The Latest

وحدت نیوز(سکردو) یوم ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں ایک پروقار جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے پروگرام میں بلتستان کے معروف منقبت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیے۔

 جشن ولادت کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر جشن ولادت حضرت امام حسین کا کیک بھی کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(تہران) ایرانی پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم ،ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے ادارہ برائے قانون سازی و تحقیق کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ برائے قانون سازی کے سربراہ موجود تھے۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور اس کے طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی۔

انہوں کہا کہ مذکورہ ادارہ پارلیمنٹ کا بنیادی اور مرکزی ادارہ ہے کسی بھی ایکٹ کو اسمبلی سے لانے سے مختلف ماہرین اس کی تکنیکی نوعیت کاجائزہ لیتا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد اسمبلی میں قانون پیش کرنے سے قبل پائلٹ پروجیکٹ کیا جاتا ہے اور عوامی رائے بھی طلب کی جاتی ہے۔اسکے بعداسمبلی میں ٹیبل کرکے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد قانون کی شکل اختیار کیا جاتا ہے۔ ادارہ کے خصوصی دعوت پر آنے پر گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفدکا خیرمقدم بھی کیا۔

اپوزیشن لیڈر اور اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ صدیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بناکر خطے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تجربات و مشاہدات کی منتقلی کا آغاز مستحسن ہے۔ پارلیمنٹ کسی بھی ملک کا بنیادی ادارہ ہے جس پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے۔ پاکستان میں پارلیمانی روایات ایران سے بھی قدیمی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک مزید پارلیمانی تجربات کو ایکسچینج کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(قم)جامعہ روحانیت گلگت بلتستان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،رکن جی بی اسمبلی وزیر محمد سلیم اور رکن جی بی اسمبلی سید سہیل عباس نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

 اس اجتماع میں قم میں زیرتعلیم گلگت بلتستان کے علماۓ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ روحانیت نے اپوزیشن لیڈر اور دیگر رفقائے کرام کی سیاسی جدوجہد کو سراہا اور قومی سطح پر علاقائی حقوق کے لیے جاری کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے علمائے قم کی جانب سے عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ معاشرہ علم و منطق پر قائم ہو۔ معاشرہ میں علم و حکمت حاوی نہ ہو تو اس معاشرہ کا شیرازہ بکھرنے میں دیر نہیں لگتی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی سماجیات میں علماء کے کرادار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ تہذیب و ثقافت کو حفظ کرنا ہو یا حقوق کی جدوجہد کرنی ہو علمائے کرام کی سرپرستی قابل تحسین رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران میں پاکستان کے نمائندہ ہیں۔ ہم جزیات پر یااندرونی معاملات پہ بات نہیں کریں گے۔ ملک کی حمیت و وقار کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا ملک کسی سے بھی انسانی و قدرتی وسائل کے اعتبار سے کم نہیں ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی نظام کی بہتری کے اپنا حصہ ڈالیں تو اسلامی ممالک کو لیڈ کرنے کی صلاحیت ہم رکھتے ہیں۔ ہم اندرونی موضوعات کو ملک سے باہر ڈسکس ہی نہیں کریں گے۔ ہماری اپنی پہچان اور اپنا مقام ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی بیداری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس معاشرہ پر علم و حکومت کو حاوی کرنی کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے شعور کو جہت دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے علما نے پوری دنیا میں اپنا مقام بنایا ہوا ہے۔ علمی فکری طور پر علما کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر سماجی، اقتصادی، سیاسی اور دیگر میدانوں میں دنیا میں پہچان بنانے کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قم مشہد نجف اور دیگر حوزوں میں زیرتعلیم علمائے کرام گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور فکر و شعور کے حفاظت کے ضامن ہیں۔ علما کا سماج میں نقش سب سے بین اور واضح ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیرصدارت صوبائی اور ضلعی مسئولین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت (ع) کے علامہ سید امتیاز حسین کاظمی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید فصاحت علی بخاری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات(میڈیا) ضلعی صدر نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مھدی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن نقی حیدر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن شعیب اور عقیل موجود تھے۔

اجلاس میں کئی اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور اور پنجاب بھر میں روابط بڑھانے، تنظیمی سرگرمیوں اور فعالیت پر فوکس کیا گیا۔ صوبائی، ضلع اور وحدت یوتھ ونگز کے مسئولین نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو بریفنگ دی۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی ونگز کے مسئولین کی کاوشوں کو سراہا۔ تنظیمی صورتحال اور فعالیت کے بارے خصوصی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت جہاں مذہبی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے، وہیں ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دور اندیش قیادت میں مجلس کو پاکستان کی سیاست میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی، اس کیلئے نچلی سطح تک اپنی رابطہ مہم تیز کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے سیاسی کردار نے بہت سے نام نہاد قائدین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ہم اسی طرح ملت کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ مجلس کے موثرسیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اپنے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ کے موجودہ سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ سید ہاشم صفی الدین کی بطور حزب اللّٰہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کو 27 ستمبر کو بیروت میں شہید کیا تھا جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد سید ہاشم صفی الدین کو شہید کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل لبنان جنگ کے باعث سید حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔

وحدت نیوز(شکارپور)وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ مختار احمد امامی، وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفٰی حیدر جعفری، سندھ کے ممتاز عالم دین استاد العلماء علامہ سید ارشاد حسین نقوی، خطیب اہل بیت علامہ ریاض حسین نجفی، علامہ سید احمد علی نقوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت سندھ کے صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطہری، مولانا منور حسین سولنگی، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد حنیف کانہیو، مرکزی رہنماء اے او پی انجینئر غلام رضا جعفری اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی رہنماء محمد عالم ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عظمت شہداء کانفرنس کے موقع پر ہم شکارپور کے ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں مولا علی علیہ السلام سے عشق و محبت کے جرم میں حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہم لبنان اور فلسطین کے ان مجاہد شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عصر حاضر کے یزید امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد میں بدامنی اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار پر عوام شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا جائے اور صوبائی حکومت سندھ میں قیام امن کے حوالے سے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔

مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ 5 فروری کو اجتماعی شادیوں کی اجرائی کمیٹی کی میٹنگ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تمام اجرائی امور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آنیوالی میٹنگ میں منظوری کے بعد تقریب اور حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی) عوامی کالونی میںایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس ترحیم پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار4 بے گناہ مومنین کی رہائی کے لئےقائد وحدت سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے قائدین اور لیگل ٹیم کی انتھک محنت کے بعدولادت باسعادت کریمِ کربلا امام حسین علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر چاروں اسیروں کو ضمانت پر رہائی مبارک ہو۔

سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد اسیران کی صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار آمد پر شاندار استقبال،اس موقع پر صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی، صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری ، ایڈوکیٹ نصیرالحسن کھوکھر ، علامہ اصغر حسین شہیدی ، صدر ضلع کورنگی عمران نقوی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس کیس کی پیروی کے لئے ایم ڈبلیوایم لیگل ٹیم نے سندھ ہائیکورٹ کے نامور وکیل جناب نصیر الحسن کھوکھر کی خدمات حاصل کیں تھیں۔

بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کی ٹیم نے خود تمام اسیران کوپاور ہاؤس عوامی کالونی کورنگی میں ان کے گھروں پر جاکر اہل خانہ کے حوالے کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے اسیران اور ایم ڈبلیوایم قائدین کا لبیک یاحسینؑ کی صداؤں میں پرتپاک استقبال کیا۔

 اسیران اور ان کے خانوادے نےمشکل وقت میں ہر قسم کے تعاون پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈویژنل و صوبائی قائدین اور انکی لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، جس سے مہنگائی میں ریکارڈ کمی کے حکومتی دعووں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف لوگ اپنی گھریلو اشیاء اور اثاثے بیچ کر یا قرض لے کر زندگی گزارنے پر مجبور نظر آتے ہیں تو دوسری طرف عوام پر پیڑول بم گراکربےدرد اور بے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر لٹانے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور اپوزیشن اتحاد کے ترجمان اخونزادہ حسین نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا 8 فروری کو مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والی اس جعلی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال تھی۔ اس حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور آئے۔ ہم آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ طور پر اپنی ان سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کا حتمی شیڈول بھی جلد ہی ترتیب دیا جائے گا۔  اپوزیشن اتحاد کی سب سے بڑی تشویش یہی ہے کہ اس جعلی فسطائی حکومت اور ان کے ہینڈلرز سے انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی مگر ستم یہ ہے کہ ملک کی موجودہ عدلیہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہوگئی ہے!

26 نومبر کو تحریک انصاف کے گرفتار 350 کارکنوں کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دو مہینے بعد جیل بھیج دیا لیکن پنجاب پولیس نے ان کارکنوں کو اٹک جیل سے نکال کر راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا ہے اور ان پر اٹک میں چار چار اور ایف آئی آرز کاٹے گئے ہیں۔ ان سب کو واپس پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ یہ ہے ان کی فسطائیت کا عالم کہ عدالت کا حکم ان کے سامنے کوئی وقعت نہیں رکھتا جبکہ عدلیہ آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔

ہماری انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ پنجاب حکومت کی ان غیر قانونی تصرفات پر ان کا سخت نوٹس لیں۔پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد اپنے کارکنوں کو ان کے اس ظلم اور فسطائیت سے آزادی دلائی گی۔ یہ جعلی حکومت ہمارا حوصلہ ان ہتھکنڈوں سے پست نہیں کرسکتی۔حال ہی میں صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا آرڈیننس کا اطلاق کرنا بھی ان کی ہماری رہی سہی جمہوری آزادیوں کا گلہ گھونٹ دینے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے جس کے مدمقابل اپوزیشن اتحاد صحافتی برادری کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

Page 15 of 1543

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree