The Latest
وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت عملی طور مفلوج ہوچکی ہے۔ عوامی اراضی پر قبضے کی انتظامی کوشش حکومت کے اعلانات کو جوتے پر رکھنے کی مترادف ہے۔ حکومت یہاں کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دینے کا اعلان کر رہی ہے اور انتظامیہ انہی اراضی پر شب خون مار رہی ہے۔ اس سے زیادہ بے بسی حکومت کی اور کیا ہو سکتی ہے۔ یہاں کی اراضی کو عوامی اراضی تسلیم کی جائے۔ تسلیم کی جائے یہ زمین یہاں کے عوام کی ہے۔ جو اس زمین کو اس عوام کی نہیں مانتے وہ خطے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دریا کے کنارے سے پہاڑ کی چوٹی تک اس عوام کی ہے۔ یہاں کے عوام نے اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرایا۔ تحریک آزادی کو تسلیم کرنا اس خطے کو یہاں کے عوام کی تسلیم کرنا ہے۔ اس خطے کو عوام کی تسلیم نہ کرنے والے دراصل جنگ آزادی کو عملی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو پورا خطہ بحران میں چلا جائے گا۔ گلگت بلتستان پر مزید ظلم نہ کیا جائے۔
یہاں کے عوام میں مسلسل مایوسی پھیل رہی ہے۔ گلگت شہر میں کتوں کا راج ہے۔ کئی انسانی جانیں ضائع ہونے کے باوجود حکومتی سردمہری انتہائی افسوسناک ہے۔ ہر طرف ڈزاسٹر ہی ڈزاسٹر نظر آ رہی ہے۔ خطہ جس طرح کی صورتحال سے دوچار ہے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے۔ منتخب عوامی نمائندے اور اتحادی جماعتیں گورننس اور عوام سے لاتعلق ہوچکے ہیں۔ ایسی بے بسی کی تصویر بننے رہنے سے بہتر ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی جعلی اتحاد کو چھوڑ کر اپوزیشن کی صفوں میں بیٹھ جائیں۔ ہم مل کر خطے میں عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے۔ سیاسی اتحادی جماعتیں بولتی اپوزیشن کی زبان ہیں اور حکومت کا حصہ ہے۔ یہ چلن سیاست میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
ایسی جمہوریت جو ملک میں چل رہی ہے اس سے شاید آمریت زیادہ بہتر ہو۔ دوسری طرف عوام اس وقت باشعور ہوچکی ہے۔ عوام کو فریب میں مبتلا نہیں کیا جاسکتا بلخصوص نوجوان نسل اتنی زیرک ہے کہ ہر طرح کی مکاری جانتی بھی ہے اور جواب دینا بھی جانتی ہے۔ سیاسی جماعتیں اس وقت عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہیں۔ اب بھی سیاسی جماعتوں نے جرات کا مظاہرہ نہ کیا اور سہولت کاری جاری رکھی تو ملک میں انقلاب آئے گا جسے کوئی نہیں روک سکے گے۔ گلگت بلتستان کے عوام بھی یہاں کے ظالمانہ فیصلوں اور جانبدارانہ رویوں اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے سبب مایوس ہو رہے ہیں۔ گرمیوں میں بھی لوڈشیڈنگ، زمینون پر قبضے، صوبائی ہیڈ کوارٹر میں بے قابو پاگل کتے کے سامنے حکومتی بے بسی، ترقیاتی عمل میں سست روئی جیسے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان میں جو تاریخی زیادتی مخصوص حلقوں کے ساتھ کی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی۔ ان حلقوں کو دیوار سے لگانے کے ذمہ داری حکومت اور انکو حکومت میں لانے والے بھی ہیں۔ آج مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا ہاتھ بھی ضلع سکردو نگر ہنزہ اور غذر کے حلقوں کا گھلا گھونٹنے میں استعمال ہوا ہے۔ ان حلقوں کے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو اپوزیشن بہت جلد اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اس کے بعد وزیراعلٰی کا حلقہ سمیت پورا گلگت بلتستان اسی بحران میں چلا جائے گا جس بحران میں اصول اور ضمیر پر کھڑے رہنے والے حلقوں کو دھکیل دیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین باکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سردار لشکر سید حسن نصراللہ کی دلسوز شہادت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقام معظم رہبری، مراجع عظام، علمائے مجاہدین، ملت شجاع لبنان اور فلسطین سمیت تمام مستضعفین و مظلومین جہان اور عالم اسلام کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں، آپ شہادت کے شدید متمنی اور آرزو مند تھے آخرکار شہادت نے آپکا انتخاب کیا، سید کی شہادت تحریک مقاومت کی پائیداری اور جارح اسرائیل کی نابودی کا باعث ہو گی، آپ اور آپ کے باوفا ساتھیوں کی شہادت تحریک مقاومت کے لیئے سعادت و تقویت کا باعث بنے گی، سید ایک مبارز و شجاع اور صالح انسان تھے جن پر عالم اسلام کے ہر غیور فرد کو فخر تھا، ہم سب کے دل مغموم و رنجیدہ ہیں، آپ دشمن کے سامنے مستضعفین جہان کی توانا آواز اور مضبوط ترین ڈھال تھے، اسرائیل اپنی نابودی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان کی شہری آبادی پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ بنکر بسٹر بم امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین و لبنان کے معصوم شہریوں پر گرانے کیلئے دیئے ہیں، اسرائیل یہ بم امریکی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اپنے پاکیزہ مقصد میں کامیاب ہو گئے اور وہ ظلم و ناانصافی کے خلاف پوری سچائی اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہے، اگر عالم اسلام نے غزہ کے مظلومین پر ہونے والی اسرائیلی سفاکیت پر بیداری اور وحدت کا ثبوت دیا ہوتا تو آج اسرائیل لبنان پر اس شرمناک حملے کی ہمت نہ کرتا، خونخوار اسرائیلی وزیراعظم کا یہ حملہ پورے عرب خطے کو خطرناک جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے، جسکی پشت پناہی امریکہ اور اس کے حواری ممالک کر رہے ہیں، اقوام عالم اور اسلامی دنیا کا اسرائیل کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کرنا انتہائی شرمناک ہے، اس تمام تر بربریت کی ذمہ داری امریکہ اور اس کے حواری ممالک پر عائد ہوتی ہے، امریکہ و اسرائیل سمیت تمام جارح قوتوں کے تحریک مقاومت و مزاحمت کو کمزور کرنے کے ناپاک و مذموم عزائم کبھی پورے نہیں ہونگے اور یہ حق پرستوں کا لشکر غاصب اور بزدل اسرائیل کے ناسور کو قلب اسلام سے نکال باہر پھینکے گا۔ انشاءاللہ
وحدت نیوز(ملتان)مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کا انعقاد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں کیا گیا، کانفرنس میں علمائے کرام و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ حسنین عباس گردیزی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی ذات امت کے لئے نکتہ اتحاد ہے اور مسالک کے لئے حصار ہے، آج غزہ و بیت المقدس میں ہزاروں شہید ہونے کے باوجود عوام استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب مظلوموں کے درد کو سمجھیں اور فلسطین و لبنان کی متحد ہو کر حمایت کریں۔
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی اور کفار کے مقابلہ میں سخت ہیں، غزہ کے مظلومین کی حمایت میں مسلم حکمران ناکام ہو گئے ہیں، الٹا مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے میں گھناونا کردار ادا کر رہے ہیں، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا انسانیت کی سر بلندی اور کامیابی کے لیے مبعوث ہوئے پسے ہوئے اور ٹھکرائے ہوئے انسانوں کے مونس و مددگار بن کر آئے جس سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔
کانفرنس سے علامہ نعیم الحسن نقوی، سلیم عباس صدیقی، انجنیئرسخاوت علی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ امجد شمسی، زوار حسین بسمل اور علامہ ہادی حسین نے بھی خطاب کیا، جبکہ ایڈووکیٹ عون رضا گوپانگ، علامہ ساجد اسدی، سید ثقلین نقوی، سید عمران بخاری، ملک عمران حیدر، ڈاکٹر شاہد حسین، حکیم شہزاد، مولانا مظہر کھرل، مولانا کاشف حیدری، مولانا سید تقی گردیزی، حسیب گردیزی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا غدیر شیرازی و دیگر کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ضلع شکار پور کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین پر جس اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم شکار پور کے عوام کی آواز بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شکار پور کے دورے کے موقع پر ڈکھن سٹی مسجد میں تحصیل صدر سید نوید علی شاہ، تحصیل کابینہ کے اراکین اور تنظیمی کارکنوں کے ساتھ نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل کابینہ اور مظہر علی خان کماریو نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم ملت کے غریب اور محروم طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر ضلع شکار پور کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین پر جس اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم شکار پور کے عوام کی آواز بنیں گے۔ ضلع شکار پور کے عوامی مسائل خصوصاً امن و امان کی ابتر صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم نے موثر آواز بلند کی ہے۔ جبکہ عوام کے منتخب نمائندوں نے کبھی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی، یا کسی فورم میں عوامی مسائل اغواء برائے تاوان، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آواز بلند نہیں کی اور نہ ہی بدامنی کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام کیا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہر غیرت مند مسلمان پر فرض ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں حماس اور حزب اللہ کی مزاحمت پر پوری امت مسلمہ کو فخر ہے۔ فلسطین اور لبنان میں معصوم شہریوں کا قتل عام کرکے اسرائیل نے بدترین ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما علامہ نعیم الحسن نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی شریک ہوئے۔ جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے ہر ضلع کے دو نمائندگان اور صوبائی کابینہ کے عہدے داران شریک تھے۔ اجلاس میں تنظمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی کارکردگی رپورٹ اور ہر ضلع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر اور علما کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔
وحدت نیوز(پشاور)مختلف شیعہ تنظیموں نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع کرم میں فوری طور پر جنگ بندی اور واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر رہنماوں کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پچھلے 5 دنوں سے دو گاؤں کے درمیان جاری تنازعے کو مذہبی رنگ دینا اور لڑائی کو پورے ضلع میں پھیلانا افسوسناک ہے، اس پر ریاستی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عابد حسین شاکری (ممبر متحدہ علماء بورڈ کے پی)، شبیر حسین ساجدی (صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم)، حیات روغانی (رہنماء اے این پی)، آغا مولانا حسین (سابق صدر تحریک حسینی پاراچنار)، حسن رضا ڈویژنل صدر آئی ایس او پشاور ڈویژن، عاطف رشید (رہنما ایم ایس ایم) نے ضلع کرم کی حالیہ صورتحال سے متعلق پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کے پر امن ماحول کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریاستی اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ جب دو گاؤں کے درمیان فیصلہ ہو گیا تو کونسی ایسی طاقت تھی جس نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا۔؟ امن جرگہ میں جن ذمہ دار مشران نے فوراً وہاں پہنچ کر اسی گاؤں سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کی تلقین کی پھر وہ کون سے عناصر تھے جنھوں نے فیصلے کی خلاف ورزی کی اور ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ریاستی اداروں بلخصوص صوبائی حکومت کی نااہلی کو اگر دیکھا جائے جوکہ کے پی حکومت کے نااہل صوبائی وزیر برائے قانون نے جو متنازعہ اور فرقہ ورانہ بیان جاری کیا ہے اس کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جس سے علاقے میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کو مزید تقویت ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ضلع کرم کے حالات خراب ہوتے ہیں تو ٹل پاراچنار روڈ کو آمد رفت کے لیے بند کیا جاتا ہے، یہ سراسر ناانصافی ہے، ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہم ریاستی اداروں اور کرم کی ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ بندی کے لیے فوری، ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس واقعے کی اعلیٰ سطحی پر غیر جانبداری سے تحقیقات کروائی جائیں تاکہ ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔ پریس کانفرنس میں ضلع کرم بھر سے مشران، ذمہ داران افراد اور جوانان نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے ضلع کرم کی امن و امان کے لئے آواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
وحدت نیوز(مشھد مقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہدمقدس کے زیراہتمام دفتر مجلس میں جشن صادقین کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مشھد مقدس میں پاکستانی زائرین کے لئے لگایے گئے موکب کے خدام حضرات نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام مجید سے کی گئی، تلاوت کی سعادت قاری کاظم علی نے حاصل کی، قسور عباس اور شھباز علی نے نعت رسول مقبول اور منقبت پڑھی۔ حجت الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس نے ان مبارک ایام کے موقع پر تمام خدام زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کو خصوصی طور پر مبارک پیش کی۔ حجت الاسلام آزاد حسین نے تمام خدام کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ مقاومت کی کامیابی، دشمن کی بربادی اور وطن عزیز کی سلامتی اور رھبر معظم کی طول عمر کے لئے دعا کی گئی، تمام مہمانوں کی مٹھائی اور مولا امام رضا علیہ السلام کے متبرک کھانے سے خاطر تواضح کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شعبہ تنظیم کا آن لائن اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری امورتنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری، مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن اور سابقہ صوبائی صدر خیبرپختونخوا علامہ سید وحید کاظمی، رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل برادر آصف رضا ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی صوبہ سندھ محمود الحسن ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی پنجاب مظہر جعفری، صوبائی جنرل سیکریٹری بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی ،مرکزی معاون شعبہ تنظیم سازی مولانا شمس الدین شریک ہوئے۔
اجلاس میں ضلعی شوریٰ اجلاس ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ مرکزی اور صوبائی کابینہ کے دورہ جات اور شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کابینہ اجلاس اور شوریٰ اجلاس تنظیمی فعالیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مشاورت اور سالانہ پروگرام پر بر وقت عمل درآمد کا باعث بنتے ہیں۔
شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ اور محترم چیئرمین کی تاکید کے پیش نظر صوبے اور اضلاع ہر سطح پر ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یقینی بنائیں۔ محرم و صفر اور ایام عزاء کے اختتام پر شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت بھرپور انداز سے شروع کی جائے۔اجلاس میں سندھ بلوچستان پنجاب اور ریاست کشمیر کے صوبائی ذمہ داران نے اپنے صوبوں میں شعبہ تنظیم سازی کی فعالیت کی رپورٹ پیش کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان سے اسلام آباد کے پی کے ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی سمیت ایم این اےشیخ وقاص اکرم،سینیٹرشبلی فراز،حسین اخونزادہ اورترجمان کے پی کے حکومت بیرسٹرسیف موجود تھے۔
ملاقات میں ضلع کرم کے ناگفتہ بہہ صورتحال اور کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ایک اعلی سطح اجلاس میں ضلع کرم میں جنگ بندی اور دیرپا امن کے لئے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس ملاقات میں شریک تمام قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں نے ضلع کرم میں وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی کشیدہ جنگی صورتحال پر انتہائی تشویش اور چند روز سے جاری لڑائی میں قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا، جنگ کی وجہ سے راستوں کی بندش اور بارڈر پار سے مداخلت کی بدولت معصوم شہریوں کی جان و مال کو ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےصوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دھشتگرد کھلے عام دھشتگردی کر رہے ہیں حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے ۔ دھشتگرد آتے ہیں اپنی مرضی سے پارہ چنار کے عوام کو قتل کرتے ہیں۔ مارکیٹوں پر بم دھماکہ کر کے مارکیٹیں مسمار کر دیتے ھیں ۔ مگر حکومت پاکستان تماشہ دیکھ رہی ہے ۔
دھشتگردوں کو سزا تو دور کی بات ہے، دہشت گردوں کو گرفتارہی نہیں کرتی ۔ پارہ چنار میں دھشتگردوں کی وجہ سے بد امنی پیدا ہوچکی ہے،حکومت پاکستان سےمطالبہ ہے کہ پارہ چنار میں دھشت گرد جو دھشتگردی کر رہے ہیں ان کو گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے ۔