The Latest
قرارداد ِ پاکستان نے براعظم ہند کے مسلمانوں میں جزبہ آزادی کی ایک تازہ روح پھونک دی ۔سیدہ زہرا نقوی
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے تئیس مارچ یوم قرارد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائد اعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ان دنوں بدترین بحران اور سنگین ترین حالات سے دوچار ہے ، مہنگائ ، سیاسی بحران ، دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ جیسے عوامل ملک کی ساکھ کو خراب اور اسکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں حکمران اور عوام جب تک مل کر ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہ کریں ان مسائل پر قابو پانا نا ممکن ہوگا ان کا کہنا تھا آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے ،اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنی ہوگی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ بطور امت ہم جسد واحد ہیں، جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو، پورا جسم اسے محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کشمیر، فلسطین اور یمن کے مظلوموں کا درد بھی محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسیطن کے حل تک اسلامی ممالک بھارت اور اسرائیل کیساتھ تعلقات استوار نہ کریں، ایک طرف بھارت و اسرائیل مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ رہے ہیں اور پھر وہی خون آلود ہاتھ مسلمان حکمرانوں کیساتھ ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں پانچ لاکھ کشمیری شہید ہوئے، سوا لاکھ بچے یتیم ہوئے، 24ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہوئی، ایک لاکھ 64ہزار کشمیری قیدو بند کی تکلیفیں اٹھا رہے ہیں، 5ہزار کشمیریوں کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملی ہیں، مگر بھارتی قابض افواج کے اس ظلم کے باوجود کشمیر میں ایک دن کے لیے بھی تحریک آزادی ماند نہیں پڑی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان معاہدہ تاشقند، معاہدہ شملہ اور معاہدہ لاہور میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق میں قراردادیں منظور کی ہیں، مگر سات دہائیوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن نہیں ہو سکتا۔ کشمیر چار ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں پورے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے، ہسپتالوں، سکولوں اور سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، بچے قحط سالی کا شکار ہیں، ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے، اس کے باوجود عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے بھی امت مسلمہ کے اس پلیٹ فارم کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کا دل ہے، ایشیاء کے دشمن اس کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، پشاور دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے انصاف نہیں کیا، یکساں نصاب تعلیم سے ہمیں مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دورہ پاراچنار کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ پورے ایشیاء کا مسئلہ ہے اور ایشیاء کے دشمن ہمیں نقصان دینے کے درپے ہیں، ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی اور کھینچا تانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی بلوغت کا فقدان ہے، پاکستان میں تبدیلی آئین و دستور کے مطابق آنی چاہیئے، ہم پہلے ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ ملک میں یکساں نصاب کے نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں نے ملکر بنایا ہے اور اب یکساں نصاب جیسی حرکتوں سے دوبارہ عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
پشاور دھماکے کو انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے نا انصافی سے کام لیا اور شیڈول کے دوروں میں مصروف وزیراعظم نے شہداء سے تعزیت تک نہیں کی، پشاور مسجد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ایک الگ مسئلہ ہے، جس کے باعث اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں پشاور دھماکے اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، وہاں پندرہ منٹ جلوس لیٹ نکالنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے۔ مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمینوں کے تنازعات کے فیصلے بروقت نہ ہونے سے لڑائی جھگڑوں تک نوبت جاتی ہے، جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاراچنار سے نوجوان عالم دین علامہ مزمل حسین تحصیل چیئرمین شپ کے امیدوار ہیں اور دیگر کونلسز میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے اچھی ٹیم کی خدمات عوام کو پیش کی ہے، عوام ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمے کو ووٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کیلئے راہ ہموار کریں۔
وحدت نیوز (صحبت پور) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع صحبت پور کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی مقصودعلی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی صحبت پور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مختلف مسالک اور مکاتب فکر کا گلدستہ ہے۔ مسلمانوں کے درمیان 85 فیصد مشترکات ہیں۔ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ آج اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر ماندائی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اتحاد امت حکم قرآنی اور وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سید نیاز حسین شاہ کو ضلعی صدر سید شاہد حسین شاہ کو سینیر نائب صدر جبکہ عبدالرشید گاجانی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔
وحدت نیوز (سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم و پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر علی رجائی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کے ساتھ روندو زلزلہ متاثرین کے حوالےسے اہم میٹنگ،اس موقع پر روندو زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائی جانے والے اقدامات, گلگت سکردو روڈ کی جلد بحالی،متاثرین کے تحفظات کو دور کرنے سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،موسم کی خرابی کے باعث متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہیلی سروس شروع نہیں ہو سکی اور چیزیں تعطل کا شکار رہی ہیں۔ موسم کلئیر ہوتے ہی گلگت میں پھنسے ہوئے مسافروں کو سکردو لانے اور روندو کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) 15 شعبان المعظم کو امام بارگاہ جاگیر علی اصغر ع بیدیاں روڈ یونٹ میں جشن ولادت مولا امام آخر الزماں عج کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل امام زمن عج بیان کئے جشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی محترمہ حنا تقوی نے اپنے ہوئے کہا امام زمانہ علیہ السلام سرچشمئہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے، ہماری دعاؤں اور ،مناجات میں امام کی یاد اور تزکرہ ہوتا ہے،امام زمانہ کے نام سے تحریکیں چلائ جا رہی ہیں جو ہونا بھی چاہیے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم جس امام کے ظہور کے منتظر ہیں انکی معرفت حاصل کرنا ہم پر لازم ان کا کہنا تھا کہ امام عج کی خصوصیات کو درک کرنا ، ان کے بارے میں جناب رسول خدا ص و آئمہ معصومین سے روایات و احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ امام کی اہمیت جو انبیاء و ائمہ ع نے ذکر فرمای ہیں سے آشنا ہوسکیں۔
وحدت نیوز (پاراچنار) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دورہ پاراچنار کے موقع پر سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے پارا چنار کے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات ، انہوں نے تعزیت پیش کی اور شہداء کے خانوادوں سے انکی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی اور خانوادگان شہداء کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ وارث میراث شہید قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی مزار اقدس شہید قائد فرزند خمینی شہید علامہ عارف حسین الحسینی قدس سرہ پر اپنے وفد کے ہمراہ حاضری ۔اس موقع پر قائد وحدت نے اپنے وفد کے ہمراہ شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ تا وقت شہادت خط شہید حسینی پر پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، امیدوار تحصیل میئر مزمل حسین فصیح ، ارشاد حسین بنگش، شبیر حسین ساجدی، مسرت کاظمی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (پاراچنار ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام عصر علیہ السلام کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے رہبر عزیز انقلاب کے کردار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا۔ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے حواریوں کا سیاسی، اقتصادی، عسکری اور اخلاقی سقوط حتمی ھے۔عالم اسلام کے خلاف سر اٹھانے والی نئی دجالی قوتوں کا مقابلہ جدید علوم اور وقت کے تقاضوں سے ہم اہنگ ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔اہلبیت علیہ السلام کے ماننے والے خود کو کبھی حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑتے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں جو عالمی سطح پر تبدیلیاں آئیں ان میں مسلمانوں کا کردار کمزور ، ناتواں اور بےاثر لوگوں والا تھا جس کی وجہ بدلتے ہوئے عالمی حالات سے غفلت تھی۔ دنیا پھر سے ایک نئے مرحلے میں داخل ھو رھی ھے۔ ہم ایک آبرومندانہ اور باوقار مقام کے لیے میدان میں حاضر رھنا ھو گا۔خدا سے لڑنے والا نظام بکھر رہا ھے، لبرل اخلاقیات کا جنازہ دنیا نے دیکھا لیا۔ کروڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل ان کے نامہ اعمال میں موجود ھے۔ لبرل ورلڈ آرڈر کس قدر منافق اور بزدل ھے کہ یوکرائن جنگ کی درست اور غیر جانبداری کے ساتھ خبریں لوگوں تک پہنچنے میں رکاوٹیں ڈال رھا ھے، یعنی جو ھم چاھتے ھیں وہ دنیا دیکھے اور سنے۔ اس مرحلے سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو جانبر ھو کر نہیں نکلنے دینا چاھئے، رھبر عزیز انقلاب حضرت آقا کے بیانات کے مطابق میڈیا وار میں منتظرین حضرت امام عصر عج کا رول بہت اہم ھے۔ ان جدید علوم میں پیش رفت منتظرین کے لیے انتہائی ضروری ہے جو نئے سسٹم کی نظام سازی کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے اندر اقتدار کی رسہ کشی کا کھیل ھمارے قومی مفادات ، قومی سلامتی ، حتی کہ اس سارے ریجن کے لئے خطرناک اور نقصان دہ ھے۔اس کا فائدہ صرف اور صرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ھے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے مقابل میں مکتب امامت کے پیرو رہبر معظم کی عظیم قیادت میں پوری دنیا میں مضبوط و طاقتور ہیں۔ اگر ہم پاکستان میں متحد ہو جائیں تو کوئی ہمارا حق غصب نہیں کرسکتا۔وطن عزیز میں، مختلف شہروں میں، مسجدوں میں، امام بارگاہوں میں کیوں ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ کیوں ہمیں اغوا کیا جاتا۔ دشمن ہمیں خوفزدہ کرکے ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے ہمیں جان و مال کا تحفظ دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔پشاور میں سانحہ ہوتا لیکن ہمارا وزیراعظم شہداء کے افسوس کے لیے بھی نہیں جاتا ایسے رویہ تو بادشاہوں کا ہوا کرتا ہے۔شیعہ و سنی اس وطن کے دو بازوں اور دو آنکھیں ہیں اور یہ دونوں متحد ہو کر ہی اس وطن کا دفاع کر سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے عادلانہ طور پر مسائل کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے یکساں نصاب تعلیم بنایا گیا جیسے کوئی خفیہ کام کیا جاتا ہے، زبردستی منظور کروایا گیا، ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں، یہ نصاب وطن میں مزید نفرت اوور دوریاں پیدا کرے گا۔ ملک کو شیعہ سنی قوتوں نے مل کر بنایا تھا اور اس ملک میں ایسا نصاب ہونا چاہیے جو سب کو آپس میں جوڑے، حکمران سن لیں ہم کسی فرقہ وارانہ نصاب کو قبول نہیں کرتے۔
وحدت نیوز (نصیرآباد) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع نصیر آباد کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی مقصودعلی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر ماندائی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس میں اتفاق رائے سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا رستم علی نورانی کو ضلعی صدر مولانا مشتاق حسین عمرانی کو جنرل سیکریٹری خاوند بخش کھوسہ اور علامہ سید ظفر عباس شمسی کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔