The Latest
وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پوری طاقت سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشنز کی تاریخ دینا خوش آئند بات ہے جس کا پوری پاکستانی قوم سمیت بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح عوام کش معاشی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے، اس وقت عوامی بیانیے کی صحیح معنوں میں ترجمانی پاکستان تحریک انصاف کر رہی ہے، چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں میں گھس بیٹھنے والے حکمرانوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادات کے لیے ہے جس میں آئین و قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کی فراہمی اور غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا اولین ترجیح اور بنیادی مقصد ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شبیہہ پیغمبر شہزادہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی اکبر علیہ السلام نے اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کر دی اور اپنے والد گرامی کے ساتھ دین اسلام کی سربلندی کے لئے مصروف عمل رہے، آپ کی زندگی اولاد کی کامل ترین تربیت کا عملی نمونہ تھی جو وفاداری، شجاعت اور صبر ورضا کا مکمل عکس تھی۔ آپ کی حیات طیبہ کا ہر لمحہ نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہمارے جوانوں کو چاہیے کہ وہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت کو اپنی زندگیوں پر نافذ کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن وہ مبارک گھڑی تھی جب گھرانہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ہر فرد خوشی سے سرشار تھا۔ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام گفتار و کردار اور صورت میں شبیہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھے۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جناب حضرت علی اکبر علیہ السلام نے اپنی پاکیزہ جوانی دین مقدس کی سربلندی پر قربان کر دی اور تا قیامت یہ پیغام عمل دے گئے کہ اگر اسلام کو جوانوں کی ضرورت ہو تو جوان کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خاندان نبوت کے ہر فرد کی زندگی کا مقصد رضائے خدا کا حصول اور حق کا پرچار کرنا تھا۔ جس پر وہ عظیم ہستیاں تاحیات قائم و دائم رہیں اور اس میں ہم سب کے لیے بھی صدق و وفا کا درس پوشیدہ ہے، تاریخ گواہ ہے میدان کربلا میں حضرت علی اکبر علیہ السلام نے بہادری کے جو جوہر دکھائے وہ تا قیامت دنیا کے بہادروں کے لیے شجاعت کی عالی مثال ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو سیرت علی اکبر علیہ السلام اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف علی الجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں منظم منصوبہ بندی کے تحت کئی سالوں سے تعلیم دشمن عناصر یونیورسٹی پر قابض ہیں وہ آزادانہ نشے اور دیگر غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیاں کروا رہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے طلبہ یونینز پر پابندی عائدکی تاکہ طلبہ کو لسانی اور علاقائی سطح پر تقسیم کیا جا سکے۔
عارف الجانی نے مزید کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو ان شرپسندوں اور منشیات فروشوں سے آزاد کرنے کے بجائے مادر علمی کو بند کرنا علم دشمن عناصر مذموم عزائم کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہوگا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر انتظام تحفظ حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں راولپنڈی ڈویژن کے بانیان مجالس،ٹرسٹیز، ماتمی سنگتوں کے سالار ،مختلف انجمنوں اور امامبارگاہوں کے عہدیداران اور ملت جعفریہ کے نمائندہ افراد اور راولپنڈی اسلام آباد کے آئمہ جمعہ کو دعوت دی جائے گی۔
اس کانفرنس کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی،اسلام آباد،مجلس علما شیعہ میڈیا اور سنٹرل سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی نے کی۔ اس موقع پر رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی نے بھی حصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا راولپنڈی اسلام آباد کے حواص اور علماء کو دعوت دی جائے گی اور مختلف دعوتی کمیٹیاں بھی بنائی گئی۔جو تمام تنظیموں، علما کرام ،انجمنوں اور سنگتون کے سالاروں کو دعوتی مہم کا آغاز کرینگے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور تذکر اخلاقی ماہ شعبان کی فضیلت کے موضوع پر علامہ اقبال بہشتی نے گفتگو کی۔ملک کی۔موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کانفرنس کے انعقاد کے اہداف کے حوالے ملک اقرار حسین علوی نے تفصیلی گفتگو کی اور ملت جعفریہ کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور ان کے تدارک حوالے سے حکمت پہ روشنی ڈالی۔انشااللہ ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پہ مرحلہ وار تحفظ حقوق تشیع کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔
وحدت نیوز(کراچی)المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن (شعبہ فلاح وبہبود)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور حسنین میڈیکل سینٹر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گلشن وقار جوگی موڑ بن قاسم ملیر میں کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے 500 سے زائد مقامی اور سندھ کے مختلف اضلاع سے سیلاب سے متاثر ہوکر نقل مکانی کرنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر تسلیم لاڑک ،ڈاکٹر ایاز علی شیخ ،ڈاکٹر نذیر احمد آ رائیں ،ڈاکٹر ھدایت اللہ بھٹو ،ڈاکٹر آ صف علی ،ڈاکٹر حسنین حیدر ساجدی، ڈاکٹر ایس ایم راٹھور سمیت دیگر ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کیلئے موجود تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، نائب صدر مولانا بلاول فائزی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثمر سعید رضوی ، جعفرطیاریونٹ کے نائب صدر کاظم نقوی ،مولانا مزمل حسین سمیت دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ لاہور کے معروف مذہبی اسکالرسفیر امن علامہ سید قارالحسنین نقوی سے ان کی رہائش پر ملاقات کی ۔ اور خیریت دریافت کی ۔ اس ملاقات میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔مذہبی معاملات پر ڈسکشن کی گئی اور کئی ایک معاملات پر آپس میں ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ، کئی معاملات میں رہنمائی دی گئی۔
علامہ سید وقار الحسنین نقوی نے لاہور میں ہونے والے پروگرامات پر مکمل بریفننگ دی اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو جب میری ضرورت محسوس ہوئی اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر مجلس کا ساتھ دونگا ۔ میں نے ہمیشہ مکتب اہلبیت ؑ کےلئے اپنی جان بھی وقف کررکھی ہے اور مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ وطن عزیز میں ایک مثبت رول پلے کیا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بابصیرت قیادت نے مکتب کو کئی بحرانوں سے نکالاہے لہذا میں نے ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی تائید کی ہے۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ان کے احساسات وجذبات سن کر انہیں سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ او ان کے دعائے خیر بھی کی ۔
وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے ضلع سرگودھا وزٹ کیا ۔ سب سے پہلے وہ مدرسہ باب الحسین (قصبہ حافظ آباد نزد جھاریاں ) گئے جہان انہوں نے مدرسہ کے پرنسپل جناب اعجاز حسین جوادی اور مولانا گلزار حسین سے ملاقات کی یہ دینی درسگاہ جناب علامہ سید محمد باقر شیرازی حفظہ اللہ (آف سرگودھا) کےحکم پر تعمیر ہوئی اورقبلہ شیرازی صاحب نے مولانا اعجاز حسین جوادی کو بطور پرنسپل تعینات کیا ۔ اس وقت اس درسگاہ میں ایک پوریشن برادران اور ایک خواہران کے مختص ہے ۔ ۱۶ طلبہ اور 23 طالبات اس مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں۔اس کے بعد چک نمبر 3 میں مولانا زکی الحسین کے پاس پہنچے جہان انہوں نے مجلس علماء کی جانب سے بنائی جانے والی مسجدکاوزٹ کیا اور نماز ظہر بھی وہیں ادا کی ، اس کے بعد چک نمبر دو میں علامہ سید صفدر حسین کے کلاس فیلو اور بزرگ عالم دین مولانا حاجی غلام محمد کی تیمارداری کی
ضلع سرگودھا کے وزٹ کے آخر میں علامہ سید ملازم حسین شاہ کے بڑے بیٹے سید محسن شاہ نقوی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس دعوت ولیمہ میں سیاسی ،علمی اور تنظیمی برادران کے علاوہ سرگودہا شہر کی مقامی تنظیموں ، ماتمی انجمنوں ، نوحہ خوانوں کی کثیر تعداد موجودتھی ۔ سید ملازم حسین شاہ نے علامہ علی اکبر کا ظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور دعوت ولیمہ میں شریک سرکردہ شخصیات سے تعارف بھی کرایا ۔سید وسیم بخاری ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع سرگودھا اور سید عمار یاسر شاہ ضلعی صدر ضلع خوشاب نےبھی علامہ علی اکبر کاظمی سے ملاقات کی علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں دیگر پروگراموں میں شرکت کےلئے رات 8 بجے لاہور پہنچنا تھا ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائش گاہ واقع امامیہ کالونی پر3 شعبا ن المعظم کی مناسبت سے جشن شعبانیہ معصومین ؑ کا انعقاد جس میں امامیہ کالونی ، شاہدرہ اور اطراف کی تمام انجمنوں مسئولین کے علاوہ ماتمی سگنتوں ، نوحہ خوانوں اور کے سالار، بانیان مجالس ، مقامی عزاداری کونسلز کے ممبران ، سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنماوں کی بھر پور شرکت ۔
اس کے علاوہ مجلسوحدت مسلمین کے مقامی تنظیمی کارکنان کی بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام ذاکرین اور مداح خونوں نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصائد پڑھے جسے حاضرین نے نعروں اور لبیک یاحسین کی صداوں سے استقبال کیا ۔ یہ پروگرام 3 گھنٹے جاری رہا ۔ سب شرکاء نے سیدحسن رضا کاظمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں ملکر جشن منانے اور عزاداری کے فروغ کے لئے موقع فراہم کیا ہے ۔یہ پروگرام کئی حصوں پر مشتمل تھا۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنےوفد کے ہمراہ واشن لائن امام بارگاہ میں جشن انوار شعبانیہ میں شرکت کی اور پرجوش خطاب کیا عوام نے لبیک یاحسین (ع) اور نعرہ حیدری کی صداوں میں صوبائی صدر پنجاب کا استقبال کیا ۔ ذاکرین اہلبیت (ع) اور علمائے کرام نے اس جشن انوار شعبانیہ سے خطاب کیا ۔صوبائی صدر کے ہمراہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری ، سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری و دیگر موجود تھے انوار شعبانیہ جشن میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔واشنگ لائن امام بارگاہ میں سالانہ جشن انوار شعبانیہ منایا جاتا ہے ۔ واشنگ لائن امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی رہنما اس طرح کے مذہبی پروگرامات کی ترتیب دیتے ہیں ۔ سال بھر میں اس امام بارگاہ میں بڑے اچھے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ یہ علاقہ مجلس وحدت مسلمین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ برادر نجم عباس خان ،آفتاب ہاشمی اور ان کے دیگر ساتھی بڑی محنت سے اس طرح کے پروگرام ترتیب دیکر پیش کرتے ہیں ۔سال بھر میں مجالس عزاء اور ایام اللہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مولاامام حسین (ع) مولاغازی عباس (ع)کے فضائل بیان کیے ۔علامہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا متنازعہ بل کے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا اور حاضرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک مضبوط آواز بننے کی سفارش کی ۔ جب مکتب کی آوازمضبوط ہوگی تو اپنے اہداف حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے ورنہ غیر ہماری قسمت اور مکتب کا فیصلہ کرتے رہیں گے ۔ اصل طاقت عوام ہیں ۔ اپنے ووٹ کو قیمتی سرمایہ سمجھیں کسی دوسرے کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے مکتب کو مضبوط کریں ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین آپ کو ناامید نہیں کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ حاضرین نے نعروں سے علامہ صاحب کے فرمودات کی تائیدکی ۔جشن کے آخر میں سال بھر میں اچھی کارکردگی کرنے کرنے تنظیمی اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں ،بانیان مجالس اور فروغ عزاداری میں پیش پیش عزاداروں میں شلڈز تقسیم کی گئیں ۔
وحدت نیوز(شیخوپورہ)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی ،جامع امامیہ مسجد کے امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ باقر مجلسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ باقر مجلسی نے علامہ سید علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور امامیہ کالونی آمد پران کا شکریہ ادا کیا ۔
علامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے علامہ باقر مجلسی کی علاقے میں دینی خدمات او فعالیت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح علاقے کے مومنین آپ کے بابرکت وجود سے مستفید ہورہے ہیں۔امید کرتے ہیں ان شاءاللہ آپ سے پورے لاہور کے لئے استفادہ کریں گے ۔ علامہ سید علی کاظمی نے انہیں لاہور شادمان میںواقع مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ کی فعالیت کے متعلق بتایا اور کہا کہ آپ تشریف لائیں ہم آپ سے استفادہ کریں گے ۔ علامہ باقر مجلسی امام جمعہ امامیہ کالونی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ایک مناسب فرصت میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ضرور آئوں گا ا شاءاللہ ۔