The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور ملک گیر اسٹڈی سرکل کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر نگرانی ضلعی سیکرٹریٹ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں نشست بر گزار ہوئی ۔

اس نشست میں رہنماء مسولین کتاب کا مطالعہ کیا گیا اس نشست میں صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی نائب صدر عوض علی ہزارہ جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی صوبائی سیکرٹری کردار سازی علامہ سید عباس موسوی صوبائی آفس سیکرٹری سید عباس زیدی ضلعی کابینہ یونٹس کے اراکین و دیگر تنظیمی کارکن شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطینی مجاہدین کی بے مثال استقامت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد کی شرکت کی۔ شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوا تو ڈیل آف سینچری لے آئے، لیکن یہ سب مکروہ منصوبے کامیاب نہ ہو سکے، طوفان لااقصیٰ کے ذریعے جو اسرائیل پر وار ہوا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ زخم مندمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس حملے کی تاب نہیں لا سکے گا، چاہے جتنے بھی مغربی سربراہان مملکت اس غاصب کی حوصلہ افزائی کریں، فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں چالیس کلومیٹر اندر تک گھس کر مار رہے ہیں، ہمارا یہاں جمع ہونا اللّٰہ کو پسند ہے، ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کرنا قرآنی اور خدا کا پسندیدہ عمل ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے اسرائیل کے خلاف احتجاج سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ایک دن فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی درندگی کے خلاف گھروں سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ اکھاڑے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے سفارت خانوں کے باہر احتجاج ہورہے ہیں اور پاکستان میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار احتجاج روکنے کی کوشش کررہے ہیں، کل ہم جماعت اسلامی کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ 12 نومبر کو اسلام آباد میں مظلومین فلسطین کی حمایت میں تاریخی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،تاجروں، مزدوروں، طلباء، وکلاء، صحافیوں، اساتذہ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطین کیلئے نکلیں اور غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ضلع کرم پاراچنار میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدگی اور محاصرے کے تناظر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس ترین سرحدی علاقے میں اس طرح کے حالات کسی صورت سودمند نہیں ہیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں کو تماشائی بننے کے بجائے اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس وقت پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 روز میں کئی بے گناہ شیعہ شہری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیئے جاچکے ہیں، محاصرے کے سبب شہریوں اور ضروری اشیاء کی آمد ورفت بند ہے،چند ماہ قبل تری مینگل میں اسکول کے اندر گھس کر 5 اساتذہ کو محض شیعہ ہونے کے جرم میں بے دردی سے شہید کیا گیا لیکن آج تک ان کے قاتلوں کو بھی سزا نا دی جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آگ و خون میں جھونکا جارہا ہے۔یہ سارا کھیل پاکستان کے بیدار عوام کی توجہ مسئلہ غزہ سے ہٹانے کیلئے کھیلا جارہا ہے۔ ناصرشیرازی نے مزید کہا کہ اگر پاراچنار کے حالات کو سنجیدہ نا لیا گیا تو معاملات بگڑسکتے ہیں، اہلیان پاراچنار صبر وتحمل سے کام لے رہے ہیں جنہیں بعد میں کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صدر صوبہ خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور ملک گیر اسٹڈی سرکل کے سلسلے میں  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر نگرانی مدرسہ خاتم النبیین ص فیصل ٹاؤن کوئٹہ میں نشست بر گزار ہوئی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی  ڈاکٹر علی شیرازی حبیب اللہ دھکڑ غلام محمد حسنین اطہر صادق محمد تقی ڈومکی کامران علی سردار علی و دیگر تنظیمی کارکن شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے کہا ہے کہ وفاقی نگران حکومت نے گلگت بلتستان کے ساتھ پھر ہاتھ کر دیا ہے۔ اعلان اور شورشرابے ساڑے آٹھ ارب کا کرکے ریلیز تقریبا چھ ارب کی ہی جوکہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کوارٹر میں گلگت بلتستان کو سوا دو ارب روپے ملنا تھا لیکن 70 کروڑ ریلیز کرکے ترقیاتی پروسز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ نگران وزیراعظم لیکچر دینے کی بجائے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے اور ترقیاتی پروسز کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ شیڈول ریٹس کو بڑھانے کے بعد ترقیاتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت تھی لیکن نہیں بڑھایا گیا۔ جسکے نتیجے میں ڈیڑھ ارب کی ڈویپلمنٹ متاثر ہوگی۔ صوبائی حکومت کے ترقیاتی بجٹ کو بڑھانے میں سنجیدہ کوشش کریں انکی نہیں سنی جا رہی تو بتادیں اسمبلی کا خصوصی سیشن بلالیں وہاں لائحہ عمل طے کریں گے۔ ہمیں معلوم ہے حکومت کا دم گٹھ رہا ہے اور اظہار نہیں کر پا رہی ہے۔ کھل کا اظہار کریں مل کر گلگت بلتستان کے لیے لڑیں گے۔ اپوزیشن اراکین تحمل اور صبر کے ساتھ حکومت کو ڈیلیور کرنے کا موقع دے رہی ہے۔ عوام کی چیخیں نکل رہے ہیں۔ اس وقت حکومت کے پاس اضلاع کو چلانے، لاء اینڈ آرڈ اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرکے چار پیسے نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت اعلان لاچارگی کرے یا مسائل حل کرے۔ ریگولر بجٹ اور ایمرجنسی صورتحال کے ساتھ دس پیسے نہیں ہے اور دعوے آسمان سے چھو رہے ہیں۔

کاظم میثم نے مزید کہا کہ رول آف بزنس میں ہونی والی ترمیم کو واپسی اور گلگت بلتستان سول سروسز کے آفسیران کے مطالبات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے پیشرفت سے آگاہ کر دیا جائے۔ گلگت بلتستان میں تعینات نئے چیف سیکرٹری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان پچھتر سالوں میں گلگت بلتستان کے عوام نے اتنے تماشے دیکھے ہیں کہ اب کسی پہ اعتماد کرنا اور کسی سے امید رکھنے سے یہاں کے عوام کو خوف آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت ہر طرف سے بحرانوں میں دھنسا ہوا ہے۔ لگتا ہے کہ یہی صورتحال رہی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطینیوں کی بے مثال مقاومت اور جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد کی شرکت۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام ہوا تو ڈیل آف سینچری لے آئے لیکن یہ سب مکروہ منصوبے کامیاب نہ ہو سکے، طوفان لااقصیٰ کے ذریعے جو اسرائیل پر وار ہوا ہے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ زخم مندمل نہیں ہو سکتا، اسرائیل اس حملے کی تاب نہیں لا سکے گا، چاہے جتنے بھی مغربی سربراہان مملکت اس غاصب کی حوصلہ افزائی کریں، فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں چالیس کلومیٹر اندر تک گھس کر مار رہے ہیں، ہمارا یہاں جمع ہونا اللّٰہ کو پسند ہے، ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت کرنا قرانی اور خدا کا پسندیدہ عمل ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اسرائیل کے خلاف احتجاج سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ایک دن فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی درندگی کے خلاف گھروں سے نکلنا چاہیے۔

مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطین کے مظلومین کی حمایت میں حاضر ہونے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فلسطینیوں کے ہاتھوں میں اس وقت پرچم اسلام ہے، معرکہ طوفان الاقصیٰ نے مظلومین جہاں کے لیے امید پیدا کر دی ہے، یہ جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، یہودی اب کے اسلام کے دشمن نہیں بلکہ صدر اسلام سے دشمن اسلام ہیں، یہودیوں نے پہلے عثمانی خلافت کا خاتمہ کروایا پھر مملکت اسلامیہ کے حصے بکھرے کر کے اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کرلیا، لیکن مقاومت اسلامی کی بدولت اب یہ تمام مقبوضہ علاقوں سے بھاگتے پر مجبور نظر آتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آج ہم سب فلسطینی مظلومین کے ساتھ کھڑے ہیں، آج دنیا کا ہر انصاف پسند فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، حتیٰ یہودی بھی صہیونی ریاست کے خلاف بول اٹھے ہیں، حزب اللہ اور حماس نے فرقوں سے بالاتر ہو کر اسرائیل کے منہ پر آہنی مکا مارا ہے جس سے اسرائیلی ریاست لاکھڑا گئی ہے۔

علامہ حسنین گردیزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت نے کہا کہ اس وقت حماس کا عمل ہی درست عمل ہے،کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی بعد بربریت کا یہی جواب ہو سکتا تھا، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مسئلہ فلسطین پر امریکہ اور برطانیہ کی منافقانہ روش پر عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ نے مل کر اسرائیل کی گردن توڑ دی ہے، یہاں موجود تمام شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے قلبی جذبات کا اظہار کیا ہے، اسرائیلی ہیبت کو اللہ کے شیروں نے ملیا میٹ کر دیا ہے۔ اسرائیلی طاقت کا سحر ٹوٹ چکا، اب اگلے سرپرائز کے لیے تیار رہیں، امریکی بیساکھیوں کے سہارے اسرائیل کب تک اپنا توازن برقرار رکھے گا۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ جو آج فلسطینی اہل حق کے ساتھ کھڑا ہو گا وہی حق کی طرف ہو گا اور جو ان سے ہٹے گا وہ راہ باطل پر ہو گا، ہمارے حکمرانوں کا کوئی نقطہ نظر نہیں ہے، یہ یہود ونصاریٰ کے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم فلسطینیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا کہ اسرائیلی رجیم کے مطابق اب فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کو اس قدر کچل دیا ہے کہ اب یہ اٹھنے کے قابل نہیں لیکن تحریک مزاحمت نے انہیں طوفان لااقصیٰ کے ذریعے ایسا سرپرائز دیا جس پر دنیا حیران ہے۔

سابق صدر نیشنل پریس کلب افضل بٹ نے کہا کہ فلسطین میں آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بات کرنے والے عالمی اداروں نے اسرائیلی مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ٹیکنالوجی کے دور میں ہم سب کو سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔کانفرنس سے آصف لقمان قاضی، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، ہرمیت سنگھ، طاہر رشید تنولی، عبداللہ حمید گل، میثم کاظم، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، اسداللہ چیمہ و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارا چنار پر باربار جنگ مسلط کرنے کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔

پاراچنار کے شیعہ عوام پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، انہیں کمزور کرنے کا مطلب پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

پارا چنار میں معصوم بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔قانون نافذ کرنے والوں ادارے ہوش کے ناخن لیں،

پاراچنار ملک کا حساس ترین علاقہ ہے۔یہاں کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنا ایک بھیانک غلطی ہو گی۔

پارا چنار میں جو چنگاری سلگانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ اگر بھڑک اٹھی تو اس کی حرارت پورے ملک میں پھیلنے سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا آن لائن اجلاس آج منعقد ہوا۔ جس میں ملک گیر مطالعہ کتاب رہنمائے مسئولین اور یونٹس کی تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کارکنوں کی تنظیمی تربیت کے لئے کتاب رہنمائے مسئولین بہترین کتاب ہے۔ جس کا ہر سطح کے تنظیمی ذمہ داران کو مطالعہ کرنا چاہیے۔ کتاب رہنمائے مسئولین کو نافذ کرنے سے تنظیمی فعالیت میں اضافہ ہوگا اور فعالیت میں بہتری آئے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کارکنوں کی دینی اور تنظیمی تربیت کو بہت اہمیت دیتی ہے، کیونکہ تعلیم و تربیت اور خودسازی و خود شناسی کے ذریعے ہم اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں۔

آن لائن تنظیمی اجلاس سے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ آقا جہانزیب جعفری، ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید کاظمی اور علامہ برکت علی مطہری، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی مظہر جعفری، بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ریاست کشمیر کے سیکرٹری تنظیم سازی عابد علی قریشی اور مرکزی آفس میں شعبہ تنظیم سازی کے معاون مولانا شمس الدین کامل شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں میں 28 اور 29 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور اسٹڈی سرکلز کا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسٹڈی سرکلز کے پروگرامز ضلع تحصیل اور یونٹ سطح پر منعقد ہوں گے۔ مختلف مقامات پر اسٹڈی سرکلز کے پروگرامز میں اراکین صوبائی کابینہ و ضلعی کابینہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی کی زیر صدارت صوبائی فلاح وبہبود کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں 3 ایشو ڈسکس ہوئے ۔
1۔ میڈیکل پینل کا عنقریب اعلان کردیا جائے گا ۔
2۔ خدیجہ ڈسپنسری جعفریہ کالونی اور کھاڑک ڈسپنسری کے مریضوں کو جلد ہی پینل میں شامل ڈاکٹروں کے پاس ریفر کیاجائے گا ۔ ان شاءاللہ
3۔ موسم سرما کی آمد آمد ہے ۔ لہذا گرم کی کولیکشن اور ڈسٹریبیوشن کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔
4۔فلسطین فنڈز کے لئے مرکز ،  صوبے ، ضلع لاہور اور مالیات کمیٹی کی ہم آہنگی سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ۔
5 ۔ پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور کو خط لکھا جائے گا۔

یہ اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا ۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا تمام امور کو صوبائی کابینہ کی مشاورت اور ہم آہنگی سے آگے بڑھایا جائے ۔ موسم سرما کے لئے گرم لباس کی کولیکشن کی پوسٹ صوبائی آفس سیکریٹری کے ذمے لگادی گئی ہے ۔ اور ضلعی صدور خط بھی عنقریب بھیجا جائے گا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی سے ممبران گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری (صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم)اور سید شبیہ الحسنین نے ملاقات کی۔اس موقع پر ممبران جی بی کونسل نے حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا پوری امت مسلمہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔فلسطین میں بیہیمانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ممبران جی بی کونسل نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر انسانی جارحیت کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے دل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی ہمت حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی بےگناہ فلسطینی عوام پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین کے عزم و حوصلے بلند ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کو عبرتناک شکست دے کر فلسطینی اپنی سرزمین واپس لیں گے اور پاکستانی مسلمانوں سمیت تمام دنیا کے مسلمان قبلہ اول مسجد اقصی میں باجماعت نماز اداء کریں گے۔فلسطینی سفیر نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر ممبران جی بی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔فلسطینی سفیر نے ممبران جی بی کونسل اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے جذبات اور احساسات کے اظہار کو سراہا۔

Page 13 of 1409

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree