The Latest
وحدت نیوز(لاہور) فلسطینی وفد کی مجلس وحدت مسلمین لاہور سیکرٹریٹ میں آمد، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کا اہلِ فلسطین کی استقامت پہ خراجِ تحسین!فلسطینی وفد نے ملت جعفریہ پاکستان کی فلسطین کاز کیلئے کاوشوں کو سراہا۔
وفد میں سید حسین البرکہ سابق وزیر جوانان، شیخ ادیب یاسرجی صدر مجلس علماء فلسطین اور شیخ یوسف عباس سیکرٹری جنرل حق واپسی فلسطین مہم شامل تھے۔وفد کی میزبانی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے راہنما صابر ابومریم نے کی۔ نشست میں مقامی علماء و عمائدین شریک تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد، راولپنڈی کے زیر اہتمام پیراڈائز کمپلیکس میں قومی حسین منی کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں تمام مسالک، مذاہب و مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، سکالرز، شعراء حضرات اور نامور قومی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں افراد کی شرکت۔کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ معاشرے میں آخر ایسا کیا بگاڑ آ گیا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ع کو قربانی دینی پڑی، یزیدی نظام استحصالی نظام تھا، امام حسین ع کسی شخص سے نہیں بلکہ ایک نظام سے ٹکرائے تھے، یزیدی نظام میں بھی لوگوں سے آزادی اظہار چھین لیا گیا تھا، عقیدے اور نظریے کی آزادی کو پامال کیا جا رہا تھا، چادر و چار دیواری کے تقدس کی بے حرمتی کی گئی، امام حسین ع چاہتے تھے کہ معاشرے میں قانون کی حقیقی حکمرانی ہو، یزید کے پھیلائے گئے خوف کو سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے دربار و بازار میں اپنے خطبات عالیہ سے توڑ دیا، پاکستان میں بھی آج آزادی اظہار پر قدغن ہے، لوگوں سے حق حیات چھینا جا رہا ہے، عزاداری کر کے گھروں کو چلے جانا کربلا کا پیغام نہیں بلکہ عزاداری کا پیغام ظالمانہ نظام کے سامنے میدان میں حاضر رہنا ہے، فلسطین کی سر زمین بھی آج کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے، فلسطینی مقاومت کو سلام پیش کرتے ہیں اور محرم الحرام میں تمام شیعہ سنی مل کر وحدت کے ساتھ مجالس میں شریک ہوں۔
کانفرنس سے صدر مجلس علمائے فلسطین الشیخ محمد ادیب یاسر جی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو حضور گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے اگر انسان اس پر غور کرے تو بہت سے فیوض وبرکات سے بہرامند ہو سکتا ہے، امام حسین علیہ السلام قرآن مجید کی عملی شکل ہیں، ان کی اتباع کرنی ہے تو پھر عدل وانصاف سے محبت اور ظالمین سے برات کا اظہار کرنا ہوگا۔
مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جب ہم اس عشق کے سفر میں شامل ہوتے ہیں تو پھر فرق نہیں رہتا کہ کوئی سبیل، کوئی جوتے سیدھے کرے یا کوئی مجلس امام ع منعقد کروائے، ہم سب اس سفر عشق پر گامزن ہیں، ہم سب کربلا کے ماننے والے ہیں ہمارے سامنے مشکلات مد نظر رہنی چاہئیں اور عزاداری سید الشہداء کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے دراصل عالمی سامراجی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔
سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ امام عالی مقام کی یاد ہم ہر سال مناتے ہیں جس طرح رسول اکرم ص کی یاد ہر سال پہلے سے زیادہ بڑھ رہی ہے اسی طرح امام حسین ع کی یاد بھی وسعت اختیار کر رہی ہے، آج کے ظلم و استبداد کے دور میں جہاں انسانیت کا دم گھٹ رہا ہے وہاں فکر اسوہ حسینی کی اشد ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(لیہ)محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے وفد نے ڈی سی او لیہ رانا خالد پرویز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے ضلعی صدر ساجد حسین خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری شیراز ہاشمی کی وفد کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی سی او لیہ رانا خالد پرویز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر عزاداری سید الشہداء کے سلسلہ میں درپیش مسائل پہ تبادلہ خیال کیا، نیز عزاداری اور مختلف جلوسوں کے روٹس میں موجود مشکلات کی نشاہدہی کروائی جنکو ڈی سی او صاحب نے فوری حل کروانی کی یقین دہانی کروائی۔
وفد میں صوبائی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب صفدر حسین خان زنگیزہ ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت مجلس علمائے مکتب اہلبیت مولانا ساجدرضا اسدی اور ضلعی صدر عزاداری ونگ لیہ سید شاہد رضا نقوی ایڈووکیٹ،سابق مرکزی رہنما بردار عدیل عباس زیدی اور مولانا فیاض حسین نقوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)پنجاب میں محرم الحرام کی مجالس وجلوس ہائے عزا کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے، آئین پاکستان کی رو سے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے لئے آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہارپنجاب کےایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میںایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی عزاداری کو نسل پنجاب کے صدر جناب ڈاکٹر افتخار حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کے علاوہ پنجاب انتظامیہ کے اعلی افسران جن میں ڈی آئی جی اپریشن جناب وقاص نذیرڈی آئی جی آپریشن پنجاب جناب ڈاکٹر اسد بھی موجود تھے ۔محرم الحرام میں قیام امن اور عزاداروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی ۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد کے سربراہ سید اسد عباس نقوی نےایڈیشنل آئی جی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایاجائے اور عزاداری سید الشہدا کی رہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کا سد با ب ہونا چاہئے جس پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کیے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،شر انگیز عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔
انشااللہ پنجاب انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ صوبے میں بسنے والے مکتب فکر کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بلا کسی رکاوٹ، انجام دہی کو یقینی بنائے ۔نواسہ رسولﷺکے افکار و ان کی یاد کو منانا تما م مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اور ان کے عزاداروں کی سیکیورٹی پنجاب انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ آنے والا محرم الحرام انتہائی اہم ہے، ہم اپنی جان دے دینگے لیکن عزاداری نواسہ رسولؑ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان کے شیعہ سنی حسینیوں کے سامنے کوئی بھی یزیدی نہیں ٹہر سکتا، ان شاء اللہ آنے والا محرم الحرام بتائے گا کہ پاکستان نہ کسی یزیدی کا ہے، نہ کسی یزید زادے کا ہے، بلکہ پاکستان فقط ٖحسینیوں کا ہے اور ہمیشہ رہیگا، امریکا کی ولایت میں جانے کی وجہ سے پاکستان تباہی و بربادی کا شکار ہوا، لیکن پاکستان میں بھی اللہ، اسکے رسولؑ، اسکے ولی علیؑ کے ماننے والے یہود و نصاریٰ پر غالب آ کر ہی رہیں گے، ملت تشیع پاکستان میں بھی تمام تر امریکی اسرائیلی فتنوں و سازشوں کو خاک میں ملائے گی اور وطن عزیز کی سربلندی کا باعث بنے گی، تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کو تو آزاد کر دیا جاتا ہے، لیکن وطن کے شریف بیٹوں مظلوم شیعہ جوانوں کو بے جرم و خطا جبری گمشدہ کر دیا جاتا ہے، تاکہ ملت تشیع پاکستان کی توجہ امریکی اسرائیلی سازشوں سے ہٹائی جا سکے، تمام تک ظلم و ستم کے باوجود پاراچنار کے غیور نڈر محب وطن شیعہ مسلمانوں کو شکست دینا ناممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیغام غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، مولانا سید باقر عباس زیدی، مولانا صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا حامد حسین مشہدی، علامہ باقر حسین زیدی، مولانا ملک غلام عباس، شمس الحسن شمسی، عباس حیدر، انجم مرزا، سید شبر رضارضوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزاداری سمیت ملی تنظیموں کے رہنماؤں، علماء کرام، ذاکرین عظام، خواتین سمیت بڑی تعداد میں عاشقان غدیر و عاشورا نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شاعر اہلبیتؑ ظفر عباس ظفر، صبیب عابدی، شادمان رضا و دیگر نوحہ خوان و منقبت نے بارگاہ امامت و ولایت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آنے والا محرم الحرام انتہائی اہم ہے، ہم اپنی جان دے دینگے لیکن عزاداری نواسہ رسولؑ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، کسی ایف آئی آر، دباؤ، قید و بند کی صعوبتوں سے نہیں ڈرتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شیعہ سنی حسینیوں کے سامنے کوئی بھی یزیدی نہیں ٹہر سکتا، ان شاء اللہ آنے والا محرم الحرام بتائے گا کہ پاکستان نہ کسی یزیدی کا ہے، نہ کسی یزید زادے کا ہے، بلکہ پاکستان فقط حسینیوں کا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اہل پارا چنار اہلبیتؑ کے ماننے والے ہیں، آمر جنرل ضیاء کے دور سے لیکر آج تک پاراچنار کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، سالوں محاصرے میں رکھا گیا، لیکن تمام تک ظلم و ستم کے باوجود پاراچنار کے غیور نڈر محب وطن شیعہ مسلمانوں کو شکست دینا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہان اسلام میں تباہی و بربادی کے ذمہ دار یہود و نصاریٰ ہیں، داعش، القاعدہ و ان جیسے تمام تکفیری دہشتگرد گروہوں نے یہود و نصاریٰ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، امریکا کی، یہود و نصاریٰ کی ولایت میں جانے، انکی سرپرستی، دوستی، ساتھ دینے کی وجہ سے پاکستان تباہی و بربادی کا شکار ہوا۔انہون نے کہا کہ ان شاء اللہ مملکت خداداد پاکستان پر بھی اللہ، اسکے رسولؑ، اسکے ولی علیؑ کے ماننے والے بھی یہود و نصاریٰ پر غالب آ کر ہی رہیں گے، پاکستان کی سرزمین پر بھی اللہ، رسولؐ و علیؑ کی ولایت کے پرچم تلے موجود صاحبان ولایت ہی یہود و نصاریٰ کے خیبر کو فتح کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی قوت سے خوف کا شکار ہونے کی وجہ سے ہمارے خلاف اربوں ڈالر خرچ کئے گئے، دیوار سے لگانے کی سازش کی گئیں، تکفیری دہشتگرد ٹولوں کا پالا جاتا ہے، تکفیریوں کے ساتھ الجھایا جاتا ہے، کمزور کیا جاتا ہے، لیکن ملت تشیع پاکستان میں بھی امید کی آخری کرن و چراغ ہے، جس کی روشی سے یہود و نصاریٰ کی تاریکی مٹ کر رہے گی، ملت تشیع پاکستان میں بھی تمام تر امریکی اسرائیلی فتنوں و سازشوں کو خاک میں ملائے گئی اور وطن عزیز کی سربلندی کا باعث بنے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے محب وطن شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معصوم طلباء سمیت عوام و خواص کو خاک و خون میں نہلانے والے تکفیری دہشتگرد احسان اللہ احسان کو تو آزاد کر دیا جاتا ہے، لیکن وطن کے شریف بیٹوں مظلوم شیعہ جوانوں کو بے جرم و خطا جبری گمشدہ کر دیا جاتا ہے، تاکہ ملت تشیع پاکستان کی توجہ امریکی اسرائیلی سازشوں سے ہٹائی جا سکے، لیکن ملت تشیع پاکستان میں بھی یہود و نصاریٰ کا تعاقب جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمران و اشرافیہ کے مال و دولت میں تو روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ملک غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے، یہ خائن وطن اہل نہیں کہ ان کے ہاتھ میں وطن کی باگ دوڑ رہے، پاکستان کے شیعہ سنی، مسلم و غیر مسلم محب وطن کو شعور و وحدت کے ساتھ ان کو انجام تک پہنچانا ہوگا۔کانفرنس کے اختتام پر سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے تمام شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد)عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تحفظ حقوق تشیع کانفرنس و چہلم شہدائے پارہ چنار کا انعقاد، فیصل آبادکے بانیان مجالس عزداران اور اہم قومی و ملی شخصیات کی شرکت۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرارحسین علوی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے شرکا ئےکانفرنس سے خطاب کیا۔
قبل ازیں ضلعی صدر فیصل آباد مولانا سید فضل نقوی نے ابتدائی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے میزبان اور صوبائی صدر عزاداری ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔۔کانفرنس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا ۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع مظفر گڑھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں تنظیمی ذمہ داران اور بانیان مجالس کے اجلاس میں شرکت کی اور مومنین سے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر اہل سنت کے علماء اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر اور بانیان مجالس نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
مظفر گڑھ پریس کلب میں ضلعی صدر سید شفقت کاظمی اور تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے آئین پاکستان ملک کے تمام شہریوں کی مذہبی آزادی کا ضامن ہے عزاداری پر پابندی اور عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز غیر آئینی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول فور شرپسند دھشت گردوں کے خلاف بنایا گیا تھا مگر بدقسمتی سے یہ شریف شہریوں کے خلاف مس یوز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے نام شیڈول فور سے نکالے جائیں۔ انتظامیہ امن کمیٹی اجلاسوں میں خانہ پوری کی بجائے ملت کی حقیقی نمائندہ شخصیات علمائے کرام اور قومی جماعت کو مناسب نمائندگی دے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں عارضی طور پر امن کا معاہدہ خوش آئند ہے، مجلس وحدت مسلمین نے پارہ چنار میں امن کے قیام کیلئے علاقائی، قومی اور ریجنل سطح پر روابط کئے اور کوششیں بر آئیں۔ پارہ چنار کے عوام اور پاکستان بھر سے ملت تشیع نے دہشت گردوں کی وحشیانہ اور جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں پرامن احتجاجی تحریک سے امن کے قیام کی دہائی دی اور حکومت کو مجبور کیا کہ وہ فوری طورپہ جنگ بندی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تری مینگل میں شہید اساتذہ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا مزید ایسے سانحات رونما ہونے کا خطرہ باقی رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بنیادی مسائل کا مستقل طور پر خاتمہ کیا جائے، جس کیلئے ضرورت ہے کہ غیر ملکی مداخلت کو روکا جائے، بارڈر پر افغانستان سے آمدورفت پہ غیر قانونی پابندی لگائی جائے۔ ہنگو اور کوہاٹ کے علاقوں اور راستوں میں قانون کی مکمل پاسداری ہوگی تو ایسے فسادات نہیں ہوں گے۔
ناصر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دیا ہے، پارہ چنار میں انتشار پھیلا کر ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی دشمنوں کی مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
وحدت نیوز( گڑھی یاسین) ماہ محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گڑھی یاسین مسرور احمد بجارانی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رینجرز، ڈی ایس پیز، واپڈا، ھیلتھ ڈپارٹمنٹ، سوئی گیس، یوسیز سیکرٹریز، ٹاؤنز آفیسرز، سمیت تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، عزاداری سیل چیئرمین پیار علی کماریو، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، بھی نے شرکت کی ۔
مستنصر مہدی ابڑو نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں تحصیل گڑھی یاسین میں 150 سے زیادہ مجالس عزا و عزاداری جلوس روزانہ منعقد ہوتے ہیں جہاں صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے اشوز رہتے ہیں سیکیورٹی، اور واپڈا کے اشوز ہوتے جبکہ شکارپور ضلع ایک حساس ضلع ہے اس پر نظرثانی کی جائے تاکہ ماہ محرم الحرام ایام امن امان سے ہوجائیں، اجلاس کے بعد میجر انور علی، کیپٹن سلمان، DSR رينجرز اعظم نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔
وحدت نیوز(شکارپور)ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا و عزاداری روٹس پر کراس کے ریئرس کا کام اور صفائی ستھرائی،لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین شکارپور سردار ذوالفقار علی کماریو سے ملاقات کی تحصیل گڑھی یاسین میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری جلوسوں کا شیڈول اور درپیش مسائل کو تحریری طور پر لیٹر دیا ۔
اس موقع پر ذوالفقار علی خان کماریو نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام یوسیز کے چئیرمین صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے جبکہ اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین سید نوید علی شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، لکھمیر سومرو، سید وحید علی شاہ نقوی بھی ہمراہ تھے۔