتا جارہا ہے حقیقی ووٹرز کیلئے دانستہ طور پر مشکلات کھڑی کر کے من پسند امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوشش سے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا جاتا ہے جس کے خاتمہ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری اورسخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملیر یو سی3 جعفرطیار فوج کی نگرانی میں  الیکشن کا انعقاد کروایا جائے الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے قبل ان خامیوں کو درست کرے جو انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے بصورت دیگر ان انتخابات کو الیکشن کمیشن و سندھ حکومت کی جانب سے جانبدارانہ سمجھا جائے گا۔اجلاس میں سید علی احمر زیدی نائب صدر ضلع ملیر شعیب رضا،قیصر عباس زیدی، امیدوار برائے یوسی چیئرمین سجاد اکبر،وائس چیئر مین عارف رضا، امیدوارجنرل کونسلر ممتار مہدی،عمران زیدی،سلمہ افتخار سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں عشق پیغمبر اعظم ص مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹراسلام آباد میں ہوا کانفرنس میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ تھا کانفرنس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور علماءکرام ومشائخ عظام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی کانفرنس میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت قرآنی اسٹریٹجی ہے وحدت کا مشن جہاد کبیر ہے اگر ہم اکھٹے ہو جائیں اور ایک وحدت کی لڑی میں پرو لیں تو ہم باقی ممالک کے لئے بھی نمونہ عمل بن جائیں وحدت اور نظم کی کا اندازہ آپ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لگائیں کہ وہ ایک چھوٹی کمپنی تھی لیکن وحدت اور نظم کے ساتھ برصغیر پر قبضہ کیا ۔تاریخ گواہ ہے کہ خلافت عثمانیہ کا ٹوٹنا مسلمانوں کے اختلافات کا نتیجہ تھا ،دشمن ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں کمزور کر رہا ہے امریکہ ہمارا دوست نہیں جس جس ملک کو ہمارے ایٹمی اثاثوں سے تکلیف ہے وہ ہمارا دوست نہیں جو ہم پر پاپندیاں لگا رہا ہے، امریکہ اسرائیل ہندوستان ہمارا دوست نہیں ہے اس ملک کا بچہ بچہ نعرہ لگا رہا ہے امریکہ کا جو یارہے غدار ہے غدار ہے۔

 انہو ں مزید کہا کہ اس وقت سیلاب سے ملک کے بشتر علاقے مصیبت سے دوچار ہیں سندھ کی صورتحال میں خود دیکھ کر آیا ہوں۔حکومت کہیں نظر نہیں آئی حکومت نے عوام کو سیلاب کی تباہ کارویوں کے درمیاں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree