The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور محفل میلاد بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت امام حسین، حضرت عباس علمدار علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی تلاوت دعا کی سعادت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں ناصر آغا، قیصر جعفری، ماسٹر غلام عباس، مرتضی برسٹر، رضا حیدر زیدی، ظہیر جارچوی، ریاست میر، وسیم عباس، رضی زیدی، عدنان سیفی، نایاب زیدی، ارشد جلالوی، محمد رضا، کوثر علی، اکبر، عمران جعفری، شہریار مہدی، عبداللہ شریفی، شاد حسین مولائی محمد علی جلالوی، اورانتساب ضیاء نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
جبکہ ناصر حسینی، مولانا نعیم الحسن نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پشاور کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پشاور مسجد میں 100 کے قریب نمازیوں کی شہادت ریاستی اداروں کی ناکامی اور وقت کے حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے ہمارے صبر و امن پسند ی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ریاستی ادارے اور حکومت ملک دشمن عناصر و دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری ٹارگٹ آپریشن کرکے سخت کاروائی کرے ۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کا قتل عام کر کے دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو شیعیان حیدر کرارؑ پاکستان ہرگز تسلیم نہیں کریں گے یکساں نظام تعلیم کے نام پر مسلمانوں خصوصاً ملت جعفریہ کے بنیادی عقائد پر حملہ، اہل تشیع کے اکابرین توہین صحابہ کے نام پر بلاجواز ایف آئی آر اندراج اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف 27 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں شیعیان حیدر کرارؑ اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پرنسپل جامعتہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی اہلیہ محترمہ کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ رب کریم مرحومہ کو جوارجناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خداتمام پسماندگان بالخصوص برادر عزیز علامہ قاضی شبیر حسین علوی کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے بھی مرحومہ کے انتقال پرملال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وحدت نیوز(کوٹلی )مجلس وحدت مسلمین کوٹلی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے خلاف اور مظلوم نمازی شہیدوں کے ورثاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ شہید چوک کوٹلی میں کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں بزرگوں طلبا وکلا و سول سوسائٹی کے اکابرین نے شرکت کی شرکاء نے سانحہ پشاور کے خلاف و ملت تشیع کے مظلوموں کے حق میں نعرے بازی کی ۔
پلے کارڈز و علم عباس اٹھائے شرکائے دھرنا سے سید محسن عباس نقوی ،راجہ احسن جعفری، سید فیضان حیدر کرارو،ی شیخ موسی کشمیری، ایس ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اویس نواز چوہدری ،معروف سماجی رہنما تبارک سید ایڈوکیٹ ،سید مقدس عباس کاظمی، این ایس ایف کے مرکزی رہنما خلیق بیگ جے، کے ایل ایف کے رہنما ڈاکٹر توقیر گیلانی، سید سبطین حیدر، ناد علی ،ڈاکٹر حسنین بخاری ،مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل طاہر عباس و دیگر نے خطاب کیا ۔
جبکے سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن نقوی نے ادا کیے ۔مجلس وحدت مسلمین کوٹلی کے زمہ داران نے سانحہ پشاور کے شہدا کے ساتھ اظہار یک جہتی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہدا کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک گیرقومی شیعہ کانفرنس کے انعقاد کو حتمی شکل دے دی ہے۔کانفرنس کا مقصد قومی بیانیہ کے مطابق متنازع یکساں نصاب تعلیم کی ناگزیر اصلاحات پر زور دینا ہے۔ایم ڈبلیو ایم اصلاح نصاب کمیٹی کے مرکزی کنوینر مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بزرگ عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی،سابق وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی، ماہر تعلیم سید امتیاز نقوی،جید علمائے کرام و عمائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
کانفرنس کا آغاز 12مارچ بروز ہفتہ بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ جامعہ الصادق جی نائن میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام ہر ملت تشیع کے عقائد پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس نے پاکستان کے سات کروڑ تشیع کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ پاکستان کی تمام شیعہ جماعتوں کو نصاب کے متنازع نکات پر شدید تحفظات ہیں۔جن کی نشاندہی مجلس وحدت مسلمین کر چکی ہے۔کوئی بھی ایسا نصاب کسی بھی طور قابل قبول نہیں جس کا مقصد نئی نسل کو مذہبی ہم آہنگی سے دور کر کے مذہبی منافرت کا درس دینا ہو۔ انہوں نے کہا شیعہ کانفرنس تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی اور اس سے بہترین و مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور)3شعبان امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر فیصل ٹاؤن یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا اور یونٹ کے تمام اراکین نے مل کر جشن کا اہتمام کیا اور روڈ پہ گزرنے والے راہ گیروں کو مولا حسین کی ولادت کی مبارکباد دی ان کے لئے سبیل اور تبرکات کا اہتمام کرکے ان کی خاطر تواضع کی۔
اس موقع ہر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور بے فیصل ٹاؤن یونٹ کے اراکین کی دعوت پہ خصوصی شرکت کی اور کہا مولا حسین ع صرف مومنین اور مسلمانوں کے امام نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام ہیں کسی فرقہ اور مزہب کے امتیاز کے بغیر سب کو مل کر جشن کا اہتمام کرنا چاہیے اور امام حسین کی تعلیمات ہر ذی روح کو پہنچانی چاہئےاس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے شہداء پشاور اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے خصوصی دعا کی۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کی رہائش گاہ پر سالانہ جشن آمد مولا حسین علیہ السلام و غازی عباس علمدار علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا. جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد نقوی اور دیگر معزز شخصیات سمیت حسینیوں کہ کثیر تعداد نے شرکت کی. پروگرام میں خطباء و مشائخ نے امام حسین علیہ السلام اور مولا غازی عباس علیہ السلام کی شان بابرکات پر گفتگو کی جبکہ نعت خواں اور منقبت خواں احباب نے شانِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام و مولا غازی عباس علمدار علیہ السلام میں گلہائے عقیدت پیش کیے. امامیہ کالونی اور ضلع شیخوپورہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر کیک کاٹا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی،اہل تشیع کو نامنظور یکساں قومی نصاب تعلیم، شیعہ عقائد کے تحفظ اور عزاداری سید الشہداء پر سرکاری پابندیوں اورسرکاری سطح پر شیعہ دشمن پالیسیوں کے خلاف 27 مارچ 2022کو نشتر پارک میں ہونے والی عظمت قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں پوسٹرز اور بینرزآویزاں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں وال چاکنگ بھی کی جارہی ہے۔
ملی تنظیموں ، اداروں اور قومی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ملت جعفریہ کی طاقت کے اظہار کا دن ہوگا اور لاکھوں شیعیان حیدر کرار نشتر پارک کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ملک میں تشیع کے خلاف ہونے والی سرکاری و بیرونی سازشوں کے مقابلے میں ایک نئی جدوجہد کا آغاز ثابت ہوگی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت سیکرٹریٹ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل تعلیمات قرآن و اہلبیت ؑ میں مضمر ہے، انشاء اللہ 27 مارچ کونشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت و قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس 22 کروڑ مفلوک الحال عوام کے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوگی، اس روز ہزاروں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر علامہ ملک غلام عباس، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، میر تقی ظفر بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آج امریکی و سعودی نفوذ کی بدولت سرزمین پا ک بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، اس لئے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے فرد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں اترے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی لاقانونیت اور بدامنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کی غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیتؑ 27 مارچ کو ثابت کردیں گے کہ اب ملک میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کی پاک فوج کی تمام کوششوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سبی میں بم دھماکے کی شدید مذمت، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور ر نج کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتیں ملک و قوم کی سلامتی کے خلاف پھر متحرک ہو رہی ہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،دہشت گردعناصر اپنی کمین گاہوں سے باہر نکل رہے ہیں ان کے گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعماری قوتیں وطن عزیز کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں۔ایسی کسی صورتحال کے متحمل نہیں ہیں، ریاست کے ذمہ دار اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(لاہور)خواتین کی عالمی دن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔قرارداد رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، 1973کے آئین میں خاص طور پر صنفی مساوات کی ضمانت دی گئی ہے ،آئین میں یہ شرط دی گئی ہے کہ صرف جنس کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ،اس کے علاوہ آئین شادی، کنبہ، ماں اور بچے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بناتا ہے ۔
خواتین ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردا رادا کر رہی ہیں ،خواتین کو اسلام اور آئین پاکستان میں دیئے گئے حقوق کے لئے آواز اُٹھانے کا پورا پورا حق ہے ،اسلام نے عورت کو ذلت و پستی سے نکال کر شرف انسانیت بخشا ہے ۔
مگر کچھ مغرب کی زر خرید خواتین پاکستان کی سادہ لوح خواتین کو مغرب کے دکھائے گئے راستوں پر چلانے کی کوشش کر رہی ہیں ،مرد اور عورت مل کر معاشرہ بناتے ہیں دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے ۔لہذا دونوں کو ایک دوسرے کے حقوق دینا ہوں گے ۔