The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے محرم الحرام سال 1445 ہجری قمری کے آغاز کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ #كربلاء میں برپا ہونے والے معرکہ حق و باطل کی یاد تازہ کرتا ہے۔یہ مہینہ ہر محب اہلبیت علیہم السلام سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنے امام سے تجدید عہد کریں۔امام برحق علیہ السلام کے ماننے والے کبھی ظالم کی حمایت اور مظلوم کی مخالفت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حسینی ہیں ہمارا کردار بھی حسینی ع ہونا چاہیے۔ہماری بہنوں بیٹیوں کا زینبی کردار ہونا چاہئیے۔امام عالی مقام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے امام ہیں کسی مخصوص مسلک کا ان پر اجارہ نہیں۔ کربلا میں جا کر دیکھیں ۔مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کے علاوہ عیسائی، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی امام حسین علیہ السلام کو سلام پیش کرنے جوق در جوق آتے ہیں۔یہ اس بلند اورعظیم کردار کو سلام ہے جس نے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا ہر باضمیر کو حوصلہ عطا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ریاستی اداروں سے بھی مطالبہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے۔افغانستان کے راستے شر پسند عناصر کی آمد و رفت مختلف خدشات کو جنم دے رہی ہے۔ ایسی صورتحال جب دشمن تاک میں ہو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ادارے عزاداروں پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی مشق دہرانے سے باز رہیں۔عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔
وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وفد نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عزاداری سید الشہداء کے سلسلہ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز عزاداری اور مختلف جلوسوں کے روٹس میں موجود مشکلات کی نشاہدہی کروائی گئی جن کو ڈی پی او صاحب نے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں صوبائی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب عزاداری ونگ صفدر حسین خان زنگیزہ، ضلعی صدر ساجد خان گشکوری، ضلعی جنرل سیکرٹری شیراز ھاشمی، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت مجلس علمائے مکتب اہلبیت مولانا ساجد رضا اسدی، ضلعی صدر عزاداری ونگ لیہ سید شاہد رضا نقوی ایڈووکیٹ، سابق مرکزی رہنما عدیل عباس زیدی اور مولانا فیاض حسین نقوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(ملتان)محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کی زیر صدارت اجلاس، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال کی شرکت، اجلاس میں شہر کے دیگر عزادار، لائئسنسداران، انتظامیہ کے افسران بھی موجود، محرم الحرام کے انتظامات میں حائل دشواریوں پر تبادلہ خیال۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی صدر علامہ صادق جعفری نے کراچی عزاء خانہ زہرا کے باہر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہےکہ ملک بھر میں محرم الحرام 1445 یجری کا آغاز ہوگیا ہے ۔محرم الحرام مولا امام حسین یاد میں منایا جاتا ہے۔امام حسین علیہ السلام اپنی قربانی دیکر رہتی دنیا تک اسلام کی حقیقی معنی بتا دیئے۔دنیا کے کونے کونے میں محرم کو منانے کی تیاریاں مکمل ہیں بد قسمتی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے عزاداری کے خلاف شرپسند عناصر رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ مکمل ہو گئی ہیں۔میئر کراچی نے مختلف علاقوں کا دورا کیا ہے ۔کراچی میں محرم الحرام کے موقع پر 90 فیصد نامکمل ہیں۔جگہ جگہ گٹر کے ڈھکن کچرا پڑا ہوا ہے ۔ایام عزاء میں شہر کی مخدوش صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضی وہاب اپنی ذمہ داری ادا کریں۔کے الیکٹرک کی ہڈ دھرمی بدستور جاری ہے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں بجلی کی پریشانی ہیں جلوس کی گذرگاہیں اور مرکزی مجالس کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہونی چاہیے بلدیاتی اداروں نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں فنڈ کا نا ہونا ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔حکومتی برسر اقتدار جماعت گزشتہ 15 سالوں سے صوبے کی عوام کو لوٹ کر کھا رہی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محرم سے شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجالس و جلوس عزاء کے راستوں کی صفائی ستھرائی سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی، سوریج کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس بار بھی وہی روش رہی شہر کے مختلف اضلاع میں موجود حکومتی مشینری ڈی سی، اور ٹاون ناظمین حضرات فنڈ اور اختیارات کے نہ ملنے کا ہی رونا روتے رہے جس کے پس پردہ برسر اقتدار جماعت کی سندھ اور شہری حکومت کے کرپٹ حکمران ہیں جو محرم الحرام کے مختص فنڈ کو اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا شہر بھر میں بلدیاتی ایشور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو توجہ دینے کی ضرورت تھی ۔مساجد و امام بارگاہوں جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی، لائس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اداروں کو پابند کیا جانا تھا مگر حکومت نے ان تمام معاملات میں سوائے عزاداروں دھوکا دیا۔صوبائی حکومت میں موجود وزراء کرپشن کے ریکارد قائم کر رہے ہیں اور تمام صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔عوام قدرتی آفات کرونا و سیلاب زدگان کا فنڈہڑپنے والوں کو مسترد کرتے ہیں کے الیکٹرک مافیا کے پیچھے بھی اسی حکومت کا ہاتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ حکومت میں ایک ہزار سے زائد افسران باقائدہ کرپشن اور نیب کی پلی بارگین میں ملوث ہیں ۔جنہیں آج تک حکومت نے فارغ نہیں کیا۔جو وجہ بنتے ہیں ترقیاتی کاموں کے نا ہونے پر ۔موجودہ شہر قائد اور سندھ کے دیہی علاقوں کی صوتحال اس بات کی گواہی دے رہی یے کہ حکومت کیا کام کر رہی ہے ۔سپریم کورٹ صوبائی عدالتیں بارہا یہ نشاندہی کر چکی ہیں کہ سندھ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔انہوں نے شہر میں برھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت و ریاستی اداروں سے نیو رضویہ میں نوحہ خواں حسنین حیدر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء کی فل پروف سیکیورٹی اور لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔کانفرنس میں مولانا حیات عباس نجفی، علامہ ملک عباس، مولانا اسحاق قرآیتی،قیصر رضا جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں نواسہ پیغمبر اکرم (ص) جناب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھ باوفا ساتھیوں اور آپ علیہ السلام کے اہل و عیال نے دین مبین اسلام کی بقاء کی خاطر وقت کے یزید فاسق و فاجر حکومت کے خلاف قیام کرتے ہوئے راہ خدا وندی میں اپنی اور اپنے اہل و عیال کے ہمراہ قربانی پیش کی تا کہ رسول اکرم (ص) کا تعارف کردہ اسلام انحرافات اور خرافات سے محفوظ رہ سکے۔محرم الحرام۱۴۴۵ ہجری کی آمد کے ساتھ دنیا بھرکے گوشہ و کنار میں نواسہ رسول اکرم (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے با وفا ساتھیوں اور اہل و عیال کی قربانی کی یاد منانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، سرزمین پاکستان پر بھی دنیا بھر کی طرح عاشقان رسول (ص) نواسہ رسول (ص) کی شہادت اور آپ علیہ السلام کے باوفا اور جانثار ساتھیوں او ر اہل و عیال کی قربانی کی یاد منانے کے لئے آمادہ ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سید الشہداء کی یاد اور عزاداری کے اجتماعات کو حتمی شکل دے رہے ہیں تا کہ پیغمبر گرامی قدر حضرت محمد مصطفی (ص) اور خاتون جنت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے فرزند ارجمند حضرت امام حسین علیہ السلام اور باوفاساتھیوں اور اہل و عیال کا پرسہ پیش کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی عاشقان مصطفی(ص) و عاشقان اہلبیت علیہم السلام قیام پاکستان سے قبل اور پاکستان کے قیام کے بعد سے سید الشہدا ء کی یاد مناتے آئے ہیں اور یہ سلسلہ پوری مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ کے ساتھ آج بھی جاری و ساری ہے۔لیکن افسو س کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے مملکت خدداد پاکستان میں ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتیں جہاں مملکت کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں وہاں عزاداری سید الشہداء کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر سید الشہداء اور ان کے باوفا ساتھیو ں اور اہل و عیال کی اسلام کی خاطر پیش کی جانے والی عظیم قربانیوں کو فراموش کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے حکومت بھی ان دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں ناکام نظر آتی ہے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی سمیت اندرون سندھ تمام اضلاع میں عزاداری نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ہم وزیرا علیٰ سندھ اور شہر کراچی کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر میں جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر بہتے گندے پانی کی صفائی کا فی الفور انتظام کیا جائے، حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے تمام تر اعلانات ابھی تک صرف اعلان ہی ہیں جبکہ عملی اقدامات انجام نہیں دئیے گئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے ماہ محرم الحرام سے ایام عزاء کے آغاز کے سلسلہ میں عزاداری ونگ کا قیام برادر زین رضا رضوی کی سربراہی میں کر دیاہے ، جبکہ عزاداری ونگ کراچی کی ذمہ داری برادر رضی حیدر رضوی انجام دیں گےیہ عزاداری سیل شہر بھر میں عزاداری سے متعلق معاملات کی 24/7مانیٹرنگ کرے گا اور پولیس سمیت رینجرز اور دیگر اداروں کے ساتھ انتظامی معاملات میں بھی کو آرڈی نیشن قائم کرے گا ، کراچی میں قائم کئے گئے عزاداری سیل میں مولانا صادق جعفری،مولانشان حیدر،محمد رضا،حسن رضا،حیدر زیدی ،مولانا ملک عباس ،کاظم عباس ،زیشان حیدر،محمد عباس،معبر رضا،احسن عباس،کلیم رضا، قیصر جعفری،رضوان رضوی،وسیم عباس،میثم عباس،انعام حیدر،زیشان رضوی شامل ہیں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے امامبارگاہ ٹھٹھی شرقی میں سالانہ ذاکرات و عزاداری ماہ محرم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع چینیوٹ کی ذاکرات اور مومنات نے شرکت کی اس اجلاس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقصد عزاداری ابا عبداللہ الحسین کے عنوان سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہدا ہمارے لیے بیش بہا خزانہ ہے اور منبر حسینی سے پیغام کربلا کو عام کرنی والی ذاکرات عزاداری کی خدمت کر رہی ہیں مجلس حسین علیہ السلام میں تمام فرقے اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں لھذا تفرقہ انگیزی اور شر پھیلانے والے مواد سے دوری اختیار کرنی چاہیے ذاکرات کو چاہیے کہ فضائل و کمالات اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ علم و پیغام اور سیرت و کردار محمد و آل محمد بھی بیان کیئے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذاکرات ایسے اشعار مجالس میں عام کریں جو حماسی ہوں اور جوش و ولولے اور فکری حوالے سے انقلابی و تحرک کا باعث بنیں شاعری شرک آمیز اور مبالغہ آرائ سے پاک ہونی چاہیئے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے جاری کردہ ماہ محرم الحرام شیڈول کی تفصیلات بھی بیان کیں
وحدت نیوز (گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی کی وفد کے ہمراہ ماہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ ڈکھن لہنو خان بوزدار سے میٹنگ، تھانے کے حدود میں روزانہ کے بنیاد پر منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری پروگرامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، سید نوید علی شاہ نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور ایک انتہائی حساس ضلع ہے شکارپور میں ہم نے اپنے کاندھوں پر لاشیں اٹھائیں ہیں ابھی بھی ضلع کے اندر حساسيت ہے اس کو مد نظر رکھ کر بانیان مجالس عزا و عزاداری سے انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی ۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈکھن لہنو خان بوزدار نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مجالس عزا و عزاداری جلوسوں کے دوران انتظامات سخت ہونگے، اس موقع پر وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، سید روشن علی شاہ، یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائے، ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں امن وامان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں نکالے جانے والے عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کے راستوں پر سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تمام مسلمان نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے باہمی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اتحاد بین المسلمین وقت کی اشد ضرورت ہے، مجالس، محافلِ عزاء اور جلوسوں میں شریک عزادار مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انتظامات کو بہتر بنائیں اور حالات کے پیش نظر ارد گرد ماحول پر بھی نگاہ رکھیں ۔
وحدت نیوز( ڈکھن)وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی کی وفد کے ہمراہ یونین کاؤنسل ڈکھن کے چئیرمین شعیب محمود سیال سے ماہ محرم الحرام کے صفائی ستھرائی کے انتظامات بابت ملاقات، اس موقع پر یوتھ سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کاؤنسل میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو مکمل کروانے کی عنایت فرمائیں گے۔
یونین کاؤنسل چئرمين شعیب محمود سیال نے یقین دلایا کہ ہم پوری یونین کاؤنسل میں ہونے والی مجالس عزا و عزاداری روٹس پر صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کل تک کروا دیں گے اس موقع پر وائیس چئرمين بہادر علی ابڑو، مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی،یاسر عباس ابڑو بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے برادر خرم عباس نقوی کو اسپیشل سیکرٹری برائے امور عزاداری نامزد کر دیا ۔
علامہ علی اکبر کاظمی نے اس موقع پر کہا کہ برادر خرم عباس نقوی مجلس وحدت کے دیرینہ کارکن ہیں انہوں نے ماضی میں بھی قوم کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ برادر خرم نقوی اپنے فرائض کو احسن انداز سے نبھائیں گے۔