The Latest

وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے اپنے سرگودھا دورہ کے دوران ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں معروف تنظیمی شخصیت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رہ کےدیرینہ ساتھی جناب سید علمدار حسین کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے سید علمدار حسین شاہ سے ملاقات کی اور علاقے کی تنظیمی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وہ کافی دیر علمدار حسین شاہ کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو فرماتے رہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے نائب صدر جناب سید ملازم حسین شاہ نقوی ،ضلع سرگودھا کے ضلعی صدر جناب مولانا ذوالفقار اسدی اور دیگر تنظیمی ساتھی بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کی تنظیم نو سید تنویر حسین بخاری ضلع خوشاب کے نئے ضلعی آرگنائزر مقرر، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے نئے ضلعی آرگنائزر ضلع خوشاب سید تنویر حسین بخاری سے حلف لیا ۔

علامہ سید ملازم حسین شاہ نقوی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مولانا ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا اور دیگران  بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔

وحدت نیوز(جوہرآباد)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب اپنے وفد ہمراہ مرحوم و مغفور راجہ حسن منصور بانی آل مرکزی جلوس جوہرآباد ومتولی آستانہ جوہر نظامی بلاک نمبر 1 جوہرآباد کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں  پروفیسر راجہ اصغر حسین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت فرمائی ۔

 اس موقعہ پر علامہ سید ملازم حسین شاہ نقوی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب  ، ذوالفقار اسدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا اور انجمن حسینیہ معزز ممبران بھی موجود تھے ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے فاتحہ خوانی میں موجود شرکاء سے فلسفہ تخلیق انسانی اور موت وحیات کے موضوع پر قرآنی آیات واحادیث سے استدلال کرتے ہوئے مختصر گفتگو فرمائی ۔ اور مرحوم راجہ حسن منصور کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ راجہ اصغر صاحب نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ان کے وفد  کا مرحوم شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(سرگودھا)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل ساہیوال میں ضلعی نائب صدر جناب آقا حسیب رضا خان کی والدہ  مرحومہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی اور شرکا سے مختصر خطاب فرمایا ۔ علامہ صاحب نے موت وحیات کے موضوع پر بہت خوبصورت انداز اظہار خیال فرمایا ۔ مجلس ترحیم صوبائی نائب صدر مجلس وحدت المسلمین پنجاب جناب علامہ سید ملازم حسین شاہ نقوی ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب ظہیر کربلائی اور ضلعی صور جناب ذوالفقار اسدی صاحب موجود تھے ۔

 

وحدت نیوز (سکردو) صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے گیول سکردو میں رکھی گئی سکیم سفرپی روڈ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر میر واعظ اخوند رضا رضوانی اخوند غلام سمیت علاقے کے سادات، عمائدین اور سرکردگان موجود تھے۔ عوامی نوعیت کے حامل اس اہم پروجیکٹ کے رکھنے پر عمائدین نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایکس x سابقہ ٹیوٹر اکاؤنٹ سے جاری سے مذمتی پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ کی خلاف آئین وقانون گرفتاریوں کو بدترین سیاسی انتقام قراردےدیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ طاقت اور اختیارات کے زور پر ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کے آمرانہ حربے  غاصب حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔حکمران سیاسی انتقام میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ انہیں ملک وقوم کو درپیش مشکلات دکھائی نہیں دے رہیں۔

وحدت نیوز(لندن)ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے وفد نے 29 ستمبر کو علی مسجد لوٹن میں منعقد ھونے والی وحدت کانفرنس بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے لئے دعوتی مہم کا آغاز کیا۔ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب کی قیادت میں ایک وفد جسمیں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے مرکزی کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی گیلانی و نائب صدر سید عامر عباس شاہ نقوی نے نمائندہ ولی فقیہ برطانیہ جناب سید ہاشم الموسوی سے اسلامک سنٹر میڈاویل میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا نیز 29 ستمبر کی وحدت کانفرنس کی دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

 اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے وفد نے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب کی قیادت میں نمائندہ آیت اللہ سیستانی حفظہ کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں موجود افغانستان سے تعلق رکھنے والے عالم جناب حجت الاسلام مولانا آغا سید حسین المسوی سے ملاقات کی انہیں کانفرنس کا دعوت پیش کیا اور ساتھ ہی برطانیہ میں آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے نمائندہ حجت الاسلام علامہ آغا سید کاشمیری حفظہ اللہ کا بھی دعوت نامہ پیش کیا جو کہ اس وقت بیرون ملک ھیں مگر ان شاء اللہ اس کانفرنس کے موقع پر وہ برطانیہ میں موجود ھوں گے۔
 ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کا وفد اس کانفرنس میں برطانیہ بھر سے بھرپور شرکت کے لئے مختلف امام بارگاہوں اور سینٹرز کا مختلف علاقوں اور شہروں کا دورہ جاری رکھے گا۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ۔
میٹنگ میں 8 صوبائی اراکین اور مرکز سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم جناب سید نجیب الحسن نقوی نے آج کی آن لائن صوبائی کابینہ میٹنگ میں شرکت فرمائی ۔
جن معزز صوبائی کابینہ اراکین نے میٹنگ میں شرکت فرمائی ان کے اسامی درج ذیل ہیں ۔
1.علامہ سید علی اکبر کاظمی
2.علامہ ڈاکٹر گلزار جعفری
3.سید حسن رضا کاظمی
4.سید اقبال حسین شاہ
5.سید انوار زیدی
6.حاجی مشتاق حسین ورک
7۔مظہر عباس جعفری
 8.ظہیرکربلائی
تمام ضلعی صدور ماہ مبارک ربیع الاول کے احترام میں پورے پنجاب میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نہایت عقیدت اور جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاؤہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ جات بھی ہوئے ۔  کالاباغ اور وزیر آباد سمیت پنجاب بھر میں ایف آئی آرز کے بارے تفصیل تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ میٹنگ رات 9 بجے شروع جبکہ ساڑھے دس بجے اختتام پذیر ہوگئی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مادر وطن لالچیوں ، بزدلوں اور لٹیروں کی قید میں ہے۔مادر وطن کو ہوا و حوس کے بچاریوں نے اپنے اقتدار کی زنجیروں میں جکڑرکھا ہے۔ خائن ، اقتدار پرست ٹولا اپنے مفادات کےتحفظ کیلئے ملک کو تباہی کے دہانے پر لے گیا۔آج پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے ، یاد رکھیں عمران خان جیل میں نہیں اس وقت پاکستان جیل میں ہے۔یہ عمران خان پر نہیں بلکہ پاکستان پر ایف آئی آریں ہیں۔ عمران خان کے خلاف ہر قدم پاکستان کے خلاف قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوستو یہ کٹھن سفر ہے، یہ انبیاء کا راستہ ہے، عمران خان پاکستان میں رول آف لاء کا نفاذ چاہتا ہے ، قانون کی حکمرانی کے بغیر عدل وانصاف نہیں ہوسکتا ، 75 سالہ سب سےبڑی تباہی آئین و قانون کو پاؤں سے روندنا ہے ،ہمیں اس وطن کو ان ظالموں سے آزاد کروانا ہے ، اگر خان جیل میں قرآن پڑھتا ہے توتم بھی ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھو، اسٹریجیٹس کی کتابیں پڑھو،عمران خان قید میں سیرت النبیؐ کا مطالعہ کرتا ہے آپ بھی کرو ۔یہ جدوجہد بہت طویل ہے آپ نے مایوس نہیں ہونا، میدان میں ڈٹے رہنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت آپ کے جذبوں اور حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتی۔ آج آپ سب کے سامنے عہد کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک خان کیساتھ کھڑا رہوں گا، ہم جواں مرد ہیں بزدل اور لٹیروں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی مری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممتاز شیعہ رہنما سید احسان علی شاہ بخاری سید لال شاہ بخاری راجہ سید ریاض علی شاہ حسین بخش عابدی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام عزاء محرم اور صفر کے دوران عزاداروں سے بہتر تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی جیکب آباد میر غلام عباس خان جکھرانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ یزد ایک دردناک حادثہ تھا سانحے کے شہداء اور زخمیوں کی واپسی اور زخمیوں کے علاج کے حوالے سے سندھ حکومت نے بر وقت انتظامات کئے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد میں بدامنی کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئےامن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری نے ایام عزاء میں شیعہ رہنماوٕں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےامید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کریں گے۔

Page 11 of 1505

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree